آئی فون میں اردو کلیدی تختہ

بسم اللہ الرحمن الرحیم

پہلی بات تو یہ بتانا ضروری ہے کہ میں جب بھی موبائل لیتا ہوں، تو میرے لیے اس میں سب سے ضروری چیز، اردو سپورٹ ہوتی ہے۔
دوسری بات یہ کہ مجھے کسی قسم کی سافٹویر، پروگرامنگ، یا اس قسم کے کاموں کا تجربہ نہیں ہے۔
لیکن ہوا یہ کہ مجھے ایک عدد آئی فون 3 جی ملا۔ تعجب مجھے اس بات کا ہوا کہ آئی فون میں تقریبا ہر زبان کا کی بورڈ ملا، سوائے اردو کے۔ تو میں نے بڑی کوشش کی کہ کہیں سے مل جائے، لیکن اردو کا کو بورڈ مل کر نہیں دیا۔
آخر کار، تنگ آ کر میں نے ایک تکہ مارا، جس سے نتیجہ مل گیا، اور ایک اردو کی بورڈ آئی فون کے لیے تیار ہوگا۔ جس سے فی الحال کام چل سکتا ہے۔ اب اس کے تکنیکی مسائل کو میں نہیں جانتا، سوچا یہاں لکھ دوں ہو سکتا ہے کوئی اس کو بہتر بنا سکے۔ یا کوئی اس سے بہتر اردو کا کلیدی تختہ تیار ہو جائے۔ ان شاء اللہ

IMG_0416.png

IMG_0417.png

IMG_0418.png

IMG_0423.png
 
انھوں نے یہ تکہ مارا ہوگا کہ فارسی کی بورڈ استعمال کر لیا ہوگا۔ آپ کو اس میں "ٹ"، "ں" اور "ژ" وغیرہ نہیں ملیں گے۔
 
فرخ منظور

لائبریرین

مگر نقوی صاحب تو اپنی عبارت میں "ٹ" استعمال کر رہے ہیں۔ محسن نقوی کے شعر میں "پلٹ" لفظ استعمال ہوا ہے۔
 
یہ تکہ کیسے مارا از راہ کرم اس کی تفصیلات سے بھی آگاہ فرمایے

تکہ کیسے مارا، آئی فون کی اصلی فائلوں میں جھانک جھانک کر تین چار مرتبہ فون کو ری سیٹ کرنا پڑا، کیونکہ کوئی نہ کوئی فائل خراب ہوجاتی تھی۔ پھر مختلف زبانوں کے کی بورڈ ڈاونلوڈ کیے۔ ان کی فائلیں کھول کھول کر دیکھیں، آخر ایک فائل ایسی ملی جس میں تبدیلی کرکے یہ کی بورڈ تیار ہو گیا۔ یعنی پنجابی زبان کے کی بورڈ کی اصلی فائل میں، پنجابی حروف کی جگہ اردو حروف لکھے۔ اور تکہ لگ گیا۔ الحمد للہ

شکریہ

انھوں نے یہ تکہ مارا ہوگا کہ فارسی کی بورڈ استعمال کر لیا ہوگا۔ آپ کو اس میں "ٹ"، "ں" اور "ژ" وغیرہ نہیں ملیں گے۔

شکریہ
سعود بھائی، پہلے میں نے بھی یہی سوچا تھا کہ فارسی کی بورڈ میں مختصر تبدیلی کے بعد یہ کام ہو جائے گا، لیکن یہ نہ ہوسکا۔ آخر پنجابی زبان کے میں تبدیلی سے یہ کام ہوا۔ پہلے میں سمجھا تھا کہ پنجابی کا رسم الخط اردو جیسا ہے، لیکن جو کی بورڈ داونلوڈ کیا تھا میں نے، اس کا رسم الخط ہندی جیسا تھا۔
اور ہاں اس میں اردو کے تمام حروف ہیں۔

مگر نقوی صاحب تو اپنی عبارت میں "ٹ" استعمال کر رہے ہیں۔ محسن نقوی کے شعر میں "پلٹ" لفظ استعمال ہوا ہے۔

شکریہ سخنور بھائی

میں تو اب رستے چلتے اسی کی بورڈ کے ذریعے مختلف یادداشتیں لکھتا ہوں۔ الحمد للہ کام چل رہا ہے اس سے۔ ایک پوسٹ بھی اسی کی بورڈ سے لکھ کر اپنے بلاگ پر بھیجی ہے۔
 
دوست

محفلین
گورمکھی ہندی کی طرح لکھی جاتی ہے۔ صحیح پوچھیں تو آج پنجابی سکھوں والی پنجابی کو ہی کہتے ہیں۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
نقوی صاحب آپ اگر اپنی تحقیق کے نتائج کے بارے میں بھی لکھ دیں کہ کن فائلوں میں کیا تبدیلی کی تو اس سے دوسروں کو بھی فائدہ ہو جائے گا۔ اور اگر یہ اردو کی بورڈ شئیر کرنا ممکن ہو تو اور بھی اچھا ہوگا۔
 
گورمکھی ہندی کی طرح لکھی جاتی ہے۔ صحیح پوچھیں تو آج پنجابی سکھوں والی پنجابی کو ہی کہتے ہیں۔

شکریہ جناب

نقوی صاحب آپ اگر اپنی تحقیق کے نتائج کے بارے میں بھی لکھ دیں کہ کن فائلوں میں کیا تبدیلی کی تو اس سے دوسروں کو بھی فائدہ ہو جائے گا۔ اور اگر یہ اردو کی بورڈ شئیر کرنا ممکن ہو تو اور بھی اچھا ہوگا۔

کیوں نہیں نبیل بھائی
میں فائل یہاں اپلوڈ کرنا چاہ رہا تھا، لیکن، مجھے اس کا طریقہ نہیں معلوم۔ اگر مجھے طریقہ کار بتا دیں تو میں فائل اپلوڈ کردوں گا۔
 
فی الحال جو مراحل میں نے طے کیے وہ لکھ دیتا ہوں۔

1۔ سب سے پہلے تو، cydia، سے، iKeyEx، ڈاونلوڈ کیا۔ (میرا آئی فون جیل بریک ہے۔)
2۔ iKeyEx، سے پنجابی کا کی بورڈ ڈاونلوڈ کیا۔ (مختلف زبانوں کے کی بورڈ میں نے آزمائے، لیکن صرف اسی پر کامیاب ہوا۔)
3۔ iKeyEx، میں جو کی بورڈ انسٹال ہوتے ہیں، وہ یہاں محفوظ ہوتے ہیں:/Library/iKeyEx/Keyboards، یہاں Punjabi.keyboard، نام کا ایک فولڈر تھا۔ اس میں تین فائلیں تھیں، جن میں سے ایک کا نام، layout.plist، اس فائل میں کی بورڈ کا لے آوٹ محفوظ ہوتا ہے۔ اس فائل کو ٹیکسٹ ایڈیٹر میں کھول کر، پنجابی حروف کی جگہ، اردو حروف لکھ دیے۔ پھر سیو کرکے بند کردیا۔
4۔ ایک مسئلہ یہ ہے کہ یہ تبدیلیاں، محفوظ تو ہوگئیں، لیکن موثر نہیں۔ اس کے لیے ایک دفعہ تو iKeyEx کی سیٹنگز میں جا کر کیشے خالی کرنا پڑا، اور اس کے بعد میں نے ایک کی بورڈ انسٹال کیا تاکہ، iKeyEx ری سیٹ ہو اور یہ تبدیلیاں موثر ہوں۔

اور بس، اب اپنے آئی فون پر اردو لکھ سکتا ہوں۔
اگر اپلوڈ کرنے کا طریقہ پتہ چل جائے، تو تیسرے مرحلے میں، صرف ایک فائل کاپی کرنی ہوگی اور ایک ایک کرکے حروف بدلنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

شکریہ

اور ہاں ایک دخواست ہے، مجھے اگر ممکن ہو تو صاحب سے خطاب نہ کریں، کیونکہ بے جا بزرگی کا احساس ہوتا ہے، محمد بھائی، یا صرف محمد بہتر رہے گا۔

شکریہ
 
نبیل

تکنیکی معاون
جزاک اللہ خیر محمد بھائی۔ وہ دراصل نقوی صاحب کہہ کر کچھ خود کو بھی تکریم کا احساس ہو تا تھا، اس لیے۔۔ :)
محمد صابر سے درخواست ہے کہ وہ محمد بھائی کی فائل شئیر کرنے کے سلسلے میں رہنمائی فرما دیں۔ ایک مرتبہ فائل کہیں ہوسٹ ہو جائے تو اس کے بعد محمد اسے اپنے بلاگ پر بھی مشتہر کر سکتے ہیں۔
 
فاتح

لائبریرین
نقوی صاحب! بہت شکریہ!
لیکن کاش آپ کوئی ایسا فون استعمال کر رہے ہوتے جس کا آپریٹنگ سسٹم ونڈوز موبائل 6 ہوتا اور یوں ہمارا بھی اردو کی بورڈ کا لاینحل مسئلہ آپ کے فیض سے حل ہو پاتا۔:)
 
arifkarim

معطل
نقوی صاحب! بہت شکریہ!
لیکن کاش آپ کوئی ایسا فون استعمال کر رہے ہوتے جس کا آپریٹنگ سسٹم ونڈوز موبائل 6 ہوتا اور یوں ہمارا بھی اردو کی بورڈ کا لاینحل مسئلہ آپ کے فیض سے حل ہو پاتا۔:)

کیا ونڈوز موبائل میں اردو کیبورڈ موجود نہیں ہے؟
 
شکریہ نبیل بھائی
محمد صابر بھائی کا پیغام مل گیا اس سلسلے میں۔ ان شاء اللہ فائل اپلوڈ ہو جائے گی۔

اب دیکھنا یہ ہے کہ یہاں کس کے پاس آئی فون ہے جو اس کو آزما کر بتا سکے کہ کام کررہا ہے کہ نہیں۔ میرے جاننے والوں میں کسی پاس آئی فون نہیں جس پر اس کو آزما سکوں۔ اگر کوئی آزما کر نتیجے سے آگاہ کر دے تو مشکور ہوں گا۔
شکریہ
 
نقوی صاحب! بہت شکریہ!
لیکن کاش آپ کوئی ایسا فون استعمال کر رہے ہوتے جس کا آپریٹنگ سسٹم ونڈوز موبائل 6 ہوتا اور یوں ہمارا بھی اردو کی بورڈ کا لاینحل مسئلہ آپ کے فیض سے حل ہو پاتا۔:)

کچھ عرصہ پہلے میں ایک ونڈوز موبائل، سامسونگ omni، خریدنے والا تھا، دو وجوہات کے سبب نہیں خریدا، ایک تو یہی اردو کا نہ ہونا، دوسرا یہ کہ آئی فون مجھے میرے ماموں نے بھیج دیا۔
خیر یہ مسئلہ لاینحل تو نہیں ہے، ان شاء اللہ جلد کوئی حل اس کا نکل آئے گا۔
دعا کریں مجھے کوئی اسی طرح کوئی ونڈوز موبائل مل جائے، شاید اس میں بھی میرا کوئی تکہ کار آمد ہو۔:grin:

شکریہ
 
arifkarim

معطل
شکریہ نبیل بھائی
محمد صابر بھائی کا پیغام مل گیا اس سلسلے میں۔ ان شاء اللہ فائل اپلوڈ ہو جائے گی۔

اب دیکھنا یہ ہے کہ یہاں کس کے پاس آئی فون ہے جو اس کو آزما کر بتا سکے کہ کام کررہا ہے کہ نہیں۔ میرے جاننے والوں میں کسی پاس آئی فون نہیں جس پر اس کو آزما سکوں۔ اگر کوئی آزما کر نتیجے سے آگاہ کر دے تو مشکور ہوں گا۔
شکریہ

میرے پاس آئی فون موجود ہے۔ فائل بھیج دیں میں چیک کرتا ہوں۔
 
الحمد للہ محمد صابر بھائی کی عنایت سے فائل اپلوڈ ہو گئی ہے۔
یہ ایک زپ فائل ہے، اسے کھولنے سے، punjabi.keyboard، نام کا ایک فولڈر ہوگا۔

فائل یہاں سے ڈاونلوڈ کریں: اُردو کلیدی تختہ آئی فون

۱۔ آپ کا آئی فون جیل بریک ہونا چاہیے۔
۲۔ Cydia, سے، IKeyEx، اپنے آئی فون پر انسٹال کرنا ہوگا۔
3۔ میں نے اپنے آئی فون میں فائل کاپی یا ایڈٹ کرنے کے لیے، لیزی پانڈا کا آئی فون پی سی سوئیٹ استعمال کیا ہے۔ اس کے علاوہ اور سوفٹویر بھی ہیں جن سے یہ کام لیا جا سکتا ہے۔

اب دو راستے ہیں،
ایک تو یہ ہے کہ ڈاونلوڈ کردہ فولڈر کو،/Library/iKeyEx/Keyboards ، میں کاپی کریں۔
جب یہ کاپی ہوجائے، ایک دفعہ فون ری سٹارٹ کرنا ہوگا۔ پھر IKeyEx کی سیٹنگز میں جائیں۔ وہاں ایک آپشن Mix and match کے نام سے ہے۔ اس میں ایک نیا کیبورڈ Make کے ذریعے بنائیں۔ لے آوٹ میں جاکر پنجابی انتخاب کریں۔ ان پٹ مینیجر میں انگلش یو اس، اور نام اردو لکھ دیں۔
پھر کیبوردز میں جاکر اسی کی بورڈ کو جو ابھی بنایا ہے، ایڈ کر لیں۔ امید ہے کہ اردو کی بورڈ کام کرنے لگے گا۔

دوسرا راستہ یہ ہے۔ کہ IKeyEx انسٹال کرنے کے بعد۔ Cydia سے پنجابی کی بورڈ انسٹال کریں۔ IKeyEx کی سیٹنگز میں جاکر اسے ڈس ایبل کریں۔ پھر ڈاونلوڈ کردہ فولڈر میں سے layout.plist نام کی فائل، کو اپنے آئی فون میں، /Library/iKeyEx/Keyboards/Punjabi.keyboard، میں کاپی اینڈ ری پلیس کریں۔ ابھی اگر پنجابی کی بورڈ ایڈ کیا تو وہ اردو حروف نہیں بلکہ اصلی پنجابی حروف ہی دکھاے گا۔ تو اب یہ کرنا ہوگا کہ Cydia میں جاکر کوئی بھی ایک کی بورڈ انسٹال کرنا پڑیگا، تاکہ کی بورڈز ری سیٹ ہوں۔ انسٹال کرنے کے بعد چاہے اس کی بورڈ کو مٹادیں۔ یہ کام بھی کرلیا تو پھر پنجابی کی بورڈ کو ایڈ کریں۔ اب جب آپ ٹاءپ کرنے کے لیے پنجابی کی بورڈ انتخاب کریں گے، تو پنجابی حروف کی جگہ اردو حروف نظر آئیں گے۔ ان شاء اللہ
اگر آپ کی بورڈ کا نام اردو رکھنا چاہتے ہیں تو Mix and match میں جاکر اردو کے نام سے ایک کیبورڈ بنالیں۔

میری رائے یہ ہے کہ پہلے، پہلے راستے کو آزمائیں۔ اگر وہ کامیاب نہ رہا تو پھر دوسرا ان شاء اللہ ضرور کار آمد ہوگا۔

شکریہ
 
Top