آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2019

سروش

محفلین
اور نیوزی لینڈ نے یہ میچ 10 وکٹ سے جیت لیا ۔
نیٹ رن ریٹ تقریباً 4 رنز ہونا چاہئے ۔
 

سروش

محفلین
دوسری جانب:
افغانستان 86 رنز 5 کھلاڑی آؤٹ جبکہ 22 اوورز کا کھیل ہوچکا ہے
 

سروش

محفلین
افغانستان کی پوری ٹیم 207 رنز بنا کر 38.2 اوورز میں ڈھیر ہوگئی۔
آسٹریلیا کی اننگ کا آغاز: 1 اوور میں 10 رنز بغیر کسی نقصان کے ۔
 
آخری تدوین:

سروش

محفلین
(AUS 96/1 (16.2
ایرون فنچ 66 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، مجیب نے نائب کی گیند پر کیچ کیا ۔
 
پوائنٹس ٹیبل کی صورتحال کچھ یوں ہے۔
شاہینز اور لنکنز کےلئے کافی نازک صورتحال ہے

Screenshot-20190602-032408-2.png
 

جاسم محمد

محفلین
شاہینز اور لنکنز کےلئے کافی نازک صورتحال ہے

گرین شرٹس نے رسوائیوں کی نئی داستان رقم کردی
اسپورٹس ڈیسک ہفتہ 1 جون 2019
1687945-pakwestindies-1559332162-711-640x480.jpg


ناٹنگھم: گرین شرٹس نے رسوائیوں کی نئی داستان رقم کردی، 46 سالہ تاریخ میں پہلی بار ٹیم مسلسل 11 ون ڈے میچز میں ناکامیوں کا شکار ہوئی،105 ورلڈکپ میں گرین شرٹس کا دوسرا کمترین مجموعہ ثابت ہوا،اوورز کے لحاظ سے یہ سب سے مختصر اننگز بھی ثابت ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈیز سے پہلے ورلڈکپ میچ میں گرین شرٹس کو 7 وکٹ سے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا، یہ مکمل ہونے والے 11 ون ڈے میچز میں ٹیم کی مسلسل 11 ویں ناکامی ہے، 46 سالہ تاریخ میں ٹیم کو کبھی ایسی رسوائی کا سامنا نہیں کرنا پڑا،گذشتہ روز پاکستانی بیٹنگ لائن مکمل فلاپ رہی اور21.4 اوورز میں105 رنز پر اننگز کا اختتام ہوگیا، ورلڈکپ کی تاریخ میں یہ ٹیم کی مختصر ترین اننگز ثابت ہوئی،1992میں انگلینڈ کے خلاف ایڈیلیڈ میں گرین شرٹس40.2اوورز میں74 رنز پر ڈھیر ہو گئے تھے، 28 سال بعد اب دوسرا کم ترین مجموعہ سامنے آیا۔

ویسٹ انڈین اوپنر کرس گیل نے گذشتہ روز برق رفتاری سے50 رنز بنائے، یہ ان کی مسلسل چھٹی نصف سنچری ہے، اس سے قبل 1980میں گورڈن گرینج نے یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔گیل ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ 40 چھکے لگانے والے بیٹسمین بھی بن گئے، ان سے قبل اس ریکارڈ پر سابق جنوبی افریقی اسٹار اے بی ڈی ویلیئرز 37 چھکوں کے ساتھ قابض تھے، رکی پونٹنگ 31 چھکے لگا کر اس فہرست میں تیسرے نمبر پر موجود ہیں ۔
 
Top