آج بیٹھے بٹھائے کیوں یاد آگئے

کیا پاکستان میں لوگ صبح کام پر اور بچے سکول نہیں جاتے؟
ملازمت پیشہ جاتے ہیں نا۔
بچوں کو سکول بھیج کر ماؤں کی اکثریت نیند پوری کر لیتی ہے۔ بچے سکول سے آ کر کچھ دیر اکھ کوڑی کرلیتے ہیں۔

البتہ اکثر کاروباری حضرات کی صبح دس سے گیارہ بجے کے درمیان ہوتی ہے۔
 

ذیشان A

محفلین
چوھدری صاحب ان وقتوں میں محبتیں تھی
بڑی برکتیں ہوتیں تھیں
سہولتیں اسقدر نہیں تھیں مگر پھر بھی سکون اطمینان اور صحت ہوتی تھی۔
 

الف نظامی

لائبریرین
زیک کی پوسٹ کردہ ویڈیو دیکھ کر :
موجودہ دور میں ای ویسٹ ، پلاسٹک ویسٹ ، انڈسٹریل ویسٹ بہت بڑا مسئلہ ہے۔ امید ہے کہ آنے والا دور سیسٹین ایبل ڈیولوپمنٹ کا ہوگا اگر ٹرمپ جیسوں سے دنیا بچ گئی۔
 
95-96 کے دور میں عام طور پر ہارڈ ڈسکس ایم بی میں ہوتی تھیں، میرے ایک کزن نے کمپیوٹر لیا تو اس میں 1.2 جی بی کی ہارڈ ڈسک دیکھ کر سب حیرت زدہ رہ گئے۔ اسکے ایک دوست نے کہا ”جا قاضی مزے کر۔ ساری زندگی اَستے بس کردی آ“
 

جان

محفلین
میرا پہلا کمپیوٹر پینٹیم تھری تھا اور اس میں چالیس جی بی کی ہارڈ ڈسک تھی اور ونڈوز ایکس پی تھی اور میرے کزن کے پاس بھی پینٹیم تھری تھا اور ونڈوز 98 تھی
 
میرا پہلا کمپیوٹر پینٹیم تھری تھا اور اس میں چالیس جی بی کی ہارڈ ڈسک تھی اور ونڈوز ایکس پی تھی اور میرے کزن کے پاس بھی پینٹیم تھری تھا اور ونڈوز 98 تھی
لڑی محفلین کا کمپیوٹرپیڈیا بننے کی طرف گامزن ہو گئی ہے۔ ;)
اُنج۔۔۔۔۔جی آیاں نوں جی۔:)
 

جاسمن

لائبریرین
اب ہم خواتین بتانا شروع کریں کہ ہم نے بڑے فریزر والا ریفریجریٹر کب لیا اور کھڑے ہو کر لگانے والا پونچا کب لگانا شروع کیا۔:D
وہ بھی مرد زیادہ تفصیل سے بتا سکتے ہیں۔ جیب تو انھی کی ہلکی ہوئی ہوتی ہے۔ :p
 

فرحت کیانی

لائبریرین
پرانے بنے ہوئے گھروں میں عموماً کچن تنگ ہی ہوتا تھا، ویسے ان کے گھر سیڑھیوں کے نیچے کے علاوہ حصہ بھی ہے۔ لیکن پھر بھی چھوٹا ہے۔
سیڑھیاں عموماً صحن میں ہوتی ہیں تو اس کے نیچے کی جگہ استعمال کرنے کے لیے اور پھر بارش، دھوپ وغیرہ کے اثرات سے بچنے کے لیے بنا بنایا شیڈ۔ گاؤں دیہات میں تو عام سی بات تھی۔

سمجھ گئی۔ دراصل میں اسے گھر کے اندر والی سیڑھیوں سے جوڑ رہی تھی۔
ہمارے بڑے ابا کے پرانے صحن میں سیڑھیوں کے نیچے ایک جگہ بنی ہوئی تھی جہاں اندر کی جانب ایک خانہ سا بنا ہوا تھا لکڑیاں سٹور کرنے کے لیے۔ اور باقی جگہ پر لکڑیاں جلانے والا چولھا ہوتا تھا۔ عموما یہ چولھا سرسوں کا ساگ بنانے کے لیے استعمال ہوتا تھا یا جب بہت سے مہمان اکٹھے ہوتے اور کھانے پکانے کا کام زیادہ ہوتا تو بڑا سا دیگچہ دیکھنے کو ملتا تھا۔ اگر ہم سردیوں میں جاتے تو ساری بچہ پارٹی بڑی اماں سمیت وہیں ڈیرہ لگا لیتی آگ تاپنے کے لیے۔ باقاعدہ باورچی خانہ الگ تھا۔
 
آخری تدوین:
Top