ظہیراحمد کی شاعری

  1. ظہیراحمدظہیر

    ہواؤں کی زد پہ دیا زندگی کا

    ایک نسبتاً تازہ غزل احبابِ ذوق کی خدمت میں پیش ہے ۔ ہواؤں کی زد پہ دیا زندگی کا! وطیرہ یہ ہم نے رکھا زندگی کا عدم سے ملا ہے سرا زندگی کا مکمل ہوا دائرہ زندگی کا یہ آنکھیں کھلی کی کھلی رہ گئیں پھر جب آگے سے پردہ ہٹا زندگی کا ستم بھی دکھائے سبھی تیرے غم نے سلیقہ بھی مجھ کو دیا زندگی...
  2. ظہیراحمدظہیر

    مرہموں کی آس میں

    احبابِ کرام ایک بہت ہی پرانی نظم دستیاب ہوئی ہے ۔ آپ حضرات کے ذوق کی نذر کرتا ہوں ۔ مرہموں کی آس میں ٭٭٭ زخم ہائے جاں لئے مرہموں کی آس میں کب سے چل رہا ہوں میں دہرِ ناسپاس میں چلتے چلتے خاک تن ہوگیا ہوں خاک میں تار ایک بھی نہیں اب قبا کے چاک میں دل نشان ہوگیا ایک یاد کا فقط رہ گئی...
  3. ظہیراحمدظہیر

    نہ وہ ملول ہوئے ہیں ، نہ ہم اداس ہوئے

    نہ وہ ملول ہوئے ہیں ، نہ ہم اداس ہوئے مزاج ترکِ تعلق پہ بے لباس ہوئے بجھائے ایسے ہوا نے چراغِ خوش نظری فروغِ دید کے موسم بھی محوِ یاس ہوئے ہم اعتراض تھے ناقد مرے قصیدوں پر جمالِ یار کو دیکھا تو ہم سپاس ہوئے مری نظر میں خود اپنے ہی نقطہ ہائے نظر نہیں جو تیرا حوالہ تو بے اساس ہوئے یہ کار...
  4. ظہیراحمدظہیر

    تاریک دیاروں میں اُجالے کا پتہ ہیں

    احبابِ کرام! تقریباً ساڑھے تین سال پہلے اپنی منظومات کو اردو محفل میں اس خیال کے تحت پوسٹ کرنا شروع کیا تھا کہ اس طرح سارا کلام ایک جگہ جمع ہوجائے گا۔ اندازہ تھا کہ کچھ ہی دنوں میں اس کارِ بیکار سے فارغ ہوجاؤں گا ۔ لیکن یہ سلسلہ غیر متوقع طور پر ایک مشہور ہستی کی آنت کی طرح دراز ہوتا چلا گیا ۔...
  5. ظہیراحمدظہیر

    دوستی گردش کی میرے ساتھ گہری ہوگئی

    دوستی گردش کی میرے ساتھ گہری ہوگئی دل تھما تو گردشِ حالات گہری ہو گئی کیسے اندازہ لگاتا اپنی گہرائی کا میں اپنی تہہ تک جب بھی پہنچا ذات گہری ہو گئی زندگی نے ہونٹ کھولے لفظ سادہ سے کہے تجربے نے آنکھ کھولی بات گہری ہو گئی چاندنی کی آس میں ہم دیر تک بیٹھے رہے ڈھونڈنے نکلے دیا جب رات...
  6. ظہیراحمدظہیر

    جگنو شعورِ ذات کا مشعل سے کم نہیں

    اس شہرِ شب زدہ میں کہ جنگل سے کم نہیں جگنو شعورِ ذات کا مشعل سے کم نہیں اک مختصر سا لمحۂ بے نور و بے یقین تقویمِ شب میں ساعتِ فیصل سے کم نہیں اک یاد ِ مشکبو تری زلفِ سیاہ کی چشمِ شبِ فراق میں کاجل سے کم نہیں دامانِ احتیاج میں دینارِ بے کسب جوفِ شکم میں تیغ ِ مصقّل سے کم نہیں حاصل...
  7. ظہیراحمدظہیر

    کہانی لکھ گیا کوئی کتاب چہرے پر

    ایک بہت ہی پرانی غزل سرکلر فائل سے آپ کی نذر۔ اس کا سارا عذاب ثواب محمد تابش صدیقی کے ذمے ہے ۔ سجا کے شبنمی آنسو گلاب چہرے پر کہانی لکھ گیا کوئی کتاب چہرے پر نظر سے اٹھتا ہے برباد جنتوں کا دھواں سلگ رہے ہیں ہزاروں عذاب چہرے پر نگاہیں ساتھ نہیں دیتیں شوخیٔ لب کا جھلک رہی ہے حقیقت سراب...
  8. ظہیراحمدظہیر

    نظم ِ نو آ گیا ، انصاف نرالا دیگا

    احبابِ کرام ! ایک بارہ سال پرانی غزل پیشِ خدمت ہے ۔ شاید کوئی شعر آپ کو پسند آئے ۔ نظم ِ نو آ گیا ، انصاف نرالا دیگا بیچ کر مجھ کو مرے منہ میں نوالا دیگا فرق مٹ تو گئے مابین ِ سفید و سیہ اب اور کتنا یہ نیا دور اُجالا دیگا جس کی خاطر میں نے پہچان گنوائی اپنی اب وہی میرے تشخص کو حوالہ...
  9. ظہیراحمدظہیر

    زندہ ہزاروں لوگ جہاں مر کے ہوگئے

    زندہ ہزاروں لوگ جہاں مر کے ہوگئے ہم بھی خدا کا شکر اُسی در کے ہوگئے جو راس تھا ہمیں وہی قسمت نے لکھ دیا ہم جور آشنا تھے ستم گر کے ہوگئے نکلے تھے ہم جزیرۂ زر کی تلاش میں ساحل کی ریت چھوڑ کے ساگر کے ہوگئے کچھ ایسا رائگانیٔ دستک کا خوف تھا پہلا جو در کھلا ہم اُسی در کے ہوگئے میرے ستم گروں کا...
  10. ظہیراحمدظہیر

    راہوں کا خوف ہے نہ مجھے فاصلوں کا ڈر

    ایک پرانی غزل دستیاب ہوئی ہے ۔ ایک زمانے میں چند غزلیں نئے طرز کے آزاد قوافی کے ساتھ لکھی تھیں ۔ ان میں سے ایک غزل ’’ یہ شاعری تو نہیں ہماری ، یہ روزنامہ ہے ہجرتوں کا ‘‘ آپ پہلے دیکھ چکے ہیں ۔ میں اپنی اس غزل کو کئی اور غزلوں کی طرح رد کرچکا تھا لیکن ایک دوست کے کہنے پر یہاں پیش کرنے کی جسارت...
  11. ظہیراحمدظہیر

    ترکِ وطن

    ترکِ وطن مرہموں کی صورت میں زہر بھی ملے ہم کو نشتروں کے دھوکے میں وار بھی ہوئے اکثر منزلوں کی لالچ میں راستے گنوا ڈالے رہبروں کی چاہت میں خوار بھی ہوئے اکثر ہر فریب ِتازہ کومسکرا کے دیکھا تھا دل کو عہدِ رفتہ کےطور ابھی نہیں بھولے چشم ِخوش گما ں گرچہ تیرگی میں الجھی تھی خواب دیکھنا لیکن ہم...
  12. ظہیراحمدظہیر

    بے غرض کرتے رہو کام محبت والے

    غزل بے غرض کرتے رہو کام محبت والے خود محبت کا ہیں انعام محبت والے لفظ پھولوں کی طرح چن کر اُسے دان کرو اُس پہ جچتے ہیں سبھی نام محبت والے خود کو بیچا تو نہیں میں نے مگر سوچوں گا وہ لگائےتو سہی دام محبت والے ۔ دل کی اوطاق میں چوپال جمی رہتی ہے ملنے آتے ہیں سر ِ شام محبت والے غم کسی...
  13. ظہیراحمدظہیر

    بھوکا بُرا لگا ، کبھی روٹی بری لگی

    غزل بازی انا کی ، بھوک سے کیسی بری لگی بھوکا بُرا لگا ، کبھی روٹی بری لگی خانہ بدوشیوں کے یہ دکھ بھی عجیب ہیں چوکھٹ پر اپنے نام کی تختی بری لگی روشن دریچے کر گئے کچھ اور بھی اداس صحرا مزاج آ نکھ کو بستی بری لگی دشمن کی ناخدائی گوارا نہ تھی ہمیں غرقاب ہوتے ہوتے بھی...
  14. ظہیراحمدظہیر

    مت سمجھو کہ ہجرت کے طلسمات میں گم ہیں

    غزل مت سمجھو کہ ہجرت کے طلسمات میں گم ہیں ہم لوگ وفاؤں کے تضادات میں گم ہیں رستوں میں نہیں سات سمندر کی یہ دوری یہ سات سمندر تو مری ذات میں گم ہیں ہم لے کے کہاں جائیں محبت کا سوال اب دل والے بھی اپنے ہی مفادات میں گم ہیں کشکولِ انا کو بھی چٹختا کوئی دیکھے سب اہلِ کرم لذتِ خیرات میں گم...
  15. ظہیراحمدظہیر

    اپنی تو ہجرتوں کے مقدر عجیب ہیں

    غزل اپنی تو ہجرتوں کے مقدر عجیب ہیں اپنے ہی شہر میں ہیں نہ غربت نصیب ہیں اب اعتبار کس کا کریں الجھنوں کے بیچ باتیں ہیں دوستانہ سی لہجے رقیب ہیں چارہ گروں کے طرزِ جراحت کا شکریہ ! آزار اب مری رگِ جاں کے قریب ہیں مٹی سے تیری دور ہیں لیکن ہیں تجھ سے ہم ہم بھی تو اے وطن ترے شاعر ادیب ہیں...
  16. ظہیراحمدظہیر

    ہجرت تو ثقافت کے سفیروں کا سفر ہے

    غزل تہذیب و تمدن کے ذخیروں کا سفر ہے ہجرت تو ثقافت کے سفیروں کا سفر ہے ہر روز نئے لوگ ، نئی رت ، نئے ساحل یہ زندگی نایافت جزیروں کا سفر ہے زنجیر ترے نام کی ، رستے ہیں کسی کے اک کربِ رواں تیرے اسیروں کا سفر ہے مل مل کے بچھڑنا بھی ستاروں کی ہے گردش یا میری ہتھیلی پہ لکیروں کا سفر ہے...
  17. ظہیراحمدظہیر

    آئینہ گر کے دُکھ

    آئینہ گر کے دُکھ پتھرہی رہو ، شیشہ نہ بنو شیشوں کی ابھی رُت آئی نہیں اِس شہرمیں خالی چہروں پر آنکھیں تو اُبھرآئی ہیں مگر آنکھوں میں ابھی بینائی نہیں خاموش رہو ، آواز نہ دو کانوں میں سماعت سوتی ہے سوچوں کو ابھی الفاظ نہ دو احساس کو زحمت ہوتی ہے اظہارِ حقیقت کے لہجے سننےکا ابھی دستور نہیں...
  18. ظہیراحمدظہیر

    بہت اوج پر ہے ستارہ ہوا کا

    غزل تری زلف سمجھی اشارہ ہوا کا بہت اوج پر ہے ستارہ ہوا کا کماں کھنچ گئی ہے دھنک کی فضا میں شعاعوں نے رستہ نکھارا ہو ا کا چراغوں سے ہے ربط فانوس جیسا تو پھولوں سے رشتہ ہمارا ہوا کا ملا یوں توازن ہمیں گردشوں سے پرندے کو جیسے سہارا ہوا کا خزاں زاد پتّوں پہ لکھ کر...
  19. ظہیراحمدظہیر

    جنگ اندھیرے سے بادِ برہم تک

    غزل جنگ اندھیرے سے بادِ برہم تک ہے چراغوں کی آخری دم تک آدمی پر نجانے کیا گزری ابنِ آدم سے ابنِ درہم تک تم مسیحا کی بات کرتے ہو ؟ ابھی خالص نہیں ہے مرہم تک ! معجزہ دیکھئے توکّل کا ! ریگِ صحرا سے آبِ زمزم تک داستا ں ہے شگفتنِ دل کی خندہء گل سے اشکِ شبنم تک اک سفر ہے کہ طے نہیں ہوتا...
  20. ظہیراحمدظہیر

    جانے کتنے راز چھپے ہیں ٹھہرے ٹھہرے پانی میں

    غزل جانے کتنے راز چھپے ہیں ٹھہرے ٹھہرے پانی میں کون اُتر کردیکھےاب اس یاد کے گہرے پانی میں جل پریوں کی خاموشی تو منظر کا ا یک دھوکا ہے فریادوں کا شور مچا ہے اندھے بہرے پانی میں کوئی سیپی موتی اُگلتی ہے ، نہ موجیں کوئی راز حرص و ہوا کے ایسے لگے ہیں چار سُو پہرے پانی میں جھیل کے نیلے...
Top