آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2019

محمد وارث

لائبریرین
65813979_10156369043187555_4247369467698348032_n.jpg
 
محمد وارث

لائبریرین
لنکا زیادہ سے زیادہ 10 پوائنٹس حاصل کرسکے گی اور اسکا رن ریٹ انگلینڈ سے کم ہے ۔ تو آپ کی بات سو فیصد درست ہے ۔
نیٹ رن ریٹ سے پہلے پوائنٹ برابر ہونے کی صورت میں نمبر آف ونز دیکھی جانی ہیں، سو لنکا اگر دونوں میچ جیت بھی لے تو انکے دس پوائنٹ اور چار ونز ہوتی ہیں، جبکہ انگلینڈ کی پہلی ہی پانچ ونز ہو چکی ہیں، سو ایسی صورت میں انگلینڈ ہی کوالیفائی کرے گا۔

in the event of teams finishing on equal points
* The team with the most wins in the League Stage will be placed in the higher position.
* If there are teams with equal points and equal wins in the League Stage then in such case the teams will be ordered according to their net run rate in the League Stage matches.
 
سید عاطف علی

لائبریرین
میرے خیال میں میچ فکس نہیں تھا لیکن انڈین ذہن میں یہ ضرور تھا کہ ہماری وجہ سے پاکستان کو سیمی فائنل میں نہیں آنا چاہیئے۔
اس کا مطلب تو یہ ہوا کہ تھوڑا سا فکس تھا ۔ :)
دھونی اننگ فنش کرنے کی جو صلاحیت رکھتا ہے وہ بروئے کار نہیں لارہا تھا ۔
آخر کے چار پانچ اوور میں ایسا لگا کہ ہار مان کے کھیل رہے ہیں ۔
 
سید ذیشان

محفلین
اس کا مطلب تو یہ ہوا کہ تھوڑا سا فکس تھا ۔ :)
دھونی اننگ فنش کرنے کی جو صلاحیت رکھتا ہے وہ بروئے کار نہیں لارہا تھا ۔
آخر کے چار پانچ اوور میں ایسا لگا کہ ہار مان کے کھیل رہے ہیں ۔
ایسا بھی ممکن ہے کہ جو انہوں نے آفیشلی کہا، کہ وکٹ سلو ہو گئی تھی اور ان سے شاٹس نہیں کھیلی جا رہی تھیں، درست ہو۔ ان کو معلوم ہو گیا ہو کہ جیت ممکن نہیں تو نیٹ رن ریٹ کو ہی خراب ہونے سے بچایا جائے۔
 
اب انہیں کچھ نہ کچھ غیر متوقع بات کی وضاحت پیش کرنا تو تھی ۔لیکن اس کے باوجود مجھے کچھ نہ کچھ محسوس تو ہو ہی رہا تھا کہ قدرے "بددلی" سے کھیل رہے ہیں اور جیت کے لیے وہ جذبہ نہیں ۔
 
عثمان

محفلین
میچ تو شاید فکس نہیں تھا، لیکن انڈین ٹیم کے رویے نے مشکوک ضرور کیا ہے، دو تین باتیں:

-دونوں انڈین اسپنرز کا ورلڈ کپ میں پہلی مرتبہ اس بے دردی سے مار کھانا۔ چاہل کے دس میں 88 رنز ، کسی انڈین باؤلر کی ورلڈ کپ میں مہنگی ترین باؤلنگ ہے۔
-"کنگ" کوہلی اور "مائٹی" شرما کا پہلے 10 اوورز میں صرف 27 رنز بنانا۔
-آخری 10 اوورز میں انڈیا کو قریب 100 رنز درکار تھے اور 6 وکٹیں باقی تھیں، دنیا کی کوئی بھی ٹیم ایسی پوزیشن سے آرام سے ہار نہیں مانتی لیکن انڈین ٹیم نے پانچ اوورز پہلے ہی ٹارگٹ کا پیچھا کرنا چھوڑ دیا تھا۔ یہ بات اس وقت کمنٹیٹرز نے بھی نمایاں کی تھی، شاید ناصر حسین اور سنجے منجریکر تھے۔

میرے خیال میں میچ فکس نہیں تھا لیکن انڈین ذہن میں یہ ضرور تھا کہ ہماری وجہ سے پاکستان کو سیمی فائنل میں نہیں آنا چاہیئے۔
ہندوستانی ٹیم کے لیے پاکستان کو ہرانا کونسا ایسا مشکل ہے جو اس کو یہ سب کرنے کی ضرورت پیش آتی۔ بلکہ بڑے میچ میں آسٹریلیا اور انگلینڈ کی بجائے پاکستان کو ہرانا ان کے لیے آسان ہے۔
 
Top