آج آپ نے سحری / افطاری میں کیا کھایا۔

فہیم

لائبریرین
جیسا کہ آج یہاں‌ پاکستان میں‌اس رمضان مبارک کی پہلی سحری ہے۔
تو آج کے سحری کے وقت میں ہی یہ تھریڈ شروع کرنے کا خیال آیا۔

کہ آپ نے سحری میں کیا کیا تناول فرمایا اور کس چیز پر لمبے لمبے ہاتھ مارے:grin:


میں نے پہلے تو تھوڑا سا دودھ میں بھیگا کھجلہ کھایا۔
اس کے بعد بھنے ہوئے قیمے اور پراٹھوں کے ساتھ انصاف کیا۔
اور دو گلاس پانی کے پینے کے بعد ایک کپ چائے پی۔

ابھی چونکہ سحری کا وقت ختم ہونے میں‌وقت ہے تو مجھے تھوڑا پانی اور پینا ہے اور شاید 2 چمچے دہی کے بھی کھالوں۔
 

علی ذاکر

محفلین
ہمار ے ہاں‌ تو ابھی رات کے دو بجے ہیں اس لیئے جب سحری کے لیئے تیاری کروں گا تو لکھ دوں‌گا !

مع السلام
 

زھرا علوی

محفلین
ایک گلاس دودھ ایک کپ چائے اور پانی۔۔۔۔۔۔:):)

آج پہلی سحری تھی اور بنانے میں بہت مزا آیا۔۔۔۔پہلا روزہ ہے سو سب فریش فریش اور خوش خوش تھے۔۔۔۔:)
 

جہانزیب

محفلین
میں‌ نے آج سحری میں‌ صرف پانی پیا تھا ۔
اور ابھی ابھی افطار میں‌ ، سموسے، پکوڑے، فروٹ‌ چاٹ‌ کھائی ہے
 

نایاب

لائبریرین
السلام علیکم
اک سادہ روٹی بینگن آلو کے ساتھ
چائے کے دو کپ
پانی کی ڈیڑھ لیٹر والی اک بوتل
نایاب
 

طالوت

محفلین
ایک عدد آلو کا پراٹھا (کمبختوں نے 2 ریال والا 3 ریال میں دیا)
سبز چائے ۔ اب پانی پی کر سحری مکمل ۔
وسلام
 

مغزل

محفلین
تین پوریاں، دو عدد ادھ کھولے ہوئے انڈے، ایک انڈا آملیٹ، بھنا ہوا قیمہ، مرغی کی کترنیں (نگٹس)، تین گلاس پانی، ایک کپ چائے اور ایک سگریٹ۔۔

(میں‌ ابھی کچھ اور کھا لیتا، مگر بیٹی نے کپڑوں پر ۔۔۔ ۔۔ ، سوا ٹھنا پڑگیا)
 

ملائکہ

محفلین
آدھا پراٹھا چکن کے ساتھ دو چمچ زبردستی سویوں کے امی نے منہ میں ڈالے اور ڈھیر سارا پانی:whistle: :whistle::whistle:
 

مغزل

محفلین
واہ کیا ’’ پنڈاں ‘‘ والی سحری کی واہ ، اینج لگدا ایہہ تسی روزہ نئیں رکھیا، دیگری دے کھانے دی گل کر رہے او۔
 

فہیم

لائبریرین
ایک گلاس دودھ ایک کپ چائے اور پانی۔۔۔۔۔۔:):)

آج پہلی سحری تھی اور بنانے میں بہت مزا آیا۔۔۔۔پہلا روزہ ہے سو سب فریش فریش اور خوش خوش تھے۔۔۔۔:)

یعنی آپ نے صرف بنایا ہی بنایا کھایا کچھ نہیں۔
صرف پینے پر گزارا کیا۔
 

فہیم

لائبریرین
تین پوریاں، دو عدد ادھ کھولے ہوئے انڈے، ایک انڈا آملیٹ، بھنا ہوا قیمہ، مرغی کی کترنیں (نگٹس)، تین گلاس پانی، ایک کپ چائے اور ایک سگریٹ۔۔

(میں‌ ابھی کچھ اور کھا لیتا، مگر بیٹی نے کپڑوں پر ۔۔۔ ۔۔ ، سوا ٹھنا پڑگیا)

ماشاءاللہ اللہ اور ترقی دے:grin:

ابلے ہوئے بلکہ بقول آپ کے کھولے ہوئے انڈے کھانے سے تو پیاس کافی شدت سے محسوس ہوتی ہے۔
اور آپ نے ماشاء اللہ سے تین عدد کھولے ہوئے انڈے کھالیے۔
آپ کے حلق کا کیا حال ہوگا اس وقت:confused:
 
Top