قطعہ

  1. Umair Maqsood

    احمد ندیم قاسمی قطعات

    ماحول کے خول سے نکل کر یہ نکتہ سمجھتے کاش! ہم لوگ ہر فرد کے اَن گِنت خُدا ہیں اب تک ہیں صَنم تراش، ہم لوگ
  2. محمد تابش صدیقی

    قطعہ : تماشہ: انور مسعود

    تماشہ تفریح و تفنن کی محافل نہ سجاؤ ٹی وی پہ خرافات کا میلہ نہ لگاؤ یہ ماہِ مبارک ہے عبادت کا مہینہ اس ماہِ مبارک کو تماشہ نہ بناؤ انور مسعود
  3. محمد تابش صدیقی

    قطعہ:- اے برقی رو: : انور مسعود

    اے برقی رو! پنکھے کی رکی نبض چلانے کے لئے آ کمرے کا بجھا بلب جلانے کے لئے آ تمہیدِ جدائی ہے اگرچہ تیرا ملنا "آ پھر سے مجھے چھوڑ کے جانے کے لئے آ" انور مسعود
  4. محمد تابش صدیقی

    نظر لکھنوی قطعہ: مہاجر

    دادا مرحوم کا ایک قطعہ ان کی لکھائی میں احبابِ محفل کے ذوق کی نذر سب مہاجر ہیں مقامی ہے یہاں کوئی کب زینتِ بزم میں سب مثلِ چراغِ یک شب ایک تسبیح کے ہم دانۂ رخشندہ ہیں سب اک نبیؐ ایک حرم ایک کتاب ایک ہے رب محمد عبد الحميد صدیقی نظرؔ لکھنوی
  5. راحیل فاروق

    مداری

    دیکھیں تو بھلا سوچ کہاں تک ہے تمھاری ہے سوچ تمھاری۔۔۔جو نکالے گی پٹاری لوگوں کو دکھاتا ہے پٹاری کا تماشا۔۔۔۔ لوگوں کے تماشے کا تماشائی مداری ! ! ! راحیلؔ فاروق
  6. فرخ منظور

    قطعات ۔ صوفی تبسم

    پوچھتا کیا ہے ہم نشیں مجھ سے کس لیے ضبطِ آہ کرتا ہوں کہہ تو دوں تجھ سے حالِ دل اپنا تیری غم خواریوں سے ڈرتا ہوں
  7. راحیل فاروق

    عرض در درگاہِ حضرت مصطفیٰ (صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم)

    اے مجسم شرحِ قرآنِ حکیم قافلہ سالارِ راہِ مستقیم باز بنگر بر غریبانِ حرم ما سراغِ منزلت گم کردہ ایم زندگی کا پہلا نعتیہ کلام ہے۔ فارسی دان اربابِ ذوق سے دست بستہ مدد کی درخواست ہے۔
  8. راحیل فاروق

    تو الٰہی! حساب مت لیجو

    آداب۔ عرصہ بیتا کسی سے اصلاح لیے ہوئے۔ ابھی بیٹھے بیٹھے ایک خیال آیا۔ اسے موزوں کیا ہے۔ اہلِ نظر کی خدمت میں پیش ہے۔ اصلاح کی درخواست ہے! روزِمحشر عذاب مت دیجو اور مجھ کو خراب مت کیجو تیرے بندوں نے گن لیا سب کچھ تُوالٰہی!حساب مت لیجو
  9. امجد علی راجا

    بدنام اگر ہوں گے تو کیا نام نہ ہوگا

    اہلِ سیاست قائم ہے کرپشن کے طفیل اپنی حکومت میرٹ پہ کسی طور کوئی کام نہ ہوگا لعنت بھی اگر قوم سے ملتی ہے تو کیا غم "بدنام اگر ہوں گے تو کیا نام نہ ہوگا" استادِ محترم الف عین سے منظورشدہ :)
  10. محمد اسامہ سَرسَری

    غصہ دلِ حزین پہ اور گھونٹ صبر کے (قطعہ)

    غصہ دلِ حزین پہ اور گھونٹ صبر کے کیوں ہجر میں پئیں یہی دو آتشہ شراب وصلِ خدا کی آؤ پئیں صبح و شام ہم یہ فجر و ظہر و عصر ، یہ مغرب ، عشا شراب
  11. محمد اسامہ سَرسَری

    خوب پِتّا مارنا ہوگا غزل کے واسطے (قطعہ)

    عشق کامل ہونہیں سکتا رقیبوں کے بنا خوبرو لیلیٰ و قیسِ بادیہ کافی نہیں خوب پِتّا مارنا ہوگا غزل کے واسطے سَرسَری تمرینِ وزن و قافیہ کافی نہیں
  12. محمد اسامہ سَرسَری

    اقبال قطعات و رباعیاتِ علامہ اقبال

    ہزاراں سال با فطرت نشستم بہ او پیوستم و از خود گسستم ولیکن سر گزشتم این سہ حرفست تراشیدم ، پرستیدم ، شکستم
  13. نوید رزاق بٹ

    بین السُّطور

    بین السُّطور گو بظاہر ذِکر تھا اِک بے وفا کا شعر میں اُن کو جو کہنا تھا ہم سے کہہ گئے بَین السُّطور لکھ دیا ہم نے جواباً ، " کیا ہی عمدہ شعر ہے!" چوٹ ہم بھی مسکرا کر سہہ گئے بَین السُّطور (نوید رزاق بٹ)
  14. ملک عدنان احمد

    موت سے اب بھی ہم ڈریں گے کیا؟

    موت سے اب بھی ہم ڈریں گے کیا؟ مر چکے لوگ پھر مریں گے کیا؟ وہ جو تھا وجہِ زندگی، نہ رہا اور جی کر بھلا کریں گے کیا؟
  15. محمد اسامہ سَرسَری

    اردو کی زبانیں (قطعہ)

    ترکی ، بنگالی ، پشتو ، پنجابی و فارسی انگریزی ، پرتگالی ، فرانسیسی ، لاطنی گجراتی ، ہندی اور عَرَبی ، سندھی ، سنسکِرِت ”اردو“ اسامہ چودہ زبانوں سے ہے بنی
  16. محمد اسامہ سَرسَری

    اہلِ خرد کے ہونٹوں کے دو طرز ہی ملے (قطعہ)

    اہلِ خرد کے ہونٹوں کے دو طرز یہ ملے خاموش وہ رہے یا تبسم کے گل کھلے خاموشی اس لیے کہ رہیں مسئلے سے دور اور مسکراہٹوں میں مسائل کا حل ملے
  17. محمد اسامہ سَرسَری

    استقامت اور دعا (قطعہ)

    بعد ہر نیکی کے ہو اگلی عبادت کی دعا ہر گھڑی غفار سے ہو اس سعادت کی دعا استقامت اور دعا میں اے اسامہ! ہے لزوم بس ہمیشہ کرتے رہنا استقامت کی دعا
  18. محمد اسامہ سَرسَری

    ”اک بشارت ہے“ کا جملہ مجھ کو بھاتا ہے بہت (قطعہ)

    ”شاید اب راضی ہیں مجھ سے یا رقیبوں سے خفا“ میرا ہر اندازہ میرا دل لبھاتا ہے بہت مت سنا اچھی خبر اب اے اسامہ سَرسَری! ”اک بشارت ہے“ کا جملہ مجھ کو بھاتا ہے بہت
  19. محمد اسامہ سَرسَری

    مجھ سے نفرت تھی انھیں (قطعہ)

    مجھ سے نفرت تھی انھیں ، پر میری خلوت سے نہیں یہ پتا مجھ کو چلا ، لیکن کہاں؟ کیوں؟ اور کب؟ ان کے قدموں کی اب آہٹ سن رہا ہوں سَرسَری! جبکہ مجھ کو دفن کرکے جاچکے ہیں لوگ سب
  20. محمد اسامہ سَرسَری

    مبارکباد دو ہزاری ، مزمل شیخ بسمل کی شخصیت پیاری!

    مبارک ہو بہت اے شاعرِ کم سن ، اے مزمل! ہوئے ہیں دو ہزار اب آپ کے پیغام بھی کامل عروض و قافیہ کی خوب معلومات ہم کو دیں ہمیشہ آپ کو رکھے خدا خوشحال اے بسمل!
Top