چند نعتیں اور مناجات پیشِ خدمت ہیں۔ حیران ہوتا ہوں کہ یہ سب کھلم کھلا برصغیر میں ہوتا ہے اور اس کے خلاف بولنے والے کم ہی نظر آتے ہیں۔ پہلے نعتیں سنتے تھے بہت ہی خوبصورت ادائیگی ہوتی تھی کسی گانے کی طرز پر ادا نہیں کی جاتی تھیں لیکن اب تو یہ سب بہت زیادہ عام ہوتا جارہا ہے اور عام طور پر یہ سب برصغیر میں معیوب بھی معلوم نہیں ہوتا ہے کیونکہ خوب محفلیں ہوتی ہیں اور یہ نعتیں اور مناجات وہاں پڑھی جاتی ہیں۔ بڑی تعداد میں عوام شرکت کرتی ہے اور سب جھوم جھوم کر سنتے ہیں۔