آج آپ نے کیا خریداری کی؟

عسکری

معطل
دو ڈالر تو ساڑھے سات ریال بنتے ہیں۔ ساڑھے سات ریال میں تو ایک وقت کا بھی کھانا نہیں آتا۔

پھر وہی بات نا شمشاد بھائی آپ امیروں والی باتیں کرتے ہیں

5 ریال میں کھانا لو اور 2 ٹائم کھاؤ ہماری پالیسی ہے۔ آپ ہمیں بھی امیروں والا کھانا بتا رہے ہیں۔:grin:
 
شمشاد

لائبریرین
ابھی دو لیٹر کارن آئل، دہی کے چھ ڈبے، کچھ ڈونٹ، روٹی کا ایک پیکٹ، گفٹ پیپر، وغیرہ، کل ملا کے 65 ریال خرچ کر کے آیا ہوں۔
 
شمشاد

لائبریرین
بیٹی کو چاہیے تھا گفٹ پیپر، اس نے اپنے اسکول میں اپنی کسی دوست کو تحفہ دینا تھا۔

یہاں روٹی بہت قسموں کی ملتی ہے۔

عام طور پر میں ایک سفید آٹے کی روٹی کا پیکٹ لاتا ہوں اور ایک بھورے آٹے کی روٹی کا پیکٹ لاتا ہوں۔ دونوں میں چار چار روٹیاں ہوتی ہیں۔
 
میم نون

محفلین
سعودی عرب میں ایک مزدور کی تنخوا کتنی ہو جاتی ہے؟ اور پاکستانی کتنے روپے بنتے ہیں؟

یہاں پر تو ہزار سے تیرہ سو یورو تک ملتے ہیں، اور ایک لاکھ بیس پچاس ہزار روپے بن جاتے ہیں۔
 
خرم شہزاد خرم

لائبریرین
دو ڈالر تو ساڑھے سات ریال بنتے ہیں۔ ساڑھے سات ریال میں تو ایک وقت کا بھی کھانا نہیں آتا۔

آپ کی تنخواہ کتنی ہے اور آپ کیا کھاتے ہیں جو ساڑھے سات ریال کا نہیں آتا مجھے شروع شروع میں دس درہم ملتے تھے دن کے کھانے کے لیے اور میں پانچ درہم کا کھانا کھاتا تھا اور پانچ درہم بچا لیتا تھا اس طرح میں نے روز کے پانچ درہم بچا کر سال کے 1825 درہم بچائے اور ان پیسوں سے لیپ ٹاپ لیا :grin:
اگر آپ دس ریال کا کھانا کھاتے ہیں تو سوچیں ایک سال میں کتنا نقصان ہوتا ہے حالانکہ کھانا کھانا ہی ہوتا ہے
 
ارے واہ، آپ تو بڑے سمجھدار ہیں :grin:
 
شمشاد

لائبریرین
آڈٹ کے لیے حساب پیش خدمت ہے۔

نام اشیاء|قیمت
مکئی کا تیل دو بوتل، 8۔1 لیٹر|24 ریال
دہی چھ پیکٹ ، فی پیکٹ 170 گرام|5 ریال
گفٹ پیپر، 2 عدد|4 ریال
ڈونٹ|15 ریال
دودھ دو لیٹر|6 ریال
روٹی ایک پیکٹ|1 ریال
سبزی|10 ریال|

یہ کُل 65 ریال بنے تھے۔
 
ناعمہ عزیز

لائبریرین
میں تو مہینوں کوئی چیز نہیں لیتی اب یاد نہیں پڑتا کہ آخری بار کب کچھ لیا تھا۔
میری پسند کی چیزوں کی تعداد ویسے بھی بہت کم ہے۔
زیادہ تر فلیٹ چپل، لیڈیز بیگ اور عبایا مجھے پسند ہیں اور یہ تینوں چیزیں مجھے سادہ سی اچھی لگتی ہیں،
نا چپل زیادہ فینسی ہو نا بیگ نا گاؤن:) کیسا!!!
 
Top