عینی شاہ
محفلین
او اچھا کہاں ایڈمیشن لیا ہے اور کیا ڈگری کر رہے ہو؟پڑھائی نیو تو نہیں لیکن کلاسز ابھی سٹارٹ ہوئی ہیں نا تو اس لئے تھوڑی مشکل ہو رہی ہے اور پھر کلاسز کے بعد ایک اکیڈمی میں بھی لیکچر دیتا ہوں نا۔۔۔ ۔
او اچھا کہاں ایڈمیشن لیا ہے اور کیا ڈگری کر رہے ہو؟پڑھائی نیو تو نہیں لیکن کلاسز ابھی سٹارٹ ہوئی ہیں نا تو اس لئے تھوڑی مشکل ہو رہی ہے اور پھر کلاسز کے بعد ایک اکیڈمی میں بھی لیکچر دیتا ہوں نا۔۔۔ ۔
ساہیوال میں ہی ایڈمیشن لیا ہے ایم ایس سی فزکس (الیکٹرونکس) میں۔۔۔او اچھا کہاں ایڈمیشن لیا ہے اور کیا ڈگری کر رہے ہو؟
بیسٹ آف لک منے ۔۔بٹ یہاں بھی آ جایا کرو ایسے ہی موڈ چینج کرنےساہیوال میں ہی ایڈمیشن لیا ہے ایم ایس سی فزکس (الیکٹرونکس) میں۔۔۔
جس دن چھٹی ہوتی ہے، اُس دن تو لازمی آنا ہوتا ہے۔۔۔بیسٹ آف لک منے ۔۔بٹ یہاں بھی آ جایا کرو ایسے ہی موڈ چینج کرنے
مجھے تو آپ لوگوں کے کمنٹس پڑھ کر اتنا مزہ آ رہا ہے میرا انٹرویو کب تک ہو گالیٹس سٹارٹ
0) پورا نام کیا ہے (جو سرکاری کاغذات میں لکھا ہوا ہے)؟
@ سیدہ ربیعہ گیلانی
1) گھر میں کس نام سے پکارا جاتا ہے؟
عینی ۔۔۔۔ کہتے ہین سبھی
2) تاریخ پیدائش (جھوٹ بولے کوا کاٹے)؟
14 اگست ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔باقی نہیں بتاتے اللہ میاں مارتے ہیں پھر
3) تعلیم کہاں کہاں سے حاصل کی؟
@اپنے شہر اور ملتان سے ۔۔۔اور پتہ نہیں کہاں کہاں جانا ہے ابھی میں نے
4) بچپن کیسا گزرا؟
@ ابھی گزرا کہاں ہے ۔۔ویسےبہت لاڈ اٹھاواتے گزرا ہے شرارتوں میں
5) پسندیدہ موسم؟
@سردی
6) پسندیدہ رنگ؟
@بلیو انیڈ پرپل
7) پسندیدہ پھل؟
@سارے کے سارے
8 ) پسندیدہ پھول؟
@ گلاب
9) پسندیدہ کھانا (یہ تو سارے ہی ہوں گے سوائے بینگن کے)؟
@ہی ہی جی سارے ہی ہیں مگر یہ بھی پسند ہے
10) پسندیدہ خوشبو؟
@یہ ہی اچھا ہوتا ہے ویسے کبھی غور نہیں کیا
افففففففف یہ تو بہت مشکل کام ہے
واہ واہ واہ اتنے پیارے اور مزے دار جواب لیکن کراس کی سمجھ نہیں آئی1۔بات میں وزن کیسے پیدا کرتے ہیں؟
@ اپ جیسے لوگ شعر ڈال کر اور ہم جیسے ہنسی میں اڑا کر
2- کچھ لوگوں کی زبان کالی کیوں ہوتی ہے؟
@انکے دل جو کالے ہوتے ہیں اس لیئے
3۔ پتے کب ہوا دیتے ہیں؟
@ جب ہوا چلتی ہے اتنا آسان سوال بھی نہیں آتا
4۔ طبیعت کیسے صاف کی جاتی ہے؟
@ چماٹ لگا کر
5۔ آلو غبارے کا اچار کیسا ہو تا ہے؟
@ کبھی کھایا نہیں آپ کے پاس ہے تو کھلائیں نا ذرا
6۔دانتوں میں کیڑا کیوں لگتا ہے؟
@ آپکو کب سے یہ مسلہ ہے کیڑے والا ڈاکٹر کو دکھائیں نا منے ۔۔آپکی تو بیوٹی خراب ہو جائے گی یس طرح
7۔بغل میں لاٹھی اور ہاتھ میں؟
@کس کے آپکے کہاں ہے نظر نہیں آ رہی
8۔ سانپ بول سکتا تو انسان سے پہلی بات کیا کہتا؟
@ ادھر آنا ذرا بات تو سننا میری یہ کوئی سوال ہے بھلا
9۔بھول اور فول میں کیا فرق ہے؟
@بھول ہو جاتی ہے جبکہ فول بنایا جاتا ہے
10۔ایک انار کے لئے سو بیمار کیوں ہوجاتے ہیں؟
@ شودے ہوتے ہیں نا انار دیکھ کر فری ہو جاتے ہیں ایکٹنگ یو نو
11۔دماغ کا دہی کیسے بنتا ہے؟
@ کراس کراس کھیلنا شروع کر دو
12۔چلو بھر پانی میں کیسے تیرتے ہیں؟
@ڈوبتے ہیں تیرتے تو نہیں آپکی جرنل نالج بہت ویک ہے منے
13۔گھریلو سیاست میں سونامی کیوں نہیں آتا؟
@اس لیئے کہ یہ یونیورسل ٹرتھ ہے
14۔وقت وقت کے کھیل میں کون ہارتا ہے؟
@ جو وقت کے ساتھ کھیلتا ہے
15۔ گول گپے کے کھٹے پانی کے فوائد بیان کریں؟
@ مزا آتا ہے پی کر۔۔۔۔سی سی بھی ہوتی ہے ۔۔۔۔اور بعد میں ڈانٹ بھی پڑتی ہے جو اس سے بھی مزے کی ہوتی ہے
16۔ جامن میں گلاب کہاں سے آتا ہے؟
@ یہ غلط ہے اصل میں گلاب مٰن جامن ہوتی ہے ۔
17۔ برفی اور قلاقند میں کیا فرق ہے؟
@ پہلی میٹھی ہوتی ہے اور دوسری انتہائی میٹھی
18۔ مٹھائی کی دکان پر نمک پارے کیوں ہوتے ہیں؟
@آپ کچھ اور رکھ لینا ۔۔۔جیسے آلو ۔۔مٹر ۔۔گاجر افففففففففف
19۔کانٹا وہی پر کیوں ہوتا ہے جہاں گلاب ہو؟
@ کراس وہاں پر کیوں ہوتا ہے جہاں منے کا کمنٹ ہوتا ہے ۔۔۔اب بولو اففف
20۔ ناک میں دم کیسے ہوتا ہے؟
@ جب منے کو کراس پڑتے ہیں
یاااااااااااااااااااااااااااااااااا ہووووووووووووووووووووووووووووووووو 20 ہو گئے 20 ہو گئے اب جسٹ 80 بچے ہیں
کمال کر دیا21۔عمودی اور افقی کی دوستی کتنی پرانی ہے؟
@ جتنی کراس کی اور اور آنٹی کی ہے
22۔عمروعیار کہاں رہتا ہے؟
@ اپنے گھر میں اتنا بھی نہیں پتہ
23۔ سرکاری اور نیم سرکاری محکمہ میں کیا فرق ہوتا ہے؟
@ سرکاری میں سر اور کاری ساتھ پڑھا جاتا ہے اور دوسرے سرکاری میں نیم آ جاتا ہے
24۔ عینک(عے نک) میں ناک کا ذکر ہے تو کانوں کا کیوں نہیں؟
@ کیا ہے نا اپنے مطلب کا سوال کانوں سے دیکھتے ہو تم
25۔ اکثر ناک ٹیڑھی کیوں ہوتی ہے؟
@گھر کی بات گھر میں رہنے دیتے ہیں منے سب کے سامنے اپنی ناک کا زکر نہیں کرتے
26۔ٹیڑھی ناک اور ٹیڑھی کھیر میں کیا فرق ہے؟
@ مشکل سوال ہے یہ بلکہ ٹیڑھا سوال ہے
27۔ناک پہ مکھی کیسے بیٹھتی ہے۔؟
@ یہ اج تم ناک ناک کیوں کھیل رہے ہو کراس کی بجائے اس لیئے بیٹھتی ہے کہ ناک کا مسلہ ہوتا ہے نا ۔۔۔کچھ اور بیٹھے تو ناک ٹیڑھی نا ہا جائے
29۔انڈیا۔ بھارت۔ ہندوستان تین نام کیوں؟
@ یہ تو کسی ہندو سے پوچھیں نا سوال
30۔بیگم بیوی اور شریک حیات تین نام کیوں؟
@ وارئٹی یو نو
31۔اب بچے گلی ڈنڈا کیوں نہیں کھیلتے؟
@ کاز انکے ڈیڈ جو نہیں کھیلتے تھے
32۔گھمسان کی لڑائی کس میدان میں ہوتی ہے؟
@ محفل میں کراس اور آنٹی کہنے سے
33۔سمندر کا پانی نمکین کیوں ہے؟
@ تاکہ پیا نہ جائے
34۔الٹے پاؤں کیسے بھاگا جا تا ہے؟
@ کبھی دیکھا نہیں بھاگ کر ۔۔لیٹس ٹرائے
35۔ چڑیل اور بھوت میں کیا فرق ہے؟
@ اتنا بھی نہین پاتا ۔۔۔چریل فیمیل ہے اور بھوت میل ۔۔۔
36۔ تارے گننے سے کیا ہوتا ہے۔؟
@ گنتی بھول جاتی ہے
37۔جھوٹ کے پاؤں نہیں ہوتے تو سچ کے پاؤں کہاں ہوتے ہیں۔
@ پتہ نہیں
38۔ہاتھی کہاں جاکر سوتاہے؟
@ کم سے کم میرے بیڈ روم میں نہیں سوتا
39۔خاص خاص اور عام خبروں میں کیا فرق ہے؟
@ خاص خبر یہ کہ آج منے کو عینی نے کراس دیا ۔۔۔اور عام خبر یہ کہ منے کو اکثر کراس عینی کی طرف سے ملتا رہتا ہے اس لیئے وری ناٹ
40۔اگر دنیا میں بے وقوف نہ ہوتے تو کیا ہوتا؟
@ تو لوگ کراس ملنے پر اتنا نا اچھلتے
افففففففففففففففففففف میں تو تھک گئی ہوں اب ۔۔۔باقی کل دوں گی
آپ بار بار انٹرویو پر اصرار کیوں کر رہے ہیں۔مجھے تو آپ لوگوں کے کمنٹس پڑھ کر اتنا مزہ آ رہا ہے میرا انٹرویو کب تک ہو گا
آپ کو بلی کیوں پسند ہےعینی شاہ نے ۲۵ دسمبر ۲۰۱۲ کو اردو محفل کی رکنیت اختیار کی تھی۔
منصور بھائی نے اس کے تعارف کا دھاگہ یہاں کھولا تھا۔
اب تک اس کے تعارف کے دھاگے کے ۱۱ صفحے پڑھنے کے بعد میں اس کا مختصر سا تعارف کروا دوں۔
عینی شاہ ۴ بہن بھائی ہیں، دو بھائی اور دو بہنیں۔ اور دونوں بہنیں اردو محفل کی رکن ہیں۔ یعنی کہ مدھو آپا اور عینی شاہ۔ بہن بھائیوں میں سب سے چھوٹی ہے اور چھوٹی ہونے کا خوب فائدہ اٹھاتی ہے۔
تعلیم کے لحاظ سے بی بی اے کر چکی ہے اور اب بزنس ایڈمنسٹریشن میں ایم ایس کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ محفل میں آتے ہی ایسے گُھل مل گئی ہے جیسے برسوں کی شناسائی ہو۔
اس کا خود کا کہنا ہے کہ شرارتی ہوں، بلیاں بہت پسند ہیں (اسی لیے اوتار میں بھی بلی کی تصویر لگا رکھی ہے) اور کھانے کی شوقین ہوں۔
اور اس کی مدھو آپا کا کہنا ہے کہ سارا دن کھانے پینے کا کام فرماتی ہیں، سازشیں کرنے اور چمچہ گیری میں ملکہ حاصل ہے۔ مزید یہ کہ اسے ہنسی بہت آتی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ مدھو آپا نے اسے "اردو نما فرنگن" کا خطاب بھی دے رکھا ہے۔
یہ تو ہو گیا اس کا مختصر سا تعارف
اب کچھ روائتی سوال ہو جائیں۔
(نوٹ : جوابات لکھتے وقت انگریزی کے الفاظ لکھنے سے پرہیز کیا جائے)
0) پورا نام کیا ہے (جو سرکاری کاغذات میں لکھا ہوا ہے)؟
1) گھر میں کس نام سے پکارا جاتا ہے؟
2) تاریخ پیدائش (جھوٹ بولے کوا کاٹے)؟
3) تعلیم کہاں کہاں سے حاصل کی؟
4) بچپن کیسا گزرا؟
5) پسندیدہ موسم؟
6) پسندیدہ رنگ؟
7) پسندیدہ پھل؟
8 ) پسندیدہ پھول؟
9) پسندیدہ کھانا (یہ تو سارے ہی ہوں گے سوائے بینگن کے)؟
10) پسندیدہ خوشبو؟
11) پسندیدہ لباس کون سا ہے؟
12) پسندیدہ سواری کون سی ہے؟
13) گھر میں سب سے زیادہ کس کے قریب ہیں؟
14) خوشی کا اظہار کیسے کرتی ہیں؟
15) کس بات پر غصہ آتا ہے؟
16) جب غصہ آئے تو پہلا رد عمل کیا ہوتا ہے؟
17) ڈانٹ کس بات پر پڑتی ہے؟
18 ) شعر و شاعری سے کس حد تک دلچسپی ہے؟
19) کس قسم کے ناول پڑھنا اچھا لگتا ہے؟
20) خواتین کے کون کون سے رسائل پابندی سے پڑھتی ہیں؟
21) اگرچہ میں "سٹارز" پر یقین نہیں رکھتا، پھر بھی تمہارا سٹار کون سا ہے اور کیا تم ان کو مانتی ہو؟
22) چائے کے علاوہ اور کیا کچھ پکانا آتا ہے؟
23) زبان کون کون سی آتی ہے؟
24) اپنی تین اچھی عادتیں لکھو۔
25) اپنی تین بُری عادتیں لکھو۔
26) اسکول کے زمانے کا کوئی یادگار واقعہ؟
27) کس کو شدت سے یاد کرتی ہو؟
28 ) اگر کسی کو تمہاری جاسوسی کرنے پر لگایا جائے تو سب سے پہلا انکشاف کیا ہو گا؟
29) تنہائی پسند ہو یا محفل میں رہنا پسند ہے؟
30) پہلی ملاقات میں مقابل کی کس چیز کا جاہزہ لیتی ہیں؟
31) سونے سے پہلے اور جاگنے کے بعد پہلا کام کیا ہوتا ہے؟
32) کوئی ایسی دوست جو تمہارے قریب ہو؟
33) بڑی کب ہونا ہے ؟
34) مستقبل کے کیا ارادے ہیں؟
35) کوئی ایسی خواہش جو ابھی تک پوری نہ ہوئی ہو؟
36) ایک پیغام جو دوسرے قارئین کو دینا چاہیں؟
37) موجودہ زندگی سے مطمئن ہیں یا کچھ کرنے کا ارادہ ہے؟
38 ) ماما کی پیاری ہیں یا پاپا کی راج دلاری؟
39) صبح کتنے بجے اٹھتی ہیں؟
40) رات کو سونے کا وقت مقرر ہے یا نہیں؟
41) بچپن کا کوئی خوبصورت واقعہ؟
42) ایک اور ایک دو ہی کیوں ہوتے ہیں، تین کیوں نہیں؟
43) اگر دریا میں آگ لگ جائے تو مچھلیاں کہاں جائیں گی؟
44) اردو کی آخری کتاب کون سی پڑھی تھی؟
45) کبھی "آ بیل مجھے مار" پر عمل کیا، نتیجہ کیا نکلا؟
46) عورتیں دو بھی ہوں، پھر بھی ان کو خوا-3 کہا جاتا ہے، کیوں؟
47) عقل بڑی ہوتی ہے کہ بھینس؟ مثال دے کر واضح کریں؟
48 ) کیا تمہیں، آدھ، پونے، سوائے اور ڈیڑھ کا پہاڑہ آتا ہے؟
49) اردو محفل پر تمہارے تین پسندیدہ اراکین کون کون سے ہیں؟
50) اپنے آپ کو تین لفظوں میں بیان کرنا پڑے تو کیا لکھو گی؟
ابھی کے لیے بس اتنا ہی۔ پھر ملتے ہیں بریک کے بعد۔
اراکین اردو محفل کو کُھلی اجازت ہے کہ عینی سے اپنی مرضی کے سوال پوچھیں۔
کیونکہ بلی جیسا لذیذ جانور کوئی نہیں ہوتاآپ کو بلی کیوں پسند ہے