آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی وارم اپ میچز 2017

فہد اشرف

محفلین
چیمپئنز ٹرافی کے وارم اپ کے پہلے میچ میں آج آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر سری لنکا کو پہلے بلے بازی کرنے کی دعوت دی، جواب میں لنکا نے مقررہ 50 اووروں میں 7 وکٹ کھوکر 318 بنائے ہیں۔ لنکا کی طرف سے وکٹ کیپر ڈکویلا 41، میتھوز 95، گونارتنے 70 نمایاں اسکورر رہے، آسٹریلیا کی طرف سے ہینریکس نے 8 اووروں میں 46 رن دے کر 3 وکٹ لیے
 

ابن توقیر

محفلین
سری لنکا کی بلے بازی آج کے وارم اپ میں دیکھ تو نہیں سکا پر میتھیوز کی اننگز سری لنکا کے لیے خوش آئند ہے۔باقی پلیئرز نے بھی اپنی ذمہ داری کچھ حد تک پوری کی ہے۔ کیا لگتا ہے سری لنکا چیمپئنز ٹرافی میں اپنے حریفوں کو ’’ٹف ٹائم‘‘ دے گی؟
 

ابن توقیر

محفلین
بنگال ٹائیگرز ابھی ابھی ٹرائی نیشن سیریز میں نیوزی لینڈ کو شکست دے کر کافی پرجوش ہوں گے،اپنی گیم کو بھی بہترکررہے ہیں ایسے میں ان کی جانب سے دنیائے کرکٹ کے سامنے اپنی اہمیت ثابت کرنے کا بہت بڑا موقع ہے۔اس وقت چھٹی پوزیشن پر موجود ٹائیگرز کا یہاں اپنی دھاک بٹھانا ان کے لیے سنہری دور کا آغاز ثابت ہوگا۔
 

ابن توقیر

محفلین
وارنر کی وکٹ حاصل کرلی گئی ہے سری لنکا کی جانب سے،64 رنز پر پہلی وکٹ ملی ہے یہاں سری لنکا کو۔وارنر 19 رنز بناسکے۔
 

فہد اشرف

محفلین

فہد اشرف

محفلین
فنچ 137 اور ہیڈ 85 کی مدد سے آسٹریلیا نے دو گیند رہتے ہوئے دو وکٹ سے یہ مقابلہ اپنے نام کرلیا وہ بھی بنا اسمتھ اور اسٹارک کے، تیاری مکمل لگ رہی ہے کنگارؤں کی۔ گو گولڈ
 

یاز

محفلین
ویسے ہم وارم اپ میچز کو زیادہ سنجیدہ نہیں لیا کرتے۔تاہم یہ ضرور ہے کہ آج کا میچ کافی اچھا ہوا۔
 
Top