کچھ ایپس کا آئیڈیا ہی ایسا انوکھا ہوتا ہے کہ آپ بے اختیار انہیں خرید لیتے ہیں۔ ایسی ہی ایک ایپ
ریکٹ ٹیون ہے۔
ٹینس ریکٹ کے سٹرنگز کی ٹینشن اہم ہوتی ہے۔ جب آپ نئے سٹرنگ ڈلواتے ہیں تو ایک خاص ٹینشن رکھتے ہیں۔ وقت کے ساتھ سٹرنگ لوز ہو جاتے ہیں اور جب آپ بال ہٹ کرتے ہیں تو وہ زیادہ دور جانے لگتی ہے۔ جب کنٹرول زیادہ ہی خراب ہو جائے اور پاور بہت بڑھ جائے تو بہتر ہے کہ نئی سٹرنگنگ کروا لی جائے۔
یہ ایپ آپ کے ریکٹ کے سٹرنگز کی ٹینشن ناپتی ہے۔ اس کا طریقہ زبردست ہے۔ آپ ریکٹ کو فون کے قریب لا کر اس کے سٹرنگز پر چمچ ماریں تو اس سے سٹنگز میں وائبریشن پیدا ہو گی۔ فون کا مائکروفون اس وائبریشن کی آواز کو سنے گا اور ایپ اس کی فریکیونسی کیلکولیٹ کرے گی۔ اس فریکیونسی اور سٹرنگ کے خصائص سے وہ سٹرنگ کی ٹینشن کا حساب لگائے گی۔