آئٹم سانگ

فرقان احمد

محفلین
آئٹم سانگ (item song) کو اردو میں کیا کہیں گے؟ :):)

اردو کا تو علم نہیں کہ کیا کہتے ہیں لیکن پنجابی میں 'آئٹم سانگ' کو 'گرم مصالحہ' کہتے ہیں۔ :)

آئٹم سونگ کو ترجمے کی ضرورت نہیں ہوتی . اس کی زبان ہر خاص و عام سمجھتا ہے .

متفق! :)

تاہم، اگر پھر بھی ترجمہ کرنا ہی مقصود ہے تو پہلے اس کی تعریف کرنا ضروری ہے۔ آئٹم سانگ یا آئٹم نمبر کسی فلم کے پلاٹ سے ہٹا ہوا یا الگ تھلگ یا نیارا گیت ہوتا ہے جس کا مقصد فلم کی مقبولیت میں اضافہ کرنا ہوتا ہے۔ عام طور پر ایسے گیتوں میں کسی حد تک بے ہودگی بھی پائی جاتی ہے۔ ہم تو اسے کسی فلم کا 'تشہیری گیت' ہی کہیں گے۔ :)
 

لاریب مرزا

محفلین
اردو کا تو علم نہیں کہ کیا کہتے ہیں لیکن پنجابی میں 'آئٹم سانگ' کو 'گرم مصالحہ' کہتے ہیں۔ :)
ہاہاہاہا!! :ROFLMAO: دلچسپ اصطلاح ہے۔
ہمارا خیال تھا آئٹم سانگ کو پنجابی میں نصیبو لعل کہتے ہیں۔ :LOL: ویسے یہ لفظ لعل ہے یا لال ہے؟؟ ہمیں دوسرا والا آپشن زیادہ بہتر لگتا ہے۔ :p
 
آئٹم سانگ (item song) کو اردو میں کیا کہیں گے؟ :):)
چاہیں تو آئیٹم سونگ کو "نغمہ معترضہ" کہہ لیں۔ اس ترکیب کی توجیہات یہ پیش کی جا سکتی ہیں کہ عموماً ایسے نغموں کا فلم کی کہانی سے کوئی تعلق نہیں ہوتا، بلکہ انھیں فقط برائے تفریح و تلذذ شامل کیا جاتا ہے اور اس مقصد کے حصول کے لیے عموماً قابل اعتراض قسم کا مواد پیش کیا جاتا ہے۔ اس ترکیب میں "قابل اعتراض" کا احاطہ تو ہے ہی، اس سے کہیں زیادہ "جملہ معترضہ" سے مماثلت اہم ہے جو کہ ایسے مواقع پر استعمال کیا جاتا ہے جب موضوع سے ہٹ کر کوئی بات کہی جائے۔ :) :) :)
 

لاریب مرزا

محفلین
ابن سعید بھائی نے بہت خوبصورت نام نکالا ورنہ ہمارے ذہن میں "لَچَر گانا" آرہا تھا۔
ہمارے ذہن میں بھی "دھماکے دار گانا" آ رہا تھا۔ محمد شعیب صاحب نے آئٹم سانگ کا اردو میں مطلب پوچھا تھا اور ابن سعید نے "اردو ادب" میں بیان کر دیا۔ :)
 
Top