ظہیراحمدظہیر

  1. ظہیراحمدظہیر

    ملول خاطر و آزردہ دل ، کبیدہ بدن

    ملول خاطر و آزردہ دل ، کبیدہ بدن شب ِ وصال میں روتے ہیں غم گزیدہ بدن علاج ِ زخم ِ تمنا کو چاہئیے مرہم قلم کی نوک سے سلتے نہیں دریدہ بدن اٹھائیں شاہ پہ کیسے ہم انگلیاں لوگو ! جلوس ِ شاہ میں عریاں ہیں برگزیدہ بدن شرف یہ ملتا نہیں ہر کشیدہ قامت کو کہ اترے دارکے...
  2. ظہیراحمدظہیر

    لوگ کیا کیا گفتگو کے درمیاں کھلنے لگے

    لوگ کیا کیا گفتگو کے درمیاں کھلنے لگے ذکر ِ یاراں چل پڑا تو رازداں کھلنے لگے پھر پڑاؤ ڈل گئے یادوں کے شامِ ہجر میں اور فصیلِ شہرِ جاں پر کارواں کھلنے لگے تنگ شہروں میں کھلے ساگر کی باتیں کیا چلیں بادِ ہجرت چل پڑی اور بادباں کھلنے لگے جب سے دل کا آئنہ شفاف رکھنا آگیا میری...
  3. ظہیراحمدظہیر

    سنگ آئے کہ کوئی پھول ، اٹھا کر رکھئے

    سنگ آئے کہ کوئی پھول ، اٹھا کر رکھئے جو ملے نام پر اُس کے وہ سجا کر رکھئے سجدہء عجز سے بڑھ کر نہیں معراج کوئی سربلندی ہے یہی سر کو جھکا کر رکھئے دل پہ اُترا ہوا اک حرفِ محبت نہ مٹے اسمِ اعظم ہے یہ تعویذ بنا کر رکھئے گر کے خاشاک ہوا جس میں انا کا شیشم ہے وہی خاکِ شفا اُس کو اٹھا کر...
  4. ظہیراحمدظہیر

    ٓآسرے توڑتے ہیں ، کتنے ستم توڑتے ہیں

    آسرے توڑتے ہیں ، کتنے بھرم توڑتے ہیں حادثے دل پہ مرے دُہرا ستم توڑتے ہیں آ ستینوں میں خداوند چھپا کر اتنے لوگ کن ہاتھوں سے پتھر کے صنم توڑتے ہیں اُٹھ گئی رسمِ صدا شہر ِ طلب سے کب کی اب تو کشکولِ ہوس بابِ کرم توڑتے ہیں جھوٹی تعبیر کے آرام کدے سے تو نکل خواب کتنے تری دہلیز پہ دم توڑتے ہیں...
  5. ظہیراحمدظہیر

    ظہیراحمد ظہیرکی شاعری

    ابھی پچھلے دنوں ابن سعید صاحب کا ایک دھاگا دیکھا تو خیال آیا کہ اس قسم کی حرکت اپنی تک بندیوں کے ساتھ بھی کی جائے ۔ پچھلی تین چار دہائیوں سے شعر لکھ رہا ہوں لیکن بوجوہ شعر خوانی ایک خاص حلقہء احباب تک ہی محدود رہی ہے ۔ میں نے کبھی اسے اشاعت کے قابل نہیں سمجھا کہ دنیا میں روشنائی اور کاغذ کے اس...
  6. نذر حسین ناز

    کالے خواب

    ہم کالے ہیں۔ آئینے سے پوچھ کے دیکھو گورے دکھنے والے چہرے سب کالے ہیں۔ چاہے کتنے رنگ چڑھائیں لیکن پھر بھی من کالا ہے میری یہ تہذیب بھی کالی شہروں کے ماتھے پہ کالک، گاؤں کالے کالے دھن اور کالے من سے لتھڑے ہوئے یہ گھر کالے ہیں اپنے آپ سے باہر آ کر چار قدم کی دوری سے میں اپنا چہرہ دیکھ رہا ہوں...
Top