آئی سی سی چیمپینز ٹرافی 2009 دوسرا سیمی فائنل- پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ

قمراحمد

محفلین
لیں جی یونس خان کی ہنسی آج بند ہو جائے گی آفریدی بھی گیا۔ پاکستان کی چھٹی کر دی نیوزی لینڈ نے
 

قمراحمد

محفلین
پاکستان نے نیوزی لینڈ کو آسان حریف سمجھ لیا تھا۔ نیوزی لینڈ کے خلاف آج تک کبھی بھی پاکستان چیمپینز ٹرافی میں کوئی میچ جیت نہیں سکا۔ دو میچ ہوئے ہیں دونوں ٹیموں کے چیمپینز ٹرافی میں گذشتہ 10 سالوں میں اور دونوں ہی میچ نیوزی لینڈ نے باآسانی جیتے ہیں۔
 

قمراحمد

محفلین
یہ ٹیم بھارت کو ٹورنامنٹ سے آوٹ کرکے ہی خوش ہوگئ ہے۔ پاکستان اگر غلطی سے یہ میچ جیت بھی گیا تو بھی یہ ٹورنامنٹ جیتنے کے لائق نہیں ہے۔
 

قمراحمد

محفلین
نیوزی لینڈ کی ٹیم کے تین اہم کھلاڑی ان فٹ ہو کے باہر ہوگئے ہیں۔ اگر پاکستان کی ٹیم کا یہ حال ہوتا تو تب کیا ہوتا۔
 

شمشاد

لائبریرین
اگر یہی کارکردگی تھوڑا پہلے سے دکھانا شروع کرتے تو بلے بازوں کو کیا تکلیف تھی۔

آخری پانچ اوورز میں سات کی اوسط سے اسکور کیا ہے۔
 

زین

لائبریرین
یہ دونوں‌بیٹسمین بھی نہیں تھے پھر بھی باقی سب سے اچھی کارکردگی دکھائی
اگر باؤلنگ اچھی کرائی تو پاکستان نیوزی لینڈ کومشکل میں‌ڈال سکتا ہے
 

شمشاد

لائبریرین
شکر ہے لڑنے لائق اسکور کر ہی لیا ہے۔ اور اوور بھی پورے 50 کھیل ہی لیے ہیں۔

سینئر بلے بازوں کو شرم آنی چاہیے کہ آخری دو کھلاڑیوں نے 37 گیندوں پر 33 اسکور حاصل کیا۔

اب اللہ کرئے ہمارے باؤلر کچھ کارنامہ دکھا دیں۔
 

قمراحمد

محفلین
یہی بات ہے کہ بیسٹمینوں نے اپنی ذمہ داری پوری نہیں کی۔ جب 10 اور 11 نمبر کے کھلاڑی اس طرح کھیل سکتے ہیں۔ تو پھر شروع کے بیسٹمینوں کو کیا ہوا تھا۔ یہ وکٹ کم از کم 285 سے 300 رنز کا ٹارگٹ سیٹ کرنا والی تھی۔ اس میدان پر جنوبی افریقہ نے آج سے کچھ سال پہلے آسٹریلیا کا 428 رنز کا ٹارگٹ پورا کیا تھا۔ اب پھر سے ساری ذمہ داری پاکستان کے باؤلز پر آگئی ہے۔ جو کے ہر باری آتی ہے۔ کیونکہ بیسٹمینوں نے تو کبھی میچ جیتائے ہی نہیں۔ پہلے 15 اوورز میں اگر پاکستان نے نیوزی لینڈ کے 3، سے 4 وکٹ لے لئے تو میچ پاکستان کا ہو گا۔ دائرے کے 15 اوورز میں آج کے میچ کا فیصلہ ہو جائے گا۔
 

شمشاد

لائبریرین
شکر ہے تیسرے اوور میں ایک ہی اسکور دیا ہے۔ ورنہ جسطرح شروع ہوئے تھے، خطرے کا اشارہ دے دیا تھا۔
 
Top