آؤ دوستی کر لیں

آفت

محفلین
ایم کیو ایم کے غیر منتخب قائد الطاف حسین نے اسفند یار ولی کو ٹیلی فون کر کے کراچی میں "امن" کے لیے اے این پی سے دوستی کی خواہش ظاہر کی ہے ۔ سندھ کے وزیر داخلہ کے اس بیان نے جس میں زوالفقار مرزا نے کہا تھا کہ اگر مفاہمت آڑے نہ آتی تو کراچی کے ہر چوراہے ہر ایک بدمعاش سیاست دان کو الٹا لٹکا دیتے ایسا لگتا ہے کہ الطاف حسین کو خوفزدہ کر دیا ہے اور اب وہ اے این پی اور دوسری سیاسی اور مذہبی جماعتوں کی سپورٹ حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ۔ اے این پی کے سربراہ نے بظاہر اس پر آمادگی ظاہر کی ہے لیکن حالیہ مہینوں میں صوبہ سرحد میں کراچی سے جانے والی بے گناہوں کی لاشیں جنہیں ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا گیا تھا ان بے گناہ جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کو کیا جواب دیں گے ۔ وہ اچھی طرح جانتے ہیں کہ یہ ٹارگٹ کلنگ کون کر رہا ہے ۔
ویسے میری دعا ہے کہ الطاف حسین کم از کم اپنی اس بات کو ضرور پورا کریں اور واقعی کراچی میں امن قائم کرنے کے لیے اپنے دہشت گردوں کو غیر مسلحہ کریں اور آزادانہ الیکشن میں حصہ لے کر منتخب ہوں اور دوسری زبانیں بولنے والوں کا احترام کریں تب ہی حقیقی امن قائم ہو سکتا ہے ۔
 

dxbgraphics

محفلین
اگر تو ایم کیو ایم نے مفاد کی خاطر دوستی کی خواہش ظاہر کی ہے تو ہر بار کی طرح منہ کی کھانی پڑے گی
لیکن
واقعی امن و امان کے لئے دوستی کی خواہش ہے تو اللہ اس دوستی کا ضرور بنائے اور کراچی شہر کو امن کا گہوارہ بنائے۔
 

ابوشامل

محفلین
آفت! آپ نے خبر کا کوئی حوالہ نہیں دیا کہ الطاف حسین نے کب ٹیلی فون کر کے اسفند یار ولی سے بات کی۔ لیکن اگر واقعی ایسا ہوا ہے تو میرے خیال میں یہ ایم کیو ایم کا ذمہ داری قبول کرنا ہے کہ کراچی میں امن و امان کی خرابی کے حالیہ واقعات میں اس کا براہ راست ہاتھ ہے یعنی کہ ٹارگٹ کلنگ میں جتنے بھی پٹھان مرے وہ دراصل ایم کیو ایم اور جتنے بھی مہاجر مرے وہ دراصل اے این پی کا کارنامہ تھے۔
ویسے الطاف صاحب پنجاب کے جاگیرداروں کے ناپ بھی مانگ چکے ہیں اور بوریاں تیار کرنے کا اعتراف بھی کر چکے ہیں اس لیے شاید بعید نہیں کہ انہوں نے یہ فون بھی کر دیا ہو اور بہت سارے "عقلمندوں" پر واضح کر دیا ہو کہ ایم کیو ایم کراچی میں حالیہ فسادات میں شامل تھی۔ اس مبینہ فون سے وہ ذوالفقار مرزا کے اس بیان کی تصدیق بھی کر چکے ہیں کہ "مفاہمت کے باعث ہاتھ بندھے ہیں ورنہ بد امنی پھیلانے والوں کو الٹا لٹکا دیتا"۔ اب "عقلمندوں" کے لیے اشارہ ہی کافی ہے کہ سندھ میں پیپلز پارٹی کی مفاہمت کن جماعتوں سے ہے؟
 
Top