تیرہویں سالگرہ آئیوڈین کی کمی!

فاخر رضا

محفلین
مجھے اپنے بارے میں یہ پتہ ہے کہ کبھی کبھی insensitive ہوجاتا ہوں
وجہ ؟ میری نوکری
آئی سی یو میں کچھ بے حسی آ ہی جاتی ہے

دوسری کمی یہ کہ بہت سی لڑیاں ایک ساتھ دیکھ رہا ہوتا ہوں تو کنفیوز ہوجاتا ہوں

تیسری بیماری کہ راستے یاد نہیں رہتے

اور چوتھی مدیران کو چھیڑنے سے باز نہیں رہ پاتا

اور پانچویں کام پورا نہیں کر پاتا ایک لڑی شروع کی تھی وہ للھ رہا ہوں، شاعری کی کتاب تھی. جیسے ہی پوری ہوگی شیئر کرونگا
اور اور اور
باقی آپ بتائیں
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
ایک عاشقِ نامُراد سے جب عشق میں 'مسلسل' ناکامی کا سبب پوچھا گیا تو خود پر ہی برس پڑے، فرمانے لگے، 'ارے میاں! رقیبوں کو کاہے کو کوسیں ہم! جو سچ پوچھو توہم میں ہی کوئی کمی رہی ہو گی، چاہے یہ کمی آئیوڈین ہی کی کیوں نہ ہو۔' :crying1:

صاحب! حضرتِ انسان کو یوں بھی کہاں زیب دیتا ہے کہ کاملیت کا دعویٰ کرے۔ ایک چھوڑ، ہزار خامیاں ہمارے اندر ہوں گی۔ پر ہمیں بتائے کون، سمجھائے کون؟ پس یہی محرک ہے اس لڑی کے آغاز کا۔ اس لڑی میں محفلین ایک دوسرے کو بتلائیں گے کہ ہمارے اندر کیا کمی ہے؟ کون سی خوبی ہم اپنے اندر پیدا کر لیں تو ہماری شخصیت کو چار چاند لگ سکتے ہیں؟ تو چلیے پھر، ہم بھی نئے چاند چڑھاتے ہیں؟ :daydreaming:

فی الحال تو طرزِ تحریر سے ہی ہم ایک دوسرے کی شخصیت کا جائزہ لے سکتے ہیں۔ اس حوالے سے ہم ایک دوسرے کے بارے میں کتنا جانتے ہیں، اس کا اندازہ تیرہویں سالگرہ کے حوالے سے شروع کردہ ابتدائی لڑیوں میں ہمیں بخوبی ہو چکا ہے۔ :)

نوٹ :محفلین سے گزارش ہے کہ ہر مشورے کو دل پر نہ لیں اور مشورہ دینے والوں سے گزارش ہے کہ ہر طرح کے تعصب کو ایک طرف رکھ کر ہر ممکن حد تک غیر جانب داری سے مشورہ عنایت فرمائیں۔

سائیڈ آفر: ہم سے نالاں محفلین بھی ادب کے دائرے میں رہ کر دل کی بھڑاس نکال سکتے ہیں۔ :bringiton:
واہ۔۔۔ بہت اعلیٰ ۔۔۔
 
آپ ان کی املا کی غلطی نہیں جانتے۔۔۔
یہ زنانہ لکھنا چاہ رہے تھے!!!
screenshot_595.png
 
ہادیہ

محفلین
آئیوڈین کی کمی
وٹامنز کی کمی
پروٹین کی کمی
کیلشیم کی کمی
فولاد کی کمی
ایچ بی بھی کم ہے..
باقی جب ملی بتا دوں گی۔۔:p
 
فرقان احمد

محفلین
ہمارا مدعا یہ تھا کہ ہم ایک دوسرے کی شخصیت کے اندر کمی کوتاہی کی طرف اشارہ کریں گے۔تاہم، یہاں تو ہمارے سمیت کئی محفلین ملامتی صوفی معلوم ہوتے ہیں۔
 
عثمان

محفلین
ایک عاشقِ نامُراد سے جب عشق میں 'مسلسل' ناکامی کا سبب پوچھا گیا تو خود پر ہی برس پڑے، فرمانے لگے، 'ارے میاں! رقیبوں کو کاہے کو کوسیں ہم! جو سچ پوچھو توہم میں ہی کوئی کمی رہی ہو گی، چاہے یہ کمی آئیوڈین ہی کی کیوں نہ ہو۔' :crying1:

صاحب! حضرتِ انسان کو یوں بھی کہاں زیب دیتا ہے کہ کاملیت کا دعویٰ کرے۔ ایک چھوڑ، ہزار خامیاں ہمارے اندر ہوں گی۔ پر ہمیں بتائے کون، سمجھائے کون؟ پس یہی محرک ہے اس لڑی کے آغاز کا۔ اس لڑی میں محفلین ایک دوسرے کو بتلائیں گے کہ ہمارے اندر کیا کمی ہے؟ کون سی خوبی ہم اپنے اندر پیدا کر لیں تو ہماری شخصیت کو چار چاند لگ سکتے ہیں؟ تو چلیے پھر، ہم بھی نئے چاند چڑھاتے ہیں؟ :daydreaming:

فی الحال تو طرزِ تحریر سے ہی ہم ایک دوسرے کی شخصیت کا جائزہ لے سکتے ہیں۔ اس حوالے سے ہم ایک دوسرے کے بارے میں کتنا جانتے ہیں، اس کا اندازہ تیرہویں سالگرہ کے حوالے سے شروع کردہ ابتدائی لڑیوں میں ہمیں بخوبی ہو چکا ہے۔ :)

نوٹ :محفلین سے گزارش ہے کہ ہر مشورے کو دل پر نہ لیں اور مشورہ دینے والوں سے گزارش ہے کہ ہر طرح کے تعصب کو ایک طرف رکھ کر ہر ممکن حد تک غیر جانب داری سے مشورہ عنایت فرمائیں۔

سائیڈ آفر: ہم سے نالاں محفلین بھی ادب کے دائرے میں رہ کر دل کی بھڑاس نکال سکتے ہیں۔ :bringiton:
آپ ہی سے ابتدا کرتے ہیں۔ :)
میری رائے میں آپ بعض اوقات ضرورت سے زیادہ وضاحت کرتے نظر آتے ہیں جس وجہ سے معاملہ نتیجہ پر پہنچنے کی بجائے طول پکڑتا دیکھائی دیتا ہے۔ :)
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
ہمارا مدعا یہ تھا کہ ہم ایک دوسرے کی شخصیت کے اندر کمی کوتاہی کی طرف اشارہ کریں گے۔تاہم، یہاں تو ہمارے سمیت کئی محفلین ملامتی صوفی معلوم ہوتے ہیں۔
کیا اس لڑی میں بین السطور تیراندازی کا آغاز ہو چکا ہے؟ یا سالگرہ کے موقع پر ہوگا؟
 
محمد وارث

لائبریرین
ہمارا مدعا یہ تھا کہ ہم ایک دوسرے کی شخصیت کے اندر کمی کوتاہی کی طرف اشارہ کریں گے۔تاہم، یہاں تو ہمارے سمیت کئی محفلین ملامتی صوفی معلوم ہوتے ہیں۔
دوسروں کی کمیاں کوتاہیاں سرِ محفل بتانا ویسے بھی مناسب بات نہیں ہے، اور اپنی خامیاں بتانے کے لیے آپ نے درست کہا، فرقہ ملامتیہ کا رکن بننا پڑتا ہے! :)
 
La Alma

لائبریرین
یا حیرت! کہیں سارے محفلین سدھر تو نہیں گئے ۔ کسی کو کسی میں کوئی خامی ہی نظر نہیں آ رہی۔
 
ہادیہ

محفلین
یا حیرت! کہیں سارے محفلین سدھر تو نہیں گئے ۔ کسی کو کسی میں کوئی خامی ہی نظر نہیں آ رہی۔
ہاہاہا!
میں سمجھی صرف "کمی" بتانی اور وہ بھی "اپنی" ۔۔ تو میں نے بس ایک لسٹ لکھ دی۔۔:noxxx:
ورنہ۔۔۔ ہم کسی سے کم نہیں (خامیاں اور کمیاں۔۔ بیان کرنے میں)۔۔ اس کا ہم کو ہے یقین(ہم سدھرنے والے نہیں۔۔:dancing:)۔۔۔وغیرہ وغیرہ۔۔۔ :rollingonthefloor:
 
ہادیہ

محفلین
مذاق برطرف۔۔ لیکن یہ صرف میرا "خیال" ہے ۔۔یہ کوئی اچھا طریقہ نہیں۔۔
بھری محفل میں راز کی بات (خامی/کمی بتانا دوسروں کی یا اپنی) کہہ دی ۔۔۔وغیرہ۔۔
 
Top