آئی فون کے بہترین اطلاقیے

زیک

مسافر
اگرچہ آئی فون 5 میں سمپل پینوراما بنانے کی سہولت موجود ہے مگر اگر 360 ڈگری یا horizontal اور vertical سمتوں میں کئی تصاویر لے کر پینوراما بنانا ہو تو مائیکروسافٹ کی فوٹوسنتھ ایپ اچھی ہے۔
 

زیک

مسافر
ہائکنگ ٹریلز کے لئے میں موشن ایکس جی پی ایس استعمال کرتا ہوں۔ اس میں کسی علاقے کے نقشے ڈاؤنلوڈ کرنے کا بھی انتظام ہے لہذا جب آپ کے پاس سیل سگنل نہ بھی ہو تو بھی نقشہ استعمال کر سکتے ہیں
 

زیک

مسافر
جیوکیشنگ ہی کی طرح کی ایک گیم منزی ہے۔ یہ شہری علاقوں کے لئے ہے۔ بجائے کسی ڈبے میں خزانہ ڈھونڈنے کے آپ ایک قیو آر کوڈ کی تلاش میں ہوتے ہیں جس کے کوآرڈینیٹس آپ کو دیئے جاتے ہیں
 

زیک

مسافر
کچھ ایپس کا آئیڈیا ہی ایسا انوکھا ہوتا ہے کہ آپ بے اختیار انہیں خرید لیتے ہیں۔ ایسی ہی ایک ایپ ریکٹ ٹیون ہے۔

ٹینس ریکٹ کے سٹرنگز کی ٹینشن اہم ہوتی ہے۔ جب آپ نئے سٹرنگ ڈلواتے ہیں تو ایک خاص ٹینشن رکھتے ہیں۔ وقت کے ساتھ سٹرنگ لوز ہو جاتے ہیں اور جب آپ بال ہٹ کرتے ہیں تو وہ زیادہ دور جانے لگتی ہے۔ جب کنٹرول زیادہ ہی خراب ہو جائے اور پاور بہت بڑھ جائے تو بہتر ہے کہ نئی سٹرنگنگ کروا لی جائے۔

یہ ایپ آپ کے ریکٹ کے سٹرنگز کی ٹینشن ناپتی ہے۔ اس کا طریقہ زبردست ہے۔ آپ ریکٹ کو فون کے قریب لا کر اس کے سٹرنگز پر چمچ ماریں تو اس سے سٹنگز میں وائبریشن پیدا ہو گی۔ فون کا مائکروفون اس وائبریشن کی آواز کو سنے گا اور ایپ اس کی فریکیونسی کیلکولیٹ کرے گی۔ اس فریکیونسی اور سٹرنگ کے خصائص سے وہ سٹرنگ کی ٹینشن کا حساب لگائے گی۔
 
Top