آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2019

فرقان احمد

محفلین
انڈیا جیسی مضبوط ٹیم کو سیمی فائنل میں ہرانا نیوزی لینڈ کی ٹیم کی زبردست پرفارمنس اور ٹیم ورک کا نتیجہ ہے۔
ویل ڈن کیویز!
انڈیا کے محفلین ضرور رنجیدہ ہوں گے۔ ہمیں آپ کے دکھ کا اندازہ ہے۔
نیوزی لینڈ نے واقعی بہت اچھی کارکردگی دکھائی۔ انڈیا جیسی مضبوط ٹیم کو شکست دینا کسی صورت آسان نہ تھا۔
 

عرفان سعید

محفلین
ہمیں سیمی فائنل میں پہنچنے دیتے تو آج یہ دن نہ دیکھنا پڑتا
یہی تو مجھے بھی سمجھ نہیں آئی۔ پاکستان آگے جاتا تو فائدہ بھارت کا تھا۔ کیونکہ پاکستانی کھلاڑی ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف یوں کھیلتے ہیں جیسے میچ کھیلنے نہیں نانی اماں کے قل کروانے آئے ہوں!
 
آخری تدوین:
مکرر: اچھا خاصا بُکی بن سکتا ہوں، ایویں ہی ٹیلنٹ ضائع کر رہا۔۔

کینگروز اور پروٹیز سرپرائز پیکج نکلے۔

موسٹ فیورٹ انڈیا ہی ہے۔ تاہم ہوم گراؤنڈ پر مورگن کے پومیز بھی ہاٹ کنٹینڈر ہیں۔ اسکے بعد جو ٹیم فائنلسٹ کی کی دعوی دار ہے وہ ولیمسن کے کیویز، باقی چوکرز تو ناک آؤٹ میں چوک فرما ہی جائیں گے۔ جبکہ شاہین اندازہ کر رہے ہوں گے کہ اگر فلاں ہار جائے فلاں جیت جائے تو پھر اتنے رنز سے ہم جیت کر شاید سیمی فائنل میں پہنچ جائیں۔ کینگروز اگر سمتھ اور وارنر کو ٹیم میں شامل کرتے ہیں تو کچھ قابلِ مقابلہ ٹیم بن سکتی ورنہ بنگلہ بھی شاید اُن سے اُوپر ہو راؤنڈ رابن میں۔ کالی آندھی اگر اپنے تمام تر فری لانسرز جیسا کہ اندرے رسل، نارائن، براوو، گیل وغیرہ کے ساتھ اُتری تو ہی کچھ اُمیدیں بند سکتی کیربئینز کی۔ اب رہ گئی لنکا تو وہ پھر ڈربن جیسے کسی معجزے پر ہی منحصر ہیں۔
 

فرقان احمد

محفلین
یہی تو مجھے بھی سمجھ نہیں آئی۔ پاکستان آگے جاتا تو فائدہ بھارت کا تھا۔ کیونکہ پاکستان ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف یوں کھیلتا ہے جیسے میچ کھیلنے نہیں نانی اماں کے قل کروانے آئے ہوں!
ہماری بھی حسرت ہی رہی کہ کبھی تو ورلڈ کپ میں انڈیا سے جیت پاتے ۔۔۔!
 
66740632_1096247087252814_3264318725716705280_n.jpg
 

جان

محفلین
مکرر: اچھا خاصا بُکی بن سکتا ہوں، ایویں ہی ٹیلنٹ ضائع کر رہا۔۔

کینگروز اور پروٹیز سرپرائز پیکج نکلے۔
موجودہ معاشی اور سیاسی حالات میں ممکن ہے کہ مراسلے کے ساتھ "رپورٹ ٹو نیب" کا آپشن بھی آ جائے۔ :)
 

رانا

محفلین
صد فی صد متفق! ہار جیت ایک طرف، عظیم کھلاڑی ہے یہ، کوئی شک نہیں ۔۔۔!
انگلینڈ کے خلاف میچ میں دھونی کا رویہ اور کمنٹیٹرز کے تبصرے دیکھتے ہوئے عظیم کا لفظ مجھے تو اچھا نہیں لگتا دھونی پر۔ گلی کے لڑکے بھی اس طرح کریں کسی تیسرے کی دشمنی میں تو اچھے الفاظ سے یاد نہ کئے جائیں۔
 
جی بلکل دھونی کے عظیم کا لفظ یوں بھی چھوٹا ہے۔ مہان ترین یا اس سے بھی اوپر کا لفظ ہونا چاہیے مہندرا سنگھ دھونی کے لئے۔۔۔

انگلینڈ کے خلاف میچ میں دھونی کا رویہ اور کمنٹیٹرز کے تبصرے دیکھتے ہوئے عظیم کا لفظ مجھے تو اچھا نہیں لگتا دھونی پر۔ گلی کے لڑکے بھی اس طرح کریں کسی تیسرے کی دشمنی میں تو اچھے الفاظ سے یاد نہ کئے جائیں۔
 

رانا

محفلین
جی بلکل دھونی کے عظیم کا لفظ یوں بھی چھوٹا ہے۔ مہان ترین یا اس سے بھی اوپر کا لفظ ہونا چاہیے مہندرا سنگھ دھونی کے لئے۔۔۔
دھونی کی کرکٹ میں مہارت میں شائد ہی کسی کو کلام ہو۔ میرا تبصرہ اس تناظر میں ہے ہی نہیں۔
 

جاسم محمد

محفلین
پاکستانی اپنی ٹیم کو سیمی فائنل میں پہنچانے کیلئے جیسندا آپا کی خوشامدیں کرتے رہے اور ادھر نیوزی لینڈ فائنل میں جا پہنچا۔۔۔
D_H3wi4W4AE5eEG.jpg
 
Top