حمد

  1. کاشفی

    صبا اکبر آبادی پیش نگاہ خاص و عام، شام بھی تو، سحر بھی تو - صبا اکبر آبادی

    حمد باریء تعالٰی (صبا اکبر آبادی) پیش نگاہ خاص و عام، شام بھی تو، سحر بھی تو جلوہ طراز اِدھر بھی تو ، روح نواز اُدھر بھی تو ایک نگاہ میں‌جلال، ایک نگاہ میں جمال منزل طور پر بھی تو، مسند عرش پر بھی تو عجز و نیاز بندگی تیری نوازشوں سے ہے حاکم ہر دعا بھی تو، بارگہ اثر بھی تو پردہء...
  2. کاشفی

    درد دونوں جہاں کو روشن کرتا ہے نور تیرا - خواجہ میر درد

    حمد باریء تعالی سبحان اللہ وبحمدہ سبحان اللہ العظیم دونوں جہاں کو روشن کرتا ہے نور تیرا اعیان ہیں مظاہر، ظاہر ظہور تیرا یاں افتقار کا تو امکاں سبب ہوا ہے ہم ہوں نہ ہوں ولے ہے ہونا ضرور تیرا باہر نہ ہوسکی تو قیدِ خودی سے اپنی اے عقل بے حقیقت دیکھا شعور تیرا ہے جلوہ گاہ تیرا کیا...
  3. کاشفی

    درد مقدور ہمیں کب ترے وصفوں کی رقم کا - خواجہ میر درد

    حمد باریء تعالی سبحان اللہ وبحمدہ سبحان اللہ العظیم مقدور ہمیں کب ترے وصفوں کی رقم کا حقا کہ خداوند ہے تو لوح و قلم کا جس مسند عزت پہ کہ تو جلوہ نما ہے کیا تاب گزر ہووے تعقل کے قدم کا بستے ہیں ترے سائے میں سب شیخ و برہمن آباد ہے تجھ سے ہی تو گھر دَیر و حَرم کا ہے خوف اگر جی میں...
  4. کاشفی

    الحمد اللہ - ابوالفاضل راز چاند پوری

    الحمد اللہ سبحان اللہ وبحمدہ سبحان اللہ العظیم سحر کو مطلعِ مشرق سے جب سورج نکلتا ہے اُفق سے نورِ بے پایاں کا اک چشمہ اُبلتا ہے چمن میں سبزہء خوابیدہ بھی کروٹ بدلتا ہے ہر اک غنچہ چٹکنے کے لئے پیہم مچلتا ہے تری رحمت سے دَورِ بادہء گلرنگ چلتا ہے جمال شام جب رنگِ شفق بن کر نکھرتا ہے...
  5. کاشفی

    اللہ ھو ۔ اللہ ھو ۔ اللہ ھو ۔ اللہ ھو ۔ رحمت الٰہی برق اعظمی

    حمد باریء تعالیٰ سبحان اللہ وبحمدہ سبحان اللہ العظیم مالک دو جہاں، خالق رنگ و بو تیرے جلوے ہیں بکھرے ہوئے چار سو جس طرف دیکھئے ہے اُدھر تو ہی تو نغمہ زن کیوں نہ ہو بلبل خوش گلو اللہ ھو ۔ اللہ ھو ۔ اللہ ھو ۔ اللہ ھو ہیں تیری صنعتیں اس قدر دل نشیں محو حیرت ہیں سب آسماں و زمیں...
  6. کاشفی

    حمدِ غفور و رحیم

    حمدِ غفور و رحیم سبحان اللہ وبحمدہ سبحان اللہ العظیم نہیں ہے کوئی بھی ہم کو ترے سوا معلوم ہمیں تو صرف ہے اک تو ہی اے خدا معلوم خدا کی ذات اگرچہ نہیں ہے نامعلوم خدا ہے کیسا، کہاں ہے خدا، خدا معلوم ہے کائنات کی رگ رگ سے صرف تو واقف ہر ایک ذرہ کا تجھ ہی کو ہے پتا معلوم خدا کے ذکر سے...
  7. کاشفی

    داغ حمدِ رب العالمین - داغ دہلوی

    حمدِ رب العالمین سبحان اللہ وبحمدہ سبحان اللہ العظیم یارب ہے بخش دینا بندے کو کام تیرا محروم رہ نہ جائے کل یہ غلام تیرا جب تک ہے دل بغل میں ہر دم ہو یاد تیری جب تک زباں ہے منہ میں‌جاری ہو نام تیرا ایمان کی کہیں گے ایمان ہے ہمارا احمدصلی اللہ علیہ وسلم رسول تیرا مصحف کلام تیرا ہے...
  8. نوید صادق

    حمدیہ ۔۔۔۔ ظفر اقبال

    حمدیہ بحر و بر ہے یہ آپ کا صاحب بات سنئے ذرا خدا صاحب! کسی قوس و قطار میں نہیں ہم اور ہماری بساط کیا صاحب جس پہ اب تک اکڑ کے چلتے رہے تھا یہ سب آپ کا دیا صاحب دیتی رہتی ہے آپ ہی کا ثبوت چلتی رہتی ہے جو ہوا، صاحب اب تلافی نہیں، معافی ہے کام سارا تو ہو چکا صاحب یہ زباں آپ...
  9. ساقی۔

    تعریف اس خدا کی جس نے جہاں بنایا

    تعریف اس خدا کی جس نے جہاں بنایا کیسی زمیں بنائی ،کیا آسماں بنایا مٹی سے بیل بوٹے کیا خوشنما اگائے پہنا کے سبز خلت ان کو جوان بنایا سورج سے ہم نے پائی گرمی بھی روشنی بھی کیا خوب چشمہ تو نے اے مہرباں بنایا ہر چیز سے اس کی کاریگری ٹپکتی یہ کارخانہ تو نے کب رائیگاں بنایا...
  10. نوید صادق

    تو ہے مشکل کشا، اے خدا، اے خدا ۔۔۔۔ ظفر اقبال

    حمدیہ تو ہے مشکل کشا، اے خدا، اے خدا مجھ کو مجھ سے بچا، اے خدا، اے خدا کب سے بھٹکا ہوا دشتِ خواہش میں ہوں مجھ کو رستہ بتا ، اے خدا، اے خدا کوئی دوبارہ ملنے کی توفیق دے میں ہوں خود سے جدا، اے خدا، اے خدا اپنے افلاک سے میرے ادراک سے تو ہے سب سے بڑا، اے خدا، اے خدا رنگِ خوابِ ہنر...
  11. الف نظامی

    حفیظ تائب حمد -- کس کا نظام راہ نما ہے افق افق

    کس کا نظام راہ نما ہے افق افق جس کا دوام گونج رہا ہے افق افق شانِ جلال کس کی عیاں ہے جبل جبل رنگِ جمال کس کا جما ہے افق افق مکتوم کس کی موجِ کرم ہے صدف صدف مرقوم کس کا حرفِ وفا ہے افق افق کس کی طلب میں اہل ِ محبت ہیں داغ داغ کس کی ادا سے حشر بپا ہے افق افق سوزاں ہے کس کی یاد میں...
  12. ارم

    حمد - رحمتِ خالقِ کونین کا جلوہ دیکھو

    رحمتِ خالقِ کونین کا جلوہ دیکھو میری قسمت کا چمکتا ہوا تارا دیکھو جس کے الطاف سے پُر نور ہے بزمِ ہستی اس کے جلوﺅں کو ہر اک سمت برستا دیکھو وہ جو پتھر میں چیونٹی کو غذا دیتا ہے اس کے انعام پہ ہر ایک کو پلتا دیکھو قعرِ ذلت میں جنہیں دہر نے گرتا دیکھا اس کی رحمت سے اب اُن کو ہی سنبھلتا دیکھو...
  13. نایاب

    موج ادراک (محسن نقوی)

    السلام علیکم سدا سلامت رہے یہ محفل اردو آمین محترم محسن نقوی جی (مرحوم ) کی لکھی کتاب " موج ادراک " سے کچھ انتخاب طالب دعا نایاب
  14. تنویرسعید

    حمد - بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

    بسم اللہ الرحمٰن بسم اللہ الرحیم یا رحمٰن یارحیم یاالٰہی رب کریم تیرا کرم یہاں وہاں کیا آسمان کیا زمین تیری عظمت کے نشاں یہ آسماں یہ زمین سارے تیرے در کے سوالی شاہ و گدا کیا در یتیم بسم اللہ الرحمٰن بسم اللہ الرحیم یا رحمٰن یارحیم یاالٰہی رب کریم غفورالرحیم در گزر کرنے والا تو ہے سبکا مولا...
  15. فرحت کیانی

    محسن نقوی اے مرے کبریا ! ۔ محسن نقوی

    اے مرے کبریا۔۔۔۔! اے انوکھے سخی! اے مرے کبریا!! میرے ادراک کی سرحدوں سے پرے میرے وجدان کی سلطنت سے ادھر تیری پہچان کا اولیں مرحلہ! میری مٹی کے سب ذائقوں سے جدا! تیری چاہت کی خوشبو کا پہلا سفر!! میری منزل؟ تیری رہگزر کی خبر! میرا حاصل؟ تری آگہی کی عطا!! میرے لفظوں کی سانسیں ترا...
  16. فرحت کیانی

    مظفر وارثی حمد۔ کوئی تو ہے جو نظامِ ہستی چلا رہا ہے ، وہی خدا ہے۔ مظفر وارثی

    کوئی تو ہے جو نظامِ ہستی چلا رہا ہے ، وہی خدا ہے دکھائی بھی جو نہ دے ، نظر بھی جو آرہا ہے وہی خدا ہے تلاش اُس کو نہ کر بتوں میں ، وہ ہے بدلتی ہوئی رُتوں میں جو دن کو رات اور رات کو دن بنا رہا ہے ، وہی خدا ہے وہی ہے مشرق وہی ہے مغرب ، سفر کریں سب اُسی کی جانب ہر آئینے میں جو عکس اپنا...
  17. الف نظامی

    زمزمہ حمد

    جس دل میں نور عشق ہے ذات الہ کا اس کو نہیں ہے خوف کوئی ماسواہ کا اس کا تو ہر فقیر ہے دنیا کا تاجور ہر تاجور فقیر ہے اس بادشاہ کا ڈالی ہے اس نے دہر کو زنجیر وقت کی گویا ہے یہ جو سلسلہ شام و پگاہ کا شاہد ہے اس پہ گردش لیل و نہار بھی مختار ہے جہان کے سفید و سیاہ کا چاہے تو مچھروں...
  18. فرحت کیانی

    اے خدا! منظر بھوپالی

    http://www.youtube.com/watch?v=m1BJudk2UQY
  19. فرحت کیانی

    مظفر وارثی حمدِ باری تعالیٰ ۔ تصور سے بھی آگے تک در و دیوار کھل جائیں ۔ مظفر وارثی

    حمدِ باری تعالیٰ تصور سے بھی آگے تک درو دیوار کُھل جائیں میری آنکھوں پہ بھی یا رب تیرے اسرار کُھل جائیں میں تیری رحمتوں کے ہاتھ خود کو بیچنے لگوں مری تنہائیوں میں عشق کے بازار کُھل جائیں جوارِ عرشِ اعظم اس قدر مجھ کو عطا کردے مرے اندر کے غاروں پر ترے انوار کُھل جائیں اتاروں معرفت کی...
  20. ابوشامل

    مظفر وارثی جو ملے حیاتِ خضر مجھے

    جو ملے حیات خضر مجھے اور اُسے میں صرفِ ثناء کروں تیرا شُکر پھر بھی ادا نہ ہو، تیرا شُکر کیسے ادا کروں تیرے لطف کی کوئی حد نہیں، گِنوں کس طرح کہ عَدَد نہیں نہیں کوئی تیرے سوا میرا، کسے یاد تیرے سوا کروں تیرے در پہ خم رہے سر میرا، تیری رحمتوں پہ گزر میرا میں کہا کروں تو سنا کرے، تو دیا...
Top