گیارہویں سالگرہ آج تم یاد بے حساب آئے!

فرحت کیانی

لائبریرین
بہت اچھا لکھا ہے فرحت۔
سید فصیح احمد بھی غائب ہیں اور اوشو اور امجد میانداد
زرقا مفتی
جی. یہ یہ چاروں بھی مستقل غیر حاضرین ہیں. ان کا داخلہ نہیں بھیجا جائے گا. آپ ذرا ریڈ سلپ جاری کریں نا.
یہ مزے کی بات ہے کہ اتنے سارے ٹیچرز بھی یہاں موجود ہیں
چلیں فلک شیر بھائی اور جاسمن اب آپ اپنی ٹرکس لکھیں کیسے غیر حاضر طلبہ کو آپ واپس سکول میں بلاتے ہیں. محمد امین آپ بھی آ جائیں.
 
ماہی احمد

لائبریرین
بالکل. اور اچھا لگتا ہے انہیں دیکھ کر. جیسے کالج یونیورسٹی کی ایلیومینائی کے ملنے پر ہوتی ہے.

نیلم اور قرۃالعین اعوان بھی راستہ بھول گئیں.قرۃالعین اعوان آپ تو باقاعدہ ہو جائیں کہ میں موبائل سے آپ کو ٹیگ بھی نہیں کر پاتی. ابھی بھی چھاپا لگایا ہے.
عینی آپی کو ٹیگ کرنا بہت مشکل کام ہے.... اس سے بہتر ہے بندہ انہیں کال کر کے بلا لے :whew:
 
ماہی احمد

لائبریرین
گڈ جاب ماہم. نوٹس جاری کرنے کا کام آپ کا اور جرمانہ میں جمع کر لوں گی.
اور ابھی تو فہرست بھی اپڈیٹ کرتے رہنا ہے.
مین صرف فہرست اپڈیٹ کروں گی.... یہ نوٹس کوئی اور جاری کرے....
آپ کیوں اپنی جان پر اتنا بوجھ لے رہی ہیں.... میں ہوں نا جرمانہ اکٹھا کرنے کو... آپ فکر نہیں کریں بس...
 
عمر سیف

محفلین
ٹیچرز سے یاد آیا.. فارقلیط رحمانی بھی غیر حاضر ہیں.
اور عمر سیف آپ پر تو بھاری جرمانہ ہو گا. ایک تو خود غائب دوسرا انابیہ ایان کی بھی خبریں نہیں دے رہے.
زبیر مرزا لگتا ہے امریکی صدارتی الیکشن کی گہماگہمی میں مصروف ہو گئے ہیں.
جرمانہ نہ کریں ۔۔ انابیہ آیان خیریت سے ہیں۔۔ موسم گرما کی چھٹیاں کراچی میں منائی جا رہی ہیں ۔۔ تصویر میں اپلوڈ کیے دیتا ہوں۔۔ ان شاءاللہ۔۔
 
عمر سیف

محفلین
فرحت کیانی آپی بہت اچھے انداز میں آپ نے سب کو یاد کیا... میں ذرا ایک بار پھر سے ٹیگ کر کے آپ کی بات کی توثیق کرنا چاہوں گی :)
فرحت کیانی آپی،
سیدہ شگفتہ
شمشاد چاچو
جیہ
فلک شیر بھائی
عمر سیف بھائی
مہدی نقوی حجاز
بھلکڑ
محمداحمد بھائی
محمد اسامہ سَرسَری بھائی
محمد یعقوب آسی بابا
ساقی۔
جاسمن آپی
عندلیب
سید فصیح احمد بھیا
ان سب کی حاضری کم ہے.... ان کو نوٹس جاری کئیے جائیں گے اب.... :)
میں تو یہیں ہوں ۔۔ آس پاس ۔۔
 
محمد امین

لائبریرین
ملائکہ بھی غائب ہیں. نہ کوئی نئی ترکیب کسی کھانے کی اور نہ ہی نئے ٹرینڈز پر خبر مل رہی ہے.
انیس الرحمن کہاں غائب ہیں؟ میں جب جب محفل پر آتی ہوں، سوچتی ہوں ذرا آواز دوں لیکن وہی بات کہ زیادہ تر رکنے کا موقع نہیں ملتا.
اور عمار خاں شاید یہ بھول گئے ہیں کہ ابھی بھی ان کی 'رہبری' کی بہت ضرورت ہے. عمار ان لوگوں میں سے ہیں جنہوں نے اردو بلاگنگ میں نئے آنے والوں کی بہت مدد کی. لیکن شمشاد بھائی کے الفاظ میں 'پھر ان کی شادی ہو گئی'.
شعیب سعید شوبی بھی ان لوگوں میں سے ہیں جنہیں پرانے محفلین نہیں بھول سکتے. انٹرنیٹ پر اردو اینیمیٹڈ ویڈیوز کے متعارف کروانے میں ان کی کاوشیں قابل ذکر ہیں. شوبی محفل پر بھی حاضری لگا جایا کریں.

شوبی فیس بک پر باقاعدگی سے آتا ہے۔۔۔ ابھی اس کو دکھاتا ہوں یہ مراسلہ :p
 
ملائکہ بھی غائب ہیں. نہ کوئی نئی ترکیب کسی کھانے کی اور نہ ہی نئے ٹرینڈز پر خبر مل رہی ہے.
انیس الرحمن کہاں غائب ہیں؟ میں جب جب محفل پر آتی ہوں، سوچتی ہوں ذرا آواز دوں لیکن وہی بات کہ زیادہ تر رکنے کا موقع نہیں ملتا.
اور عمار خاں شاید یہ بھول گئے ہیں کہ ابھی بھی ان کی 'رہبری' کی بہت ضرورت ہے. عمار ان لوگوں میں سے ہیں جنہوں نے اردو بلاگنگ میں نئے آنے والوں کی بہت مدد کی. لیکن شمشاد بھائی کے الفاظ میں 'پھر ان کی شادی ہو گئی'.
شعیب سعید شوبی بھی ان لوگوں میں سے ہیں جنہیں پرانے محفلین نہیں بھول سکتے. انٹرنیٹ پر اردو اینیمیٹڈ ویڈیوز کے متعارف کروانے میں ان کی کاوشیں قابل ذکر ہیں. شوبی محفل پر بھی حاضری لگا جایا کریں.
حاضر ماسٹر شیف۔۔۔۔(y)
 
فرحت کیانی

لائبریرین
جرمانہ نہ کریں ۔۔ انابیہ آیان خیریت سے ہیں۔۔ موسم گرما کی چھٹیاں کراچی میں منائی جا رہی ہیں ۔۔ تصویر میں اپلوڈ کیے دیتا ہوں۔۔ ان شاءاللہ۔۔
اگر یہ کر دیں تو جرمانہ معاف کیا جا سکتا ہے.
کیسے ہیں آپ عمر؟
 
فرحت کیانی

لائبریرین
حاضر ماسٹر شیف۔۔۔۔(y)
یہ ہوئی نا بات.
کیسے ہیں انیس؟ اور کم کم کیوں آتے ہیں؟ وہ جو آپ اتنی اچھی اچھی کہانیاں اور مضمون شیئر کیا کرتے تھے وہ کیا ہوئیں؟
اور ہمارے بھتیجے کے بارے میں بھی اپڈیٹ دی جائے.
 
یہ تو بہت اچھی بات ہے. خصوصا فیس بک والی.
اصل میں انسان کی فطرت میں اللہ تعالیٰ نے تبدیلی کی خواہش رکھ دی ہے. کبھی اورکٹ پر روز و شب گزرتے تھے. وہاں سے فیس بک پر شفٹ ہو گیا. پھر ساتھ ہی ساتھ ٹوئٹر زور و شور سے استعمال ہونے لگا. پھر ٹوئٹر پر اخلاقیات کا معیار کم ہونے کے باعث دل اچاٹ ہو گیا. پھر محفل میسر آ گئی. تو فیسبک پر پوسٹس کی اوسط 5-6 سے 1-2 روزانہ پر آگئی.
زندگی کے دیگر عوامل بھی اثر ڈالتے ہیں.
 
یہ ہوئی نا بات.
کیسے ہیں انیس؟ اور کم کم کیوں آتے ہیں؟ وہ جو آپ اتنی اچھی اچھی کہانیاں اور مضمون شیئر کیا کرتے تھے وہ کیا ہوئیں؟
اور ہمارے بھتیجے کے بارے میں بھی اپڈیٹ دی جائے.
میں الحمدللہ فائن شائن۔۔۔ کہانیاں ٹائپ تو کرتا ہوں لیکن پوسٹ کرنا بھول جاتا ہوں نہ صرف یہاں بلکہ بلاگ پر بھی۔ آپ کے دونوں بھتیجوں نے مجھے پھنسا دیا ہے۔ ایک کا قبضہ پی سی پر دوسرے کا لیپ ٹاپ پر۔ کم کم آنے کی وجہ سمجھ تو گئی ہوں گی آپ۔۔:)
 
Top