آج آپ نے کیا خریداری کی؟

میم نون

محفلین
یہاں پر اب آنے لگے ہیں دو سم والے لیکن بہت کم اور جنکو پتہ چلتا ہے وہ واقعی ہی حیران ہوتے ہیں انھیں دیکھ کر۔
میں تو پچھلے ہفتے ہی آئی فون (نقل) دو سم والا لے کہ آیا ہوں، پہلے والا بھی دو سم تھا پاکستان سے بھائی لے کر آیا تھا۔
 

شمشاد

لائبریرین
یہاں پر بھی دو اور اب تو تین سم والے بھی آ گئے ہیں۔
میرے پاس دو سم والا ہے، ایک جوال اور دوسری زین کی سم ہے۔ ایک پوسٹ پیڈ اور ایک پری پیڈ ہے۔
 

mfdarvesh

محفلین
آج چائے پہ میرے سو روپے خرچ ہو گئے ہیں، دن میں کافی بار چائے اور کافی لوگوں کو پلائی ہے
 

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
میں نے آج پھر چنے والے چاول بنائے ہیں سب کچھ گھر موجود تھا صرف چنے لانے تھے پانچ درہم کے چنے لائے جو ابلے ہوئے تھے
 

شمشاد

لائبریرین
دو عدد پتلونیں خرید کر لایا ہوں۔ 350 ریال خرچ ہوئے ہیں۔

ہمت بھائی اب یہ مت کہیے گا کہ پتلونیں خریدنے کی کیا ضرورت تھی، ان کے بغیر بھی گزارہ ہو سکتا ہے۔
 
دو عدد پتلونیں خرید کر لایا ہوں۔ 350 ریال خرچ ہوئے ہیں۔

ہمت بھائی اب یہ مت کہیے گا کہ پتلونیں خریدنے کی کیا ضرورت تھی، ان کے بغیر بھی گزارہ ہو سکتا ہے۔
:)
گزارہ تو ہوسکتا ہے
وسے بھی یہاں سعودی کولیگز اپنا لباس ہی پہنتے ہیں افسز میں بھی
 

ابو کاشان

محفلین
صبح دو عدد پراٹھے خریدے تھے۔ 20 روپے لگے۔ ابھی دوپہر تک تو کچھ اور نہیں خریدا۔
(ایسا روز نہیں ہوتا)
 

mfdarvesh

محفلین
میں نے آج سی این جی ڈلوائی ہے گاڑی میں، تقریباً چودہ یورو لگے ہیں
اچھا آپ کے یہاں بھی سی این جی ہے پاکستان کی طرح، کیا یہ پٹرول سے سستی ملتی ہے

میں نے آج پھر چنے والے چاول بنائے ہیں سب کچھ گھر موجود تھا صرف چنے لانے تھے پانچ درہم کے چنے لائے جو ابلے ہوئے تھے

ہیں، ابلے ہوئے چنے بھی ملتے ہیں، کیا با ت ہے یہاں تو ککر گھنٹہ لگا رہتا ہے


میں نے 7 سات سو کا پٹرول لیا تھا کل
 

شمشاد

لائبریرین
یہاں اور بھی بہت ساری چیزیں اُبلی ہوئی مل جاتی ہیں۔

سب سے بڑی آسانی یہ رہتی ہے کہ مرغ پکاؤ، جب تیار ہو جائے تو ایک بوتل اُبلے ہوئے چنے ڈال دو اور دو منٹ میں مرغ چنے تیار۔
 
Top