سید عمران
محفلین
اور چوتھی زیارتوں پر گئی ہوئی ہے!!!پہلے کو تو آپ جانتے ہی ہیں، دوسرے کا نام معلوم نہیں اور تیسرے کو بھی پردے ہی میں رہنے دیں
اور چوتھی زیارتوں پر گئی ہوئی ہے!!!پہلے کو تو آپ جانتے ہی ہیں، دوسرے کا نام معلوم نہیں اور تیسرے کو بھی پردے ہی میں رہنے دیں
میرے خالو صاحب کو کسی نے بتایا کہ بیٹا پیدا ہوا ہے بتائیں کیا نام رکھیںاب ہم کیا بتائیں ہمیں تو زمانہ جانتا ہے ۔
واہ۔۔۔ بہت اعلیٰ ۔۔۔ایک عاشقِ نامُراد سے جب عشق میں 'مسلسل' ناکامی کا سبب پوچھا گیا تو خود پر ہی برس پڑے، فرمانے لگے، 'ارے میاں! رقیبوں کو کاہے کو کوسیں ہم! جو سچ پوچھو توہم میں ہی کوئی کمی رہی ہو گی، چاہے یہ کمی آئیوڈین ہی کی کیوں نہ ہو۔'
صاحب! حضرتِ انسان کو یوں بھی کہاں زیب دیتا ہے کہ کاملیت کا دعویٰ کرے۔ ایک چھوڑ، ہزار خامیاں ہمارے اندر ہوں گی۔ پر ہمیں بتائے کون، سمجھائے کون؟ پس یہی محرک ہے اس لڑی کے آغاز کا۔ اس لڑی میں محفلین ایک دوسرے کو بتلائیں گے کہ ہمارے اندر کیا کمی ہے؟ کون سی خوبی ہم اپنے اندر پیدا کر لیں تو ہماری شخصیت کو چار چاند لگ سکتے ہیں؟ تو چلیے پھر، ہم بھی نئے چاند چڑھاتے ہیں؟
فی الحال تو طرزِ تحریر سے ہی ہم ایک دوسرے کی شخصیت کا جائزہ لے سکتے ہیں۔ اس حوالے سے ہم ایک دوسرے کے بارے میں کتنا جانتے ہیں، اس کا اندازہ تیرہویں سالگرہ کے حوالے سے شروع کردہ ابتدائی لڑیوں میں ہمیں بخوبی ہو چکا ہے۔
نوٹ :محفلین سے گزارش ہے کہ ہر مشورے کو دل پر نہ لیں اور مشورہ دینے والوں سے گزارش ہے کہ ہر طرح کے تعصب کو ایک طرف رکھ کر ہر ممکن حد تک غیر جانب داری سے مشورہ عنایت فرمائیں۔
سائیڈ آفر: ہم سے نالاں محفلین بھی ادب کے دائرے میں رہ کر دل کی بھڑاس نکال سکتے ہیں۔
محفل میں "زمانہ" نام کی کوئی آئی ڈی نظر سے نہیں گزری، وگرنہ پوچھتے اُن سے کہ بتاؤ بھئی آپ ہمارے عدنان بھیا کو جانتے ہو یا نہیں ۔اب ہم کیا بتائیں ہمیں تو زمانہ جانتا ہے ۔
آپ ان کی املا کی غلطی نہیں جانتے۔۔۔محفل میں "زمانہ" نام کوئی آئی ڈی نظر سے نہیں گزری۔
آپ ان کی املا کی غلطی نہیں جانتے۔۔۔
یہ زنانہ لکھنا چاہ رہے تھے!!!
آپ ان کی املا کی غلطی نہیں جانتے۔۔۔
یہ زنانہ لکھنا چاہ رہے تھے!!!
جیسے پولیو کے قطرےآئیوڈین تو ویسے بھی بین الاقوامی سازش ہے۔ یہ لڑی بھی ایسی ہی سازش لگ رہی ہے
آپ ہی سے ابتدا کرتے ہیں۔ایک عاشقِ نامُراد سے جب عشق میں 'مسلسل' ناکامی کا سبب پوچھا گیا تو خود پر ہی برس پڑے، فرمانے لگے، 'ارے میاں! رقیبوں کو کاہے کو کوسیں ہم! جو سچ پوچھو توہم میں ہی کوئی کمی رہی ہو گی، چاہے یہ کمی آئیوڈین ہی کی کیوں نہ ہو۔'
صاحب! حضرتِ انسان کو یوں بھی کہاں زیب دیتا ہے کہ کاملیت کا دعویٰ کرے۔ ایک چھوڑ، ہزار خامیاں ہمارے اندر ہوں گی۔ پر ہمیں بتائے کون، سمجھائے کون؟ پس یہی محرک ہے اس لڑی کے آغاز کا۔ اس لڑی میں محفلین ایک دوسرے کو بتلائیں گے کہ ہمارے اندر کیا کمی ہے؟ کون سی خوبی ہم اپنے اندر پیدا کر لیں تو ہماری شخصیت کو چار چاند لگ سکتے ہیں؟ تو چلیے پھر، ہم بھی نئے چاند چڑھاتے ہیں؟
فی الحال تو طرزِ تحریر سے ہی ہم ایک دوسرے کی شخصیت کا جائزہ لے سکتے ہیں۔ اس حوالے سے ہم ایک دوسرے کے بارے میں کتنا جانتے ہیں، اس کا اندازہ تیرہویں سالگرہ کے حوالے سے شروع کردہ ابتدائی لڑیوں میں ہمیں بخوبی ہو چکا ہے۔
نوٹ :محفلین سے گزارش ہے کہ ہر مشورے کو دل پر نہ لیں اور مشورہ دینے والوں سے گزارش ہے کہ ہر طرح کے تعصب کو ایک طرف رکھ کر ہر ممکن حد تک غیر جانب داری سے مشورہ عنایت فرمائیں۔
سائیڈ آفر: ہم سے نالاں محفلین بھی ادب کے دائرے میں رہ کر دل کی بھڑاس نکال سکتے ہیں۔
کیا اس لڑی میں بین السطور تیراندازی کا آغاز ہو چکا ہے؟ یا سالگرہ کے موقع پر ہوگا؟ہمارا مدعا یہ تھا کہ ہم ایک دوسرے کی شخصیت کے اندر کمی کوتاہی کی طرف اشارہ کریں گے۔تاہم، یہاں تو ہمارے سمیت کئی محفلین ملامتی صوفی معلوم ہوتے ہیں۔
دوسروں کی کمیاں کوتاہیاں سرِ محفل بتانا ویسے بھی مناسب بات نہیں ہے، اور اپنی خامیاں بتانے کے لیے آپ نے درست کہا، فرقہ ملامتیہ کا رکن بننا پڑتا ہے!ہمارا مدعا یہ تھا کہ ہم ایک دوسرے کی شخصیت کے اندر کمی کوتاہی کی طرف اشارہ کریں گے۔تاہم، یہاں تو ہمارے سمیت کئی محفلین ملامتی صوفی معلوم ہوتے ہیں۔
ہاہاہا!یا حیرت! کہیں سارے محفلین سدھر تو نہیں گئے ۔ کسی کو کسی میں کوئی خامی ہی نظر نہیں آ رہی۔