میر تقی میر بڑے سخن فہم ،خود نگر اور خود شناس انسان تھے ۔اسی لئے اپنی حیثیت اور مقام کو واضح انداز میں پہچانتےتھے۔ اور بر ملا کئی مقامات پر انہوں نے اپنے عظیم تر ہونے کا اظہار کیا۔۔۔۔۔
اگر چہ گوشہ گزیں ہوں میں شاعروں میں میرؔ
پہ میرے شور نے روئے زمیں تمام لیا
سارے عالم پر ہوں میں چھایا ہوا
مستند ہے میرا فرمایا ہوا
باتیں ہماری یاد رہیں پھر باتیں ایسی نہ سنیئے گا
پڑھتے کسی کو سنیئے گا تو دیر تلک سر دھنئیے گا
میر دریا ہے شعر سنے زبانی اس کی
اللہ اللہ رے طبیعت کی روانی اس کی