حمد

  1. الف نظامی

    دل کو لذت آشنا کرتا ہے تُو - شہزاد مجددی

    (حمدِ باری تعالی عزوجل) دل کو لذت آشنا کرتا ہے تُو عاصیوں کو باصفا کرتا ہے تو تیری رحمت کی کوئی حد ہی نہیں نعمتیں سب کو عطا کرتا ہے تُو دوستوں سے ہوگا تیرا کیا سلوک دشمنوں کا جب بھلا کرتا ہے تُو نفسِ امارہ کو کر دے مطمئن بادِ صرصر کو صبا کرتا ہے تُو ایک بچے کے لیے ماں باپ کو پرورش کا واسطہ...
  2. الف نظامی

    میری زباں پہ وردِ الف لام میم ہے - عزیز الدین خاکی

    میری زباں پہ وردِ الف لام میم ہے یہ ابتدائے حمدِ خدائے کریم ہے روزِ ازل سے تا بہ ابد ہے وہ جلوہ گر لاریب اس کی ذات قدیم القدیم ہے وہ جانتا ہے کس کی ضرورت ہے کس قدر وہ بے طلب بھی دیتا ہے ایسا کریم ہے لا تقنطو بھی شان اُسی کی ہے عاصیو! گھبرا رہے ہو کیوں وہ غفور الرحیم ہے میں کیا کروں گا اس کی...
  3. حسان خان

    فارسی شاعری الحمد لواہب المکارم - محمد فضولی بغدادی (فارسی حمد و دعا + ترجمہ)

    محمد فضولی بغدادی رحمۃ اللہ علیہ کی مثنوی 'لیلیٰ و مجنون' کہنہ تُرکی ادبیات کی معروف ترین مثنوی ہے۔ جالبِ توجہ چیز یہ ہے کہ اُنہوں نے اپنی اُس تُرکی مثنوی کا کا آغاز فارسی حمد و دعا سے کیا ہے، اور تُرکی زبان میں حمد وہ اگلے باب میں لے کر آئے ہیں۔ زبانِ فارسی اور حضرتِ فضولی بغدادی کے تمام محبّوں...
  4. سیدہ شگفتہ

    حمدِ باری تعالیٰ: صبا کو کس نے چمن میں سبک خرام کیا

    صبا کو کس نے چمن میں سبک خرام کیا سحر کے وقت ستاروں کو ہم کلام کیا ترے ہی عشق نے بخشی ہے اس کو آزادی جبھی تو دل نے خرد کو بھی زیرِ دام کیا بدلتے رہتے ہیں شام و سحر سبھی موسم کہ گردشوں کو ازل سے یونہی مدام کیا لکھی ہیں کس نے یہ آبِ رواں پہ تحریریں ہر ایک قطرہ شبنم کو تیرے نام کیا کہ ظلمتوں...
  5. عاطف ملک

    اس کی تجلیات کا مظہر بنا ہوں میں

    اس کی تجلیات کا مظہر بنا ہوں میں گو عینِ حق نہیں ہوں مگر حق نما ہوں میں پھرتا ہوں در بدر کہ اسے ڈھونڈتا ہوں میں دکھلا دے کوئی راہ کہ بھٹکا ہوا ہوں میں جس سمت جاؤں اس کے ہی جلوے ہیں جابجا دیکھوں جدھر بھی صرف "اسے" دیکھتا ہوں میں گونجی تھی جس کی عالمِ لاہُوت میں صدا وہ بازگشتِ "صبحِ اَلَسْت و...
  6. محمد تابش صدیقی

    حمد ٭ استاد امام بخش ناسخ

    لکھوں پہلے حمدِ علیِ عظیم علیمٌ حکیمٌ رحیمٌ کریم بدیع السمٰوات و الارض ہے عبادت اسی کی فقط فرض ہے وہی واجب و خالقِ ممکنات کہا اس نے کُن، ہو گئی کائنات نہیں کوئی موجود اس کے سوا نہیں کوئی معبود اس کے سوا اسی سے وجود اور اسی سے عدم اسی سے حدوث اور اسی سے قدم اسی کے ہیں وارفتہ یہ ماہ و مہر اسی...
  7. سیدہ شگفتہ

    کعبے کی رونق کعبے کا منظر، اللہ اکبر اللہ اکبر

    کعبے کی رونق کعبے کا منظر، اللہ اکبر اللہ اکبر دیکھوں تو دیکھے جاؤں برابر، اللہ اکبر اللہ اکبر حمد خدا سے تر ہیں زبانیں کانوں میں رس گھولتی ہیں اذانیں بس اک صدا آ رہی ہے برابر اللہ اکبر اللہ اکبر تیرے حرم کی کیا بات مولٰی تیرے کرم کی کیا بات مولٰی تا عمر لکھ دے آنا مقدر اللہ اکبر اللہ اکبر...
  8. محمد تابش صدیقی

    نظر لکھنوی حمدِ باری تعالیٰ

    دادا مرحوم کا نذرانۂ حمد ، بارگاہِ رب العزت میں: ضیائے کون و مکاں لا الٰہ الا اللہ بنائے نظمِ جہاں لا الٰہ الا اللہ شفائے دردِ نہاں لا الٰہ الا اللہ سکونِ قلبِ تپاں لا الٰہ الا اللہ نفس نفس میں رواں لا الٰہ الا اللہ رگِ حیات کی جاں لا الٰہ الا اللہ بدستِ احمدِ مرسلؐ، بفضلِ ربِّ کریم ملی کلیدِ...
  9. محمد تابش صدیقی

    میں تیرا فقیر ملنگ خدا - - - حمدِ باری تعالٰی

    ایک خوبصورت حمد ‏میں تیرا فقیر ملنگ خدا مجھے اپنے رنگ میں رنگ خدا ‏خوشبو کی طرح ہر چند رہوں تری مٹھی میں ہی بند رہوں تری یاد سے بہرہ مند رہوں گم تجھ میں تری سوگند رہوں ترا نور ترا آہنگ خدا مجھے اپنے رنگ میں رنگ خدا ‏تو دن میں ہے تو رات میں ہے ہر پھول میں ہے ہر پات میں ہے مری سوچ مرے نغمات میں...
  10. ل

    یا اللہ میری جھولی بھردے - مولانا الیاس قادری مدظلہ العالی

    تُو نے مجھ کو حج پہ بُلایا یا اللہ میری جھولی بھردے گِرد کعبہ خوب پھرایا یا اللہ مِری جھولی بھر دے میدانِ عرفات دکھا یا یا اللہ مِری جھولی بھر دے بخش دے ہر حاجی کو خدایا یا اللہ مِری جھولی بھر دے بہرِ کوثرو بِیرِ زم زم کردے کرم اے ربّ اکرم حشر کی پیاس سے مجھ کو بچانا یا اللہ مِری جھولی بھر دے...
  11. محمد امین

    حمدِ ربِّ جلیل ۔۔۔ منصور صدیقی

    لا ریب تو لائقِ مدح و ثناء، سبحان اللہ سبحان اللہ، آقای توی در ارض و سما، سبحان اللہ سبحان اللہ، انسان خطاؤں کا پتلا، ہو غرق گناہوں میں کتنا، در تیرا ہے دائم اس پہ کھلا، سبحان اللہ سبحان اللہ، یہ جود و کرم بندوں پہ ترا، بے پایاں رحمت کا دریا، تیری یہ عنایت، دستِ غنا، سبحان اللہ سبحان اللہ،...
  12. کاشفی

    کرم ہو خدایا - پروفیسر سبطِ جعفر شہید

    کرم ہو خدایا (پروفیسر سبطِ جعفر شہید)
  13. محمد اسامہ سَرسَری

    ہر گھڑی اے میرے مالک! تیری کرتے ہیں ثنا (ذو بحرین حمد)

    ہر گھڑی میرے خدا! کرتے ہیں سب تیری ثنا انس و جن ، شمس و قمر ، حور و ملک ، ارض و سما بحر و بر ، شاخ و شجر ، برگ و ثمر ، لطف و مزہ جسم و جاں ، دست و قدم ، قلب و نظر ، نور و ضیا تو جمیل اور ہے پسندیدہ تجھے حسن و جمال خالقِ خوشبوئے گل ، رنگِ چمن ، بادِ صبا! میں ہوں اے میرے خدا! ، بندہ تیرا ، بندہ...
  14. ندیم حفی

    آغاز تیرے نام سے انجام تیرے نام

    آغاز تیرے نام سے انجام تیرے نام ہوتا ہے صبح و شام میرا کام تیرے نام بخشا ہے تُو نے حرف حرف آگہی کے ساتھ یوں کاش ہو میرا ہر پیغام تیرے نام نسخہ ہیں میرے مرضِ عصیاں کے واسطے کِس کِس جگہ پہ آئے میرے کام، تیرے نام قلبِ سیاہ میں چمکا اِک تارہ ہے نور کا اسود و ابیض کا یہ ادغام تیرے نام رستے کی...
  15. کاشفی

    تیرا ہی ہرطرف یہ تماشا ہے اے کریم - بہزاد لکھنوی

    حمدِ رب العالمین سبحان اللہ وبحمدہ سبحان اللہ العظیم از: حضرت بہزاد لکھنوی تیرا ہی ہرطرف یہ تماشا ہے اے کریم جو بھی یہاں پہ ہے تیرا بندہ ہے اے کریم تیرے ہی لطف سے ہے یہ راحت بھی عیش بھی دُنیا ترے کرم ہی سے دُنیا ہے اے کریم یہ مرگ، یہ حیات، یہ غم، یہ خوشی، یہ کیف ادنیٰ سا سب یہ تیرا کرشمہ ہے اے...
  16. کاشفی

    بحروبر کو سنبھالتا، تُو ہے - از: محمد اویس ابنِ محمود

    حمدِ رب العالمین سبحان اللہ وبحمدہ سبحان اللہ العظیم از: محمد اویس ابنِ محمود بحروبر کو سنبھالتا، تُو ہے ہیرے موتی نکالتا، تُو ہے مشرقوں سے اُبھار کر سورج دن سے راتیں اجالتا، تُو ہے جنکو خود بُلا کے لاتا ہوں اُن بَلاؤں کو ٹالتا، تُو ہے دیکھی اَن دیکھی سب زمینوں پر سب خلائق کو پالتا، تُو ہے...
  17. فلک شیر

    حمدیہ.............عباس تابش

    نہ صدا کا سمت کشا ہوں میں نہ ورق پہ میرا وجود ہے مرے حرف میں وہ چمک نہیں جو ترے خیال کی چھب میں ہے مرا انگ کیا مرا ڈھنگ کیا سرِ خامہ روح کا دُود ہے یہی میرا رازِ شہود ہے میں شکست خوردہ خیال ہوں مجھے آیتوں کی کمک ملے مجھے آگہی کی چمک ملے مجھے درسِ عبرتِ شوق دے مری انگلیوں کو پکڑ کے حرفِ جنوں پہ...
  18. تسنیم کوثر

    ڈاکٹر مشاہدرضوی : حمد : چار مصرعے

  19. تسنیم کوثر

    ڈاکٹر مشاہدرضوی: حمد

Top