(آبِ گم) تبصرے اور تجاویز

ماوراء

محفلین
محب اور رضوان کی وجہ سے آج کل ہمیں ‘آبِ گم‘ پڑھنے کو مل رہی ہے۔ ان دونوں کی یہ کاوش واقعی قابلِ تحسین ہے۔ اپنی زبان کے لیے اتنا کام کرنے والوں پر رشک آتا ہے۔ کہ اتنی مصروف زندگی کے باوجود لوگ اتنا کام کر رہے ہیں۔ اگر اسی طرح آپ سب یوں کام کرتے رہے تو انشاءاللہ مجھ جیسے کچھ نہ کچھ ضرور سیکھ جائیں گے۔
ہم سب کی (کم از کم میری تو) دعائیں آپ سب کے ساتھ ہیں۔ کیپ اٹ اپ!! :khoobsurat:
 
بہت اچھا کیا کہ یہ پوسٹ کر دی اب اسی طرح ہم زاویہ اور جو بھی کوئی اور کتاب ہوگی اس پر تبصرہ کر سکیں گے۔ آج کل رضوان نے مجھ سے زیادہ سپیڈ پکڑی ہے جو کہ بہت ہی خوش آئین بات ہے۔ تم نے بھی زاویہ کی پوسٹس سے خوب رونق لگا رکھی ہے۔ میں نے زاویہ 2 شروع کی ہے دیکھو اس سفر میں کون آتا ہے ساتھ میں۔ اب تک آٹھ لوگ ہو چکیں ہیں۔

سیدہ شگفتہ
رضوان
ماورا
محب
نبیل
اعجاز اختر صاحب
وہاب

اور مجھے امید ہے جلد ہی ہم سے شمشاد، افتخار ، فرید اور اظہر الحق بھی آ ملیں گے۔
 
رضوان

محفلین
فقط شکریہ کا لفظ آپ کی سپاس میں بہت کم ہے،اور اس حقیر سی کاوش کو جس طرح ساتھیوں نے سراہا ہے یہ دراصل اعجاز ہے جناب مشتاق احمد یوسفی صاحب کی تخلیق کا۔ خدا انکو شاد و آباد رکھے اُن کی بدولت اردو نثر کو نئے سرے سے جوبن نصیب ہوا ہے۔ ہماری کوشش ہے کہ ان کی تحریر کو بغیر کسی تحریف کے یونیکوڈ میں منتقل کریں پھر بھی اگر کوئی کو تاہی ہو جائے تو معافی کے خواستگار ہیں۔
کام مشکل ضرور ہے (جسکا آپکو ،زاویہ، تحریر کرتے ہوئے اندازہ ہوا ہوگا) لیکن یہ کم از کم میرے لیے انتہائی سعادت کی بات ہے کہ میں اس کام میں شریک ہوں اور سہرا تو اردو ویب کی پوری ٹیم کے سر ہے ۔
 
جواب

اردو ادب کی اس سے بڑی خدمت اور کوئی نہیں ہو سکتی۔ ہم آپ کے ساتھ ہیں ان دنوں‌تھوڑی مصروفیت ہے بہت جلد میں بھی فورم میں ادبی تخلیقات پوسٹ کرنے کا ارادہ رکھتا ہوں۔ میری سب سے پہلی ترجیح منٹو کے افسانے ہوں گے۔
 
ماوراء

محفلین
رضوان ماشاءاللہ آپ تو بہت تیزی سے کام آگے بڑھا رہے ہیں۔میں تو حیران ہوں، مجھے تو اچھا بھلا اندازہ ہو گیا ہے۔ میری تو کچھ نہ پوچھیں۔ huh
اور رضوان، کاوش اگر اچھی ہو تو کبھی بھی حقیر نہیں ہو سکتی۔ یہ چھوٹی سی کاوش بھی بہت بڑی معنٰی رکھتی ہے۔

اور محب، آپ سارا ٹائم ٹیم بنانے میں نہ گزار دینا۔ ذرا یہ میرا بھی آدھا کام کرنا۔۔ :p
 
میں کر رہا ہوں کوشش مگر اصل میں ٹانگ دو کتابوں میں پھنسا بیٹھا ہوں اور اوپر سے ترغیب و تحریک کا شعبہ بھی سنبھال لیا ہے تو ذرا سپیڈ کم ہو گئی ہے مگر فکر نہ کرو یہ بھی اہم کام ہے اس سے سب کو تیز گام بنانے میں مدد ملتی ہے۔ میں ذرا فرید اور اظہر الحق کو گھیر لوں تو کچھ قرار آئے :wink:
 
ماوراء

محفلین
aww۔۔میلا بچہ۔۔آپ ایسا کرو۔ایک کتاب پر ہی کام کرو۔ اتنا کام صحت کے لیے اچھا نہیں ہے۔ زاویہ میں لکھتی ہوں۔ 2 سال میں انشاءاللہ مکمل کر لوں گی۔ یا میں شمشاد بھائی کو اپنا آدھا حصہ دیتی ہوں۔ آپ بس ایک کام ہی کرو۔ ( ویسے ایک وقت میں آپ کئی کام کرنے میں ماہر ہو۔ اس کا اندازہ تو مجھے خوب ہو گیا ہے اب تک) یہ قرار نہیں آنے والا۔ :wink:
 
لو ایک کتاب نہیں اب تو تیسری کتاب کا ارادہ ہے
اردو کی آخری کتاب
شروع کرنے کا اور پھر اصل لطف آئے گا۔ ویسے اپنے شمشاد صاحب سے پوچھتے ہیں کہ وہ زاویہ میں کتنی مدد کرنے کو تیار ہیں۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
محب، یہ نعمان کو بھی گھیرو۔۔ وہ خوامخواہ بحثوں میں لگے رہتے ہیں۔ کوئی کتاب ان کے ہاتھ میں بھی پکڑاؤ۔ :lol:
 
ماوراء

محفلین
ہین۔۔۔وہ کون سی کتاب ہے۔۔۔؟؟ اور اس میں لطف کیسے آئے گا۔۔ :?
ہاں نا شمشاد بھائی سے بات کرو نا۔ میری تو وہ بات سنتے ہی نہیں ہیں۔ :p
 
نبیل نے کہا:
محب، یہ نعمان کو بھی گھیرو۔۔ وہ خوامخواہ بحثوں میں لگے رہتے ہیں۔ کوئی کتاب ان کے ہاتھ میں بھی پکڑاؤ۔ :lol:

کوشش کرتا ہوں مگر لگتا ہے کتاب پکڑنے سے زیادہ وہ دوسرے کے ہاتھ میں سرٹیفیکیٹ پکڑانے کے چکر میں رہتے ہیں۔
 
ماوراء نے کہا:
ہین۔۔۔وہ کون سی کتاب ہے۔۔۔؟؟ اور اس میں لطف کیسے آئے گا۔۔ :?
ہاں نا شمشاد بھائی سے بات کرو نا۔ میری تو وہ بات سنتے ہی نہیں ہیں۔ :p

ابنِ انشاء کی مشہور کتاب ہے اور بڑا مزا آئے گا دیکھنا جب وہ یہاں آئے گی۔
 
رضوان

محفلین
وہاب بھائی شکریہ
ساتھ ہی ایک درخواست ہے کہ منٹو کے ساتھ کرشن چندر اور پریم چند کو بھی نضر میں رکھیے۔ آپ کی تیزگامی کو اللہ نظر بد سے بچائے۔
محب بھائی نعمان کو واقعی راضی کریں، وہ اپنی توانائیاں ضائع کر رہا ہے۔ آپکی ترغیب و تحریک کی آزمائش ھے - کسی ساتھی کو اگر فیض احمد فیض کی ،نقشِ وفا، لکھنے کے لیے درکار ہو تو scane کر کے بھیجنے میں بہت خوشی ہوگی۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
محب علوی نے کہا:
نبیل نے کہا:
محب، یہ نعمان کو بھی گھیرو۔۔ وہ خوامخواہ بحثوں میں لگے رہتے ہیں۔ کوئی کتاب ان کے ہاتھ میں بھی پکڑاؤ۔ :lol:

کوشش کرتا ہوں مگر لگتا ہے کتاب پکڑنے سے زیادہ وہ دوسرے کے ہاتھ میں سرٹیفیکیٹ پکڑانے کے چکر میں رہتے ہیں۔

محب میرے خیال میں نعمان اپنے ہاتھ میں تھمائے گئے سرٹیفکیٹ‌ واپس کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ بہتر یہی ہے کہ ہم لاحاصل مباحث کو چھوڑ کر کوئی تعمیری کام کریں۔
 
مہوش علی

لائبریرین
آبِ گم کی ورڈ فائل رضوان، آپ کے لیے

رضوان،

میں نے آب گم کو وہ حصہ مکمل کر لیا ہے جو کہ آپ نے ٹائپ کیا تا۔ جبکہ محب نے جو ٹائپ کیا ہے، وہ اسے خود ہی ورڈ فائل میں تبدیل کر لیں گے۔

چونکہ یہ کتاب میرے پاس موجود نہیں ہے، اس لیے یہ ورڈ فائل چیک کر کے بتائیں کہ کیا میں نے ابواب کی ھیڈنگز صحیح دیں ہیں کہ نہیں۔

اس کے علاوہ بھی کوئی غلطی نظر آئے تو نشاندھی کر دیں، تاکہ اس کے بعد فائینلی اس کتاب کو نیٹ پر پیش کیا جا سکے۔

نیز، محب جس حصے پر کام کر رہے ہیں، اُس کو انہوں نے آبِ گم کا پہلا حصہ بتایا ہے (غنودم غنودیم)۔ لیکن اس حصے میں مجھے ایک بھی باب کی ھیڈنگ نظر نہیں آئی ہے، بلکہ سب کچھ Plain Text کی طرح ہے۔
 
میرا حصہ چونکہ دیباچہ تھا اس لیے شاید اس میں کوئی سرخی نہیں تھی۔ ویسے میں اب آبِ گم کے لیے دیکھ رہا ہوں رضوان صاحب کی طرف کیونکہ کام کو اب دوبارہ تقسیم کرنا پڑے گا :lol:
 
شمشاد

لائبریرین
ماوراء نے کہا:
ہین۔۔۔وہ کون سی کتاب ہے۔۔۔؟؟ اور اس میں لطف کیسے آئے گا۔۔ :?
ہاں نا شمشاد بھائی سے بات کرو نا۔ میری تو وہ بات سنتے ہی نہیں ہیں۔ :p

ابھی بھی میں بات نہیں سنتا۔۔۔ اگر میری پہنچ میں ہوتیں تو سچ مچ پکڑ کر زبردستی آپریشن کر دیتا۔
 
رضوان

محفلین
مہوش علی نے کہا:
آبِ گم کی ورڈ فائل رضوان، آپ کے لیے

رضوان،

میں نے آب گم کو وہ حصہ مکمل کر لیا ہے جو کہ آپ نے ٹائپ کیا تا۔ جبکہ محب نے جو ٹائپ کیا ہے، وہ اسے خود ہی ورڈ فائل میں تبدیل کر لیں گے۔

چونکہ یہ کتاب میرے پاس موجود نہیں ہے، اس لیے یہ ورڈ فائل چیک کر کے بتائیں کہ کیا میں نے ابواب کی ھیڈنگز صحیح دیں ہیں کہ نہیں۔

اس کے علاوہ بھی کوئی غلطی نظر آئے تو نشاندھی کر دیں، تاکہ اس کے بعد فائینلی اس کتاب کو نیٹ پر پیش کیا جا سکے۔

نیز، محب جس حصے پر کام کر رہے ہیں، اُس کو انہوں نے آبِ گم کا پہلا حصہ بتایا ہے (غنودم غنودیم)۔ لیکن اس حصے میں مجھے ایک بھی باب کی ھیڈنگ نظر نہیں آئی ہے، بلکہ سب کچھ Plain Text کی طرح ہے۔

مہ وش ابھی تو صرف دو ابواب لکھے گئے ہیں یعنی ایک تہائی۔ ورڈ فائل کی ایڈیٹنگ کرچکا ہوں باقی مکمل ہوتے ہی بھیج دوں گا۔
 
Top