آج آپ نے کیا خریداری کی؟

شمشاد

لائبریرین
کل ہمارے ہاں بہت بڑا درس ہے جسمیں 60 کے قریب خواتین کی شرکت ہو گی، بچے ان کے علاوہ۔ اس کے لیے کافی کچھ خریداری کی ہے۔ قریباً تین سو ریال خرچ ہوئے ہیں۔
 

مقدس

لائبریرین
میں نے آج کچھ کپڑے اور جوتے لیے اور ساتھ میں لنچ بھی باہر کیا
اس سب پر میرا 110 پاؤنڈز کاسٹ آیا
 

میم نون

محفلین
صرف 27 یورو میں اور وہ بھی کئی ایک کام کرنے والا، سمجھ لیں کہ مفت ہی مل گیا۔

اسی لئیے تو لیا ہے ویسے اچھی کوالٹی کانہیں ہے، لیکن اگر چند مہینے بھی چل گیا تو پیسے پورے ہو جائیں گے، اور پھر سکینر بھی ہے تو کچھ کاغذات بھی سکین کر لوں گا ;)
 

mfdarvesh

محفلین
میں نے اپنے لیے ستارہ کاٹن کا سوٹ لیا ہے، پورے ہزار روپے خرچ ہوگئے ہیں، 400 مزید سلائی کے دینے ہیں ابھی
 

شمشاد

لائبریرین
سلائی کے پیسے بچا لیں، ایسے ہی چادر بنا کر لپیٹ لیا کریں۔ نئے فیشن کی بھی ابتدا ہو جائے گی۔
 

شمشاد

لائبریرین
نوڈلز کا ایک بڑا پیکٹ، اُبلے ہوئے چنوں کی چھ بوتلیں اور کارن فلیکس کے دو ڈبے۔ کل 46 ریال خرچ ہوئے۔
 

شمشاد

لائبریرین
ایک ہیلی کاپٹر خریدا ہے۔ ارے بھئی حیران ہونے کی ضرورت نہیں، کھلونہ ہیلی کاپٹر ہے۔ ریموٹ کنٹرول ہے، باقاعدہ اُڑتا ہے۔ بہت ہی نازک قسم کا ہے۔ اس میں چھ عدد aa حجم کے سیل پڑتے ہیں۔ 87 ریال خرچ ہوئے ہیں کہ ہیلی کاپٹر "سیل" میں لگا ہوا تھا۔
 

mfdarvesh

محفلین
میرے پاس ایک گاڑی ہے ریموٹ سے چلنے والی، پر میں نے اپنے لیے لی تھی بہت پہلے اور اب بھی ویسی پڑی ہے، آج 50 روپے مختلف چیزوں پہ خرچ ہوئے تھے
 

شمشاد

لائبریرین
لیکن یہ ہیلی کاپٹر میں نے اپنے لیے خریدا ہے۔ کوئی پابندی تو نہیں ہے ناں کہ میں بھی کھلونوں سے کھیل سکوں۔
 

ابو کاشان

محفلین
آج اب تک تو کچھ نہیں خریدا۔

87 ریال کے یہاں 2 ملتے ہیں۔ لیکن سب سے چھوٹے سائز میں۔ میں نے کاشان کے لیے لیا تھا بین10 والا، بہت نازک ہے اس کا پروپلر ٹوٹ گیا ہے۔ اب بھی اڑتا ہے لیکن ایک پر والے مچھر کی طرح۔
ben10rc-17062010-121949.jpg
 

شمشاد

لائبریرین
میرے والا بھی اسی طرح کا ہی ہے، تھوڑا سا مختلف ہے۔
------------------------------------
آج بلی کا کھانا لیا تھا 24 ریال کا۔
 

میم نون

محفلین
میں نے تو کچھ نہیں خریدا لیکن بھائی کا کافی خرچہ ہو گیا ہے آج، گھر کا سودا سلف بھی لائے ہیں اور پاکستان لے جانے کے لئیے سامان بھی وہی خرید کے لائے ہیں۔
 
Top