ہر طرف ڈوبتے سورج کا سماں دیکھیے گا
اک ذرا منظرِ غرقابٔی جاں دیکھیے گا
(عرفان صدیقی )
ریت ، گرم اور نرم ریت ، سفید ، خاکی ، مٹیالی اور ریتلی ریت ۔ ہر نقش قدم کو کچھ دیر محفوظ کرتی اوراس قدم دھرنے والے کو اپنا آپ سونپتی ہوئی ۔
کرنوں کے بدلتے زاویے ، ہرے، آسمانی اور فیروزی ، نقرئی ، سرمئی...