urdupoetry

  1. طارق شاہ

    حنیف اخگر ملیح آبادی ::::: پلکوں پہ دِل کا رنگ فروزاں نہیں رہا ::::: Haneef Akhgar Malihabadi

    غزل پلکوں پہ دِل کا رنگ فروزاں نہیں رہا اب ایک بھی دِیا سَرِ مِژگاں نہیں رہا قلبِ گُداز و دِیدۂ تر تو ہے اپنے پاس میں شاد ہُوں، کہ بے سَروساماں نہیں رہا آنکھوں میں جَل اُٹھے ہیں دِیے اِنتظار کے احساسِ ظُلمتِ شَبِ ہجراں نہیں رہا تُجھ سے بچھڑ کے آج بھی زندہ تو ہُوں، مگر وہ اِرتعاشِ تارِ...
  2. طارق شاہ

    شفیق خلش شفیق خلش ::::: یاد ٹلتی نظر نہیں آتی ::::: Shafiq Khalish

    غزل آ ہ رُکتی نظر نہیں آتی آنکھ لگتی نظر نہیں آتی یاد ٹلتی نظر نہیں آتی رات ڈھلتی نظر نہیں آتی کیا کِرن کی کوئی اُمید بندھے دُھند چَھٹتی نظر نہیں آتی گو تصوّر میں ہے رُخِ زیبا یاس ہٹتی نظر نہیں آتی یُوں گُھٹن سی ہے اِضطراب سے آج سانس چلتی نظر نہیں آتی کیا تصوّر میں کچھ تغیّر ہو...
  3. طارق شاہ

    شفیق خلش شفیق خلش ::::: بے سبب کب ہیں میرے رنج و مَحِن ::::: Shafiq Khalish

    غزل شفیق خلش عرضِ اُلفت پہ وہ خفا بھی ہُوئے ہم پہ اِس جُرم کی سزا بھی ہُوئے زندگی تھی ہماری جن کے طُفیل وہ ہی خفگی سے پھر قضا بھی ہُوئے بے سبب کب ہیں میرے رنج و مَحِن دوست، دُشمن کے ہمنوا بھی ہُوئے کیا اُمید اُن سے کچھ بدلنے کی ظلم اپنے جنھیں رَوا بھی ہُوئے وہ جنھیں ہم نے دی ذرا...
  4. طارق شاہ

    قتیل شفائی ::::: یہ معجزہ بھی محبّت کبھی دِکھائے مجھے ::::: Qateel Shifai

    غزل یہ معجزہ بھی محبّت کبھی دِکھائے مجھے کہ سنگ تجھ پہ گِرے اور زخم آئے مجھے میں اپنے پاؤں تلے روندتا ہُوں سائے کو بدن مِرا ہی سہی، دوپہر نہ بھائے مجھے بَرنگِ عَود مِلے گی اُسے مِری خوشبُو وہ جب بھی چاہے، بڑے شوق سے جَلائے مجھے میں گھر سے، تیری تمنّا پہن کے جب نِکلوں برہنہ شہر میں...
  5. طارق شاہ

    ذوق شیخ محمد ابراہیم ::::: جب چلا وہ مجھ کو بِسمِل خُوں میں غلطاں چھوڑ کر ::::: Mohammad Ibrahim Zauq

    غزل جب چلا وہ مجھ کو بِسمِل خوں میں غلطاں چھوڑ کر کیا ہی پچھتاتا تھا میں قاتِل کا داماں چھوڑ کر میں وہ مجنوں ہُوں جو نِکلوں کُنجِ زِنداں چھوڑ کر سیبِ جنّت تک نہ کھاؤں سنگِ طِفلاں چھوڑ کر میں ہُوں وہ گمنام، جب دفتر میں نام آیا مِرا رہ گیا بس مُنشیِ قُدرت جگہ واں چھوڑ کر سایۂ سروِ چمن تجھ...
  6. طارق شاہ

    امیر مینائی ::::: نِیم جاں چھوڑ گئی نِیم نِگاہی تیری ::::: Ameer Minai

    ُ غزل نِیم جاں چھوڑ گئی نِیم نِگاہی تیری زندگی تا صد و سی سال الٰہی تیری ناز نیرنگ پہ، اے ابلقِ ایّام نہ کر نہ رہے گی یہ سفیدی یہ سِیاہی تیری دِل تڑپتا ہے تو کہتی ہیں یہ آنکھیں رو کر اب تو دیکھی نہیں جاتی ہے تباہی تیری کیا بَلا سے توُ ڈراتی ہے مجھے، اے شَبِ گور کچھ شبِ ہجْر سے بڑھ کر ہے...
  7. طارق شاہ

    شفیق خلش شفیق خلش ::::: عرضِ اُلفت پہ وہ خفا بھی ہُوئے ::::: Shafiq Khalish

    عمل و ردِّعمل ۔۔۔ عرضِ اُلفت پہ وہ خفا بھی ہُوئے ہم پہ اِس جُرم کی سزا بھی ہُوئے زندگی تھی ہماری جن کے طُفیل وہ ہی خفگی سے پھر قضا بھی ہُوئے شفیق خلش
  8. طارق شاہ

    ادا جعفری ::::: خود حِجابوں سا، خود جمال سا تھا ::::: Ada Jafri

    غزل خود حِجابوں سا، خود جمال سا تھا دِل کا عالَم بھی بے مِثال سا تھا عکس میرا بھی آئنوں میں نہیں وہ بھی اِک کیفیت خیال سا تھا دشت میں، سامنے تھا خیمۂ گل دُورِیوں میں عجب کمال سا تھا بے سبب تو نہیں تھا آنکھوں میں ایک موسم، کہ لازوال سا تھا تھا ہتھیلی پہ اِک چراغِ دُعا اور ہر لمحہ اِک سوال سا...
  9. طارق شاہ

    سِیماب اکبرآبادی ::::: چمک جُگنو کی برقِ بے اماں معلوم ہوتی ہے ::::: Seemab Akbarabadi

    غزلِ سیماب اکبرآبادی چمک جُگنو کی برقِ بے اماں معلوم ہوتی ہے قفس میں رہ کے قدرِ آشیاں معلوم ہوتی ہے کہانی میری رُودادِ جہاں معلوم ہوتی ہے جو سُنتا ہے اُسی کی داستاں معلوم ہوتی ہے ہَوائے شوق کی قوّت وہاں لے آئی ہے مجھ کو جہاں منزِل بھی گردِ کارواں معلوم ہوتی ہے...
  10. طارق شاہ

    شفیق خلش شفیق خلش ::::: سواری پیار کی پھر ایک بار گُزرے گی ::::: Shafiq Khalish

    غزل سواری پیار کی پھر ایک بار گُزرے گی نجانے دِل کو یہ کیوں اعتبار، گُزرے گی نہ عُمر یُوں ہی رَہِ خاردار گُزرے گی ضرور راہ کوئی پُر بہار گُزرے گی گُماں کِسے تھا اُسے آنکھ بھر کے دیکھا تو نظر سے میری وہ پھر بار بار گُزرے گی تمھاری یاد بھی گُزری جو غمکدے سے مِرے نشاطِ زِیست کی رتھ پر سوار...
  11. طارق شاہ

    چراغ حسن حسرت ::::: محبّت کِس قدر یاس آفریں معلوُم ہوتی ہے ::::: Chiragh Hasan Hasrat

    غزل محبّت کِس قدر یاس آفریں معلوُم ہوتی ہے تِرے ہونٹوں کی ہر جُنْبش نہیں معلوُم ہوتی ہے یہ کِس کے آستاں پر مجھ کو ذوقِ سجدہ لے آیا کہ آج اپنی جبِیں، اپنی جبِیں معلوُم ہوتی ہے محبّت تیرے جلوے کتنے رنگارنگ جلوے ہیں کہِیں محسُوس ہوتی ہے، کہِیں معلوُم ہوتی ہے جوانی مِٹ گئی، لیکن خَلِش دردِ...
  12. طارق شاہ

    شفیق خلش شفیق خلش ::::: نہ دِل میں غلبۂ قُرب و وصال پہلا ساے ::::: Shafiq Khalish

    غزل نہ دِل میں غلبۂ قُرب و وصال پہلا سا کبھی کبھی ہی رہے اب خیال پہلا سا لئے ہم اُن کو تصوّرمیں رات بھر جاگیں رہا نہ عِشق میں حاصِل کمال پہلا سا زمانے بھر کی رہی دُشمنی نہ یُوں ہم سے رہا نہ عِشق میں جوش و جلال پہلا سا ذرا سا وقت گُزرنے سے کیا ہُوا دِل کو رہا نہ حُسن وہ اِس پر...
  13. طارق شاہ

    شفیق خلش شفیق خلش ::::: آسُودگی کا کیا نہیں سامان تھا لئے ::::: Shafiq Khalish

    غزل آسُودگی کا کیا نہیں سامان تھا لئے گھر پھربھی میری قید کا بُہتان تھا لئے طرزوعمل سے مجھ پہ نہ پہچان تھا لئے جیسے کہ ہاتھ ، ہاتھ میں انجان تھا لئے کچھ کم نہ میری موت کا اِمکان تھا لئے دل پھر بھی اُس کی وصل کا ارمان تھا لئے دِیوار کا سہارا، یُوں بے جان تھا لئے ہاتھ اُس کا، کوئی ہاتھ...
  14. طارق شاہ

    مُحسن بھوپالی ::::: فنِ تشہیر سے کوئی بھی بیگانہ نہیں مِلتا ::::: Mohsin Bhopali

    غزل فنِ تشہیر سے کوئی بھی بیگانہ نہیں مِلتا جرِیدوں میں مگر حرفِ حکیمانہ نہیں مِلتا ہمارے عہْد سے تم کوہکن تک اِک نظر ڈالو یہ کارِ عِشق ہے اِس میں محنتانہ نہیں مِلتا یہ کیسا دشت، کیسی سرزمینِ بےروایت ہے یہاں تو، زیرِدام آنے پہ بھی دانہ نہیں مِلتا محبّت پیشگاں پر ابْتری کا دور آیا ہے کہ ان...
  15. طارق شاہ

    فیض فیض احمد فیض ::::: نہ کسی پہ زخم عیاں کوئی، نہ کسی کو فکر رفوُ کی ہے ::::: Faiz Ahmad Faiz

    غزل نہ کسی پہ زخم عیاں کوئی، نہ کسی کو فکر رفوُ کی ہے نہ کرَم ہے ہم پہ حبیب کا، نہ نِگاہ ہم پہ عدُو کی ہے صَفِ زاہداں! ہے تو بے یقیں، صَفِ مے کشاں! ہے تو بے طلب نہ وہ صُبْح، وِرد و وضُو کی ہے، نہ وہ شام، جام و سبُو کی ہے نہ یہ غم نیا، نہ سِتم نیا، کہ تِری جفا کا گِلہ کریں یہ نظرتھی پہلے...
  16. فرحت کیانی

    تابش دہلوی ::::: مِرے دِل کے بَست و کُشاد میں یہ نمُود کیسی نمُو کی ہے ::::: Tabish Dehlvi

    مرے دل کے بست و کشاد میں یہ نمود کیسی نمو کی ہے کبھی ایک دجلہ ہے خون کا کبھی ایک بوند لہو کی ہے کبھی چاک خوں سے چپک گیا کبھی خار خار پرو لیا مرے بخیہ گر نہ ہوں معترض کہ یہ شکل بھی تو رفو کی ہے نہ بہار ان کی بہار ہے نہ وہ آشیاں کے نہ وہ باغ کے جنہیں ذکر قیدوقفس کا ہے جنہیں فکر طوق و گلُو...
  17. طارق شاہ

    نجمہ انصار نجمہ ::::: اے دِل ! یہ تِری شورشِ جذبات کہاں تک ::::: Najma Ansar Najma

    غزل نجمہ انصار نجمہ اے دِل ! یہ تِری شورشِ جذبات کہاں تک اے دِیدۂ نم اشکوں کی برسات کہاں تک برہَم نہیں ہم، آپ کی بیگانہ روِی سے ! اپنوں سے مگر ترکِ مُلاقات کہاں تک آخر کوئی مہتاب تو ہو اِس کا مُقدّر بھٹکے گی سِتاروں کی یہ بارات کہاں تک ہو جاتا ہے آنکھوں سے عیاں جُرمِ محبّت پوشِیدہ...
  18. طارق شاہ

    افتخار عارف ::::: فریب کھا کے بھی اِک منزلِ قرار میں ہیں ::::: Iftikhar Arif

    غزل فریب کھا کے بھی اِک منزلِ قرار میں ہیں وہ اہلِ ہجر، کہ آسیبِ اعتبار میں ہیں زمِین جن کے لِیے بوجھ تھی، وہ عرش مِزاج نہ جانے کون سے مَحوَر پہ، کِس مَدار میں ہیں پُرانے درد، پُرانی محبّتوں کے گُلاب جہاں بھی ہیں، خس و خاشاک کے حِصار میں ہیں اُڑائی تھی جو گروہِ ہوَس نہاد نے دُھول ...
  19. طارق شاہ

    تسلِیم لکھنوی ::::: اِک آفتِ جاں ہے جو مداوا مِرے دِل کا ::::: tasleem Lakhnavi

    غزل اِک آفتِ جاں ہے جو مداوا مِرے دِل کا اچّھا کوئی پھر کیوں ہو مسِیحا مِرے دل کا کیوں بِھیڑ لگائی ہے مجھے دیکھ کے بیتاب کیا کوئی تماشہ ہے تڑپنا مِرے دِل کا بازارِ محبّت میں کمی کرتی ہے تقدِیر بن بن کے بِگڑ جاتا ہے سودا مِرے دِل کا گر وہ نہ ہُوئے فیصلۂ حشْر پہ راضی کیا ہوگا پھر انجام...
  20. طارق شاہ

    نظیر نظیراکبرآبادی ::::: سبھوں کو مے، ہمَیں خُونابِ دِل پلانا تھا ::::: Nazeer Akbarabadi

    غزل سبھوں کو مے، ہمَیں خُونابِ دِل پلانا تھا فلک مجھی پہ تجھے کیا یہ زہر کھانا تھا لگی تھی آگ جگر میں بُجھائی اشکوں نے اگر یہ اشک نہ ہوتے تو کیا ٹِھکانہ تھا نِگہ سے اُس کی بچاتا میں کِس طرح دِل کو ازل سے یہ تو اُسی تِیر کا نِشانہ تھا نہ کرتا خُوں میں ہمَیں، کِس طرح وہ رنگیں آہ اُسے تو...
Top