مہ جبین
محفلین
انتخابات کا زمانہ بہت قریب ہے اور نہ صرف یہ کہ گہما گہمی اپنے عروج پر ہے بلکہ
افراتفری اور نفسا نفسی بھی بیحد ہے
سیاسی جماعتوں میں وہ کھنیچا تانی اور رسہ کشی کا عالم ہے کہ الامان و الحفیظ
ہر شخص ایک دوسرے پر الزامات کی بارش کرنے اور ٹانگ پکڑ کر
کھنچنے میں ایسے جتا ہوا ہے کہ لگتا ہے انکی زندگی کا مقصد بس یہی کہ کسی طرح دوسرے کو نیچا دکھا کر
لوگوں کے سامنے میں ہی نیک اور پارسا بن جاؤں
لیکن
ہم
ان سیاست دانوں کو تو نہیں سمجھا سکتے بس
انکے لئے دعا ہی کرسکتے ہیں
اور اب ہم اپنی طبیعت کو تھوڑا بحال کرتے ہیں اور کچھ ایسا کرنے کی کوشش کریں گے کہ کچھ دیر کو
اس بوجھل ماحول سے چھٹکارا ملے
اور طبیعت میں تھوڑی شگفتگی آئے
چہروں پر مسکراہٹ ہو
تو آجائیے سب لوگ ہم انتخابات کے حوالے سے ہی ایک ہلکا پھلکا کھیل کھیلتے ہیں
یوں سمجھیں کہ یہاں انتخابات ہورہے ہیں اور ہم ایک دوسرے کے لئے انتخابی نشانات
منتخب کریں گے
جو بھی ہمیں سمجھ آئے یا اس رکن کی طبیعت سے ملتا جلتا ہو
جیسے اگر میں ابن سعید کے لئے نشان منتخب کروں تو وہ
یہ ہوگا اور اگر مقدس کے لئے کروں تو وہ
یہ ہوگا بس اسی طرح آپ سب کو اپنی مرضی اور خواہش کے مطابق نشانات منتخب کرنا ہیں تو بس انتظار کس بات کا آئیں اور شروع ہوجائیں دیکھتے ہیں کہ کس رکن کو کونسا نشان ملتا ہے