پکوان (کھانے یا پکانے) میں دلچسپی رکھنے والے احباب کے لئے ایک منفرد کھیل کا آغاز۔
فوائد :
1- پکوان سے متعلق بنیادی معلومات سے آگاہی
2- مختلف بین الاقوامی ریسیپیز (recipes) پر مشتمل ایک جامع تھریڈ
3- مہیا کی گئیں اشیاء یا اجزاء کے سہارے ڈش تیار کرنے کی خوبی کا اضافہ
اس کھیل میں حصہ لینے کا طریقہ :

- سب سے پہلے ایک رکن کسی دوسرے رکن کو ٹیگ کرتے ہوئے پکوان کے اجزاء فراہم کرے گا
- ٹیگ کئے جانے والے رکن کو بس انہی فراہم شدہ اجزاء کے ذریعے کوئی ڈش تیار کرنی ہوگی
- عام مصالحہ جات مثلاً نمک ، مرچ ، شکر ، ادرک لہسن ، تیل ، کریم ، کسی بھی قسم کا ساس وغیرہ بغیر اجازت استعمال کئے جا سکتے ہیں
- ڈش کو کوئی نہ کوئی نام دیا جانا ضروری ہے
- پکوان کی ترکیب کہیں سے بھی نقل کی جا سکے گی (نقل کے لئے حوالہ لازمی دیا جائے)
- ٹیگ شدہ رکن اگر کسی باعث پکوان ترکیب نہ لکھ سکے تو وہ اپنی جگہ کسی اور رکن کو ٹیگ کر دے۔ اور اگر ٹیگ شدہ رکن کی طرف سے 3 دن تک کوئی جواب نہ آئے تو ٹیگ کرنے والا کسی اور رکن کو ٹیگ کر سکتا ہے۔