آج بیٹھے بٹھائے کیوں یاد آگئے

ہمارے بڑے ابا کے پرانے صحن میں سیڑھیوں کے نیچے ایک جگہ بنی ہوئی تھی جہاں اندر کی جانب ایک خانہ سا بنا ہوا تھا لکڑیاں سٹور کرنے کے لیے
سیڑھیوں کے نیچے زمین تو ’ پساری‘ کے لیے استعمال ہو جاتی تھی لیکن سیڑھیاں جہاں چھت سے مل رہی ہوتی تھیں اس سے کچھ نیچے ایک ’آہلنا‘ بھی بنا ہوتا تھا تاکہ ’کھنڈ‘، ’تِھیندا‘ و دیگر نایاب خوردونوش جنسوں کو اندرونی و بیرونی حملہ آوروں سے بچایا جا سکے۔ :)
پساری - باورچی خانہ
آہلنا - گھونسلہ (کیونکہ یہ کچھ اونچا ہوتا تو اسے آہلنا کہا جاتا ہے ویسے اس کا پرندوں والے گھونسلے سے کوئی لینا دینا نہیں۔
کھنڈ - چینی، شکر
تِھیندا - دیسی گھی
 
فرحت کیانی

لائبریرین

اچھا ان چیزوں کا تو مجھے علم نہیں تھا۔ اب جب جانا ہوا تو پوچھوں گی۔
حملہ آوروں سے مراد چیونٹیوں کے علاوہ انسان بھی ہیں کیا؟
 
Top