آئی فون میں اردو کلیدی تختہ

arifkarim

معطل
میرا آئی فون جیل بریکڈ نہیں ہے، کیا یہ کرنا ضروری ہے؟ اسکو کرنے سے کوئی نقصان تو نہیں ہوگا؟
 
میرا آئی فون جیل بریکڈ نہیں ہے، کیا یہ کرنا ضروری ہے؟ اسکو کرنے سے کوئی نقصان تو نہیں ہوگا؟

جیل بریک کرنے سے کسی نقصان کا تو مجھے علم نہیں ہے۔ میرے پاس تو صحیح کام کررہا ہے۔ میرے ایک دو دوستوں کے پاس بھی جیل بریک شدہ آئی فون تھا۔
اس کی بورڈ کے لیے کرنا ہی پڑے گا، کیونکہ آئی کی ایکس تو بغیر جیل بریک کے شاید انسٹال نہیں ہوگا۔ اور بغیر جیل بریک کے آئی فون کی سسٹم فائلز تک رسائی مشکل ہے۔
 
اسلام و علیکم،
میرا نہیں خیال "جیل بریکنگ" سے کوئی نقصان ہوتا ہے ، دراصل "جیل بریکنگ" ہے کیا ؟ ، آُپ اپنے آئی فون کے Firmware میں کچھ ایسے سافٹ وئیر ڈال دیتے ہیں جو آپ کو آئی فون کی سسٹم فائلز تک رسائی دیتے ہیں اور پھر آپ 3rd Party سافٹ وئیرز بھی بھرپور حق سے انسٹال کر سکتے ہیں۔۔ مگر ، اگر آپ کو کسی بھی وجہ سے جیل بریکنگ راس نہیں آ رہی ، تو iTunes سے اوریجنل Firmware انسٹال کر لیں ، اور آپ کا فون دوبارہ فیکٹری سیٹنگز پر آ جائے گا۔
 
najmi

محفلین
میرے پاس آئی فون فور ہے۔ جیل بریک نہیں۔ کیا کوئی طریقہ ہے کہ ایپل سٹور سے اسے اتارا جاسکے؟

ایپل سٹور پر راشد کامران صاحب نے اپنا یہ پروڈکٹ رکھا ہوا ہے۔ اگر ان سے بات کرکے کوئی حل نکلتا ہو!!

http://itunes.apple.com/us/app/urdu-blog-reader/id325631447?mt=8

بھائی ایسا کوئی پراڈاکٹ ود کی بورڈ جو بلاگ اور ویب پیجز یونی کوڈ میں دکھا سکے، android 2.2 کے واسطے مل سکتا ہے؟
 
الف عین

لائبریرین
میں بھی انڈرائڈ کے لئے ہی یہی پوچھنے والا تھا۔ میرے پاس امریکی موٹرولا ڈرائڈ آ گیا ہے جسے میرے بیٹے نے موبائل کمپنی ہی سے اوپن کروایا ہے۔ اس میں فی الحال تو اردو بھی درست نہیں دکھائی دیتی۔ اس کے لئے کیا کرنا ہو گا؟
 
جی انڈرائڈ کا ایک ملٹی لنگ کی بورڈ اور اردو پلگ ان آج ملا ہے۔۔ اس میں کی بورڈ تو ہے مگر وہ صوتی نہیں ہے۔۔۔ ویسے فائر فاکس کی ایپلیکیشن محفل فورم کسی حد تک ٹھیک ہی دکھا رہی ہے۔۔(اگرچہ اس کے فونٹ سے بہتر نرسری کے بچے لکھ لیتے ہیں:)،، مگر نہ ہونے سے بہتر ہی ہے)
 
سلام،

بہت بہت بہت بہت شکریہ جناب نقوی صاحب کہ آپ نے میرا ایک سال پرانا مسئلہ حل کردیا۔
آپکا پہلا نسخہ ہی کام آیا اور اب میں بالکل ٹھیک طرح سے اردو لکھ سکتا ہے۔

وسلام
 
کھوکھر

محفلین
میرے پاس آئی فون تھری جی ہے ورثرن 4،1 ہے اس پر کوئی اپليکيشن مل سکتی ہے جس سے میں اردو لکھ سکوں کیونکہ اوپر جو اپليکيشن دی گئی ہے وہ آئی او ایس 5 کے لیے ہے
 
میرے پاس آئی فون تھری جی ہے ورثرن 4،1 ہے اس پر کوئی اپليکيشن مل سکتی ہے جس سے میں اردو لکھ سکوں کیونکہ اوپر جو اپليکيشن دی گئی ہے وہ آئی او ایس 5 کے لیے ہے
آپ اسے نئے ورزن پر کيوں اپ ڈيٹ نہيں کرتے؟ آپ کے تمام مسائل حل ہو سکتے ہيں۔
 
عدنان شاہد

محفلین
میرے پاس آئی فون 4 ایس ہے اور میں نے کیبورڈ ڈائونلوڈ کیا ہے
اب مجھے یہ بتائیں کہ یہ لائبریری والا فولڈر کہاں پہ ہوگا جہاں یہ فائل کاپی کرنی ہے؟
 
Top