آئی سی سی ورلڈ کپ 2019: کاؤنٹ ڈاؤن

ورلڈ کپ 30 مئی سے انگلینڈ میں شروع ہو رہا- اس سلسلے میں 100 روزہ چلہ کاٹنے کا ارادہ ہے۔
100 روزہ چلہ تو نہ ہوا تو اسکو کیا نام دیں گے؟

ورلڈ کپ 1975 میں شروع ہوا اور یہ اسکا 12واں ایڈیشن ہے-


-----------------
100 دن باقی
 

محمد وارث

لائبریرین
ویسے اس ورلڈ کپ کی موسٹ فیورٹ ٹیم کونسی ہے؟ انڈیا؟ یا کوئی اور۔ مجھے تو کوہلی کی انڈیا ہی لگ رہی ہے۔
 
ویسے اس ورلڈ کپ کی موسٹ فیورٹ ٹیم کونسی ہے؟ انڈیا؟ یا کوئی اور۔ مجھے تو کوہلی کی انڈیا ہی لگ رہی ہے۔

موسٹ فیورٹ انڈیا ہی ہے۔ تاہم ہوم گراؤنڈ پر مورگن کے پومیز بھی ہاٹ کنٹینڈر ہیں۔ اسکے بعد جو ٹیم فائنلسٹ کی کی دعوی دار ہے وہ ولیمسن کے کیویز، باقی چوکرز تو ناک آؤٹ میں چوک فرما ہی جائیں گے۔ جبکہ شاہین اندازہ کر رہے ہوں گے کہ اگر فلاں ہار جائے فلاں جیت جائے تو پھر اتنے رنز سے ہم جیت کر شاید سیمی فائنل میں پہنچ جائیں۔ کینگروز اگر سمتھ اور وارنر کو ٹیم میں شامل کرتے ہیں تو کچھ قابلِ مقابلہ ٹیم بن سکتی ورنہ بنگلہ بھی شاید اُن سے اُوپر ہو راؤنڈ رابن میں۔ کالی آندھی اگر اپنے تمام تر فری لانسرز جیسا کہ اندرے رسل، نارائن، براوو، گیل وغیرہ کے ساتھ اُتری تو ہی کچھ اُمیدیں بند سکتی کیربئینز کی۔ اب رہ گئی لنکا تو وہ پھر ڈربن جیسے کسی معجزے پر ہی منحصر ہیں۔

ادارہ جی شاید عنوان میں تدوین کی ضرورت ہے ۔
ڈن :)
 
ورلڈ کپ میں اب تک 165 سینچریز جڑی جا چُکی ہیں۔
165 سینچریاں 103 مختلف کھلاڑیوں نے سکور کیں جنکا تعلق 15 مُختلف مُلکوں سے ہے۔
سچن ٹنڈولکر سب سے 6 سینچریز اسکور کرنے کا اعزاز رکھتے ہیں۔ جبکہ انکے بعد پونٹنگ اور سنگا 5،5 سینچریز کے ساتھ موجود ہیں۔


-----------------
99 دن باقی

 
دفاعی چمپئین کینگروز نے 11 میں سے 5 مرتبہ ورلڈ کپ جیت رکھا۔آسٹریلیا کے علاوہ ویسٹ انڈیز اور انڈیا کو 2,2 مرتبہ جبکہ پاکستان اور سری لنکا کو ایک ایک دفعہ ورلڈ کپ جیتنے کا اعزاز حاصل ہے۔

-----------------
98 دن باقی

 
ورلڈ میں سب سے وکٹس حاصل کرنے کا اعزاز گلین مگرا کے پاس ہے جنہون نے 39 میچوں میں 71 وکٹس حاصل کی۔ اسکے بعد مُرلی 68 (40 میچ) اور وسیم اکرم 55 (38 میچز) کے ساتھ براجمان ہیں۔

ایک ایڈیشن میں سب سے زیادہ وکٹس حاصل کرنے کا اعزاز دی پیجن صاحب کے پاس ہے۔ انہوں نے 2007 ورلڈ کپ ایڈیشن میں 26 وکٹس حاصل کیں۔

-----------------
96 دن باقی
 
ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا اعزاز سچن ٹنڈولکر کے پاس ہے جنہوں نے 55 میں 2278 رنز 56 اعشاریہ 95 کی اوسط سے جوڑے۔
2) رکی پونٹنگ 46 میچز 1743 رنز 45 اعشاریہ 86 اسشط
3) سنگاکارا 37 میچز 1532 رنز 56 اعشاریہ 76 اوسط


-----------------
95 دن باقی
 
بطور کپتان سب سے زیادہ میچز جیتنے کا ریکارڈ رکی پونٹنگ جی کے پاس ہے انہوں نے بطور کپتان 29 میچز کھیلے 26 جیتے 2 ہارے ایک بے نتیجہ
2) اسٹیمن فلیمنگ (نیوزیلینڈ) میچز 26 جیتے 16 ہارے 10
3) اظہرالدین (انڈیا) میچز 23 جیتے 10 ہارے 12 بے نتیجہ 1

فیصد کے لحاظ سے بھی پونٹنگ جی سب سے اوپر ہیں 89.66
2) برینڈن مککلم 88.89 میچز 9 جیتے 8 ہارا 1 (فائنل)
3) کلائیو لائلڈ 88.24 میچز 15 جیتے 13 ہارے 2



-----------------
94 دن باقی
 
ورلڈ کپ میں ٹیمز کا بہترین اسکور 417/6 ہے جو کہ آسٹریلیا نے افغانستان کے خلاف 2015 ورلڈ کپ میں جوڑے۔
دوسرے پر انڈیا 413/5
تیسرے پر جنوبی افریقہ 411/4



-----------------
87 دن باقی
 
ورلڈ کپ کی تاریخ کی تیز ترین سینچری کا ریکارڈ آئرش کھلاڑی کیون اوبرائن کے پاس ہے۔ 2011 ورلڈ کپ میں انگلینڈ کے خلاف بنگلورو میں انہوں نے آتشی اننگ کھیلتے ہوئے محض 50 گیندوں میں سینچری اسکور کی۔

2) گلین میسکویل 51 بالز سڈنی 2015 بمقابلہ سریلنکا
3) ابراھم ڈی ویلئیرز 55 بالز اڈنی 2015 بمقابلہ ویسٹ انڈیز

-----------------
83 دن باقی
 
آسٹریلیا نے اپنے 15 رکنی دستے کا اعلان کر دیا ہے۔
سینڈ پیپر گیٹ کے بعد پابندی کا شکار ہونے والے ڈیو وارنر اور اسٹیون اسمتھ جی کو کینگروز نے ٹیم میں شامل کر لیا ہے۔



-----------------
45 دن باقی
 
آسٹریلیا نے اپنے 15 رکنی دستے کا اعلان کر دیا ہے۔
سینڈ پیپر گیٹ کے بعد پابندی کا شکار ہونے والے ڈیو وارنر اور اسٹیون اسمتھ جی کو کینگروز نے ٹیم میں شامل کر لیا ہے۔



-----------------
45 دن باقی
کنکاں نوں تے ھن ہتھ لگنا اے, 83 توں 45 دی کی اسٹوری رہی ؟
 
ابتک درج ذیل کپتان عالمی کپ کی ٹرافی اٹھا چکے ہیں۔
کلائیو للائڈ (1975 اور 1979) ویسٹ انڈیز
کپل دیو (1983) انڈیا
ایلن بارڈر (1987) آسٹریلیا
عمران خان (1992) پاکستان
ارجونا راناٹنگا (1996) سری لنکا
اسٹیوا واہ (1999) آسٹریلیا
رکی پونٹنگ (2003 اینڈ 2007) آسٹریلیا
ایم ایس دھونی (2011) انڈیا
مائیکل جون کلارک (2015) آسٹریلیا


-----------------
43 دن باقی

 

محمد وارث

لائبریرین
ابتک درج ذیل کپتان عالمی کپ کی ٹرافی اٹھا چکے ہیں۔
کلائیو للائڈ (1975 اور 1979) ویسٹ انڈیز
کپل دیو (1983) انڈیا
ایلن بارڈر (1987) آسٹریلیا
عمران خان (1992) پاکستان
ارجونا راناٹنگا (1996) سری لنکا
اسٹیوا واہ (1999) آسٹریلیا
رکی پونٹنگ (2003 اینڈ 2007) آسٹریلیا
ایم ایس دھونی (2011) انڈیا
مائیکل جون کلارک (2015) آسٹریلیا


-----------------
43 دن باقی

لائیڈ اور پونٹنگ کا ریکارڈ توڑنا، یعنی کسی کپتان کا تین بار ٹرافی اٹھانا، ایک خواب ہی سا لگ رہا ہے۔
 
لیستھ ملنگا نے 2007 ورلڈ کپ کے دوران گیانا میں کھیلے گئے میچ میں جنوبی افریقہ کے خلاف مسلسل 4 گیندوں پر 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھلائی۔ یہ اپنی طرز کا واحد واقعہ ہے۔

-----------------
42 دن باقی
 
Top