گاجر کا حلوہ
اشیاء :
گاجر (کدوکش کی ہوئی ) ، بادام ، آلائچی ، مونگ پھلی ،پستہ، گھی اور چینی ۔
سب چیزیں امی جان سے پوچھ لیں کہ کتنی کتنی لینی ہے ۔ٹھیک ہے ناں۔۔
اور اب شروع کریں۔
ترکیب :
سب سے پہلے کڑاھی میں گھی گرم کریں اور اس میں آلائچی ڈال دیں ۔خوشبو آنے لگے تو کدو کش کی ہوئی گاجریں ڈال اور اس کو اچھی طرح بھون لیں ۔کب تک بھوننا ہے یہ امی جان سے پوچھ لیں ۔
اب اس میں چینی ڈال دیں امی جان سے پوچھ کر اور اچھی طرح ہلائیں ۔ٹھنڈا ہونے کے لیے رکھ دیں ۔اور پھر اس پر بادام اور مونگ پھلی اور پستہ وغیرہ ڈال دیں ۔اگر امی جان پاس ہی بیٹھی ہوں تو بادام وغیرہ خود کھانے سے پرہیز کریں ورنہ ڈانٹ بھی پڑ سکتی ہے اور اگر نہیں ہیں تو پھر ۔۔۔اب یہ بھی میں بتاؤں ؟
لیکن سارے مت کھا جایئے گا ورنہ حلوے پر ڈالنے کے لیے کچھ نہیں بچے گا ۔
حلوے کو ڈش آوٹ کریں اور میرے سامنے پیش کریں ۔میں کھا کر بتاؤں گی کیسا بنا ہے ؟
ترکیب کیسی لگی ضرور بتائیے گا اور اگر میں کچھ بھول گئی ہوں تو امی جان سے پوچھ لیجئے گا ۔ابھی امی جان پاس نہیں ہیں ناں ورنہ ان سے کنفرم کر لیتی ۔