فرحت کیانی
لائبریرین
متفق!!فیسبک اور ٹوئٹر کی بات ہی کچھ اور ہے۔
متفق!!فیسبک اور ٹوئٹر کی بات ہی کچھ اور ہے۔
جزاک اللہ خیر نایاب بھائی!سچ کہ یاد ہی باقی رہ جاتی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔
حساس دل و روح کی عکاس بہت خوبصورت تحریر
بہت سی دعاؤں بھری داد
بہت دعائیں
السلام علیکمجی بالکل. ابھی بہت سے نام باقی ہیں. امن نہیں آ رہیں. حجاب بھی غائب ہیں.
باسم ( بھلکڑ ) تو شاید واقعی راستہ بھول جاتے ہیں. بلال اعظم بھی کم کم آتے ہیں.
@الشفا ، جاوید اقبال بھائی، شیزان یہ لوگ بھی بہت کم دکھائی دیتے ہیں.
آپ کی اس بات سے ایک لطیفہ یاد آ گیا۔ امید ہے سنا ہو گا، کافی مشہور ہے۔اور کچھ محفل کی سنسانی رہی۔۔ جب کبھی چکر لگایا تو بہت کم لوگوں کو موجود پایا۔۔ اس لیے کچھ کہے سنے بنا محفل سے اٹھ جاتے ہیں۔۔
آپ کا کہا سر آنکھوں پر۔۔۔آپ کی اس بات سے ایک لطیفہ یاد آ گیا۔ امید ہے سنا ہو گا، کافی مشہور ہے۔
ایک محلہ میں ایک حوض بنایا گیا، اور تمام محلہ والوں کو حوض بھرنے کے لئے ایک ایک بالٹی پانی لانے کا کہا گیا۔ اگلے دن دیکھا گیا تو حوض خشک تھا۔ ہر کوئی یہ سوچ کر بالٹی ڈالنے نہ گیا کہ میری ایک بالٹی نہ ڈلنے سے کیا فرق پڑے گا۔
یہاں بھی یہی حال ہے۔ بہت سے محفلین یہی سوچ کر نہیں آتے کہ حاضری کم ہے۔ تو محترم حاضری میں کمی کی ایک وجہ آپ بھی ہیں۔
بہرحال زندگی کے دیگر امور کی اہمیت زیادہ ہوتی ہے اور ہونی چاہئے۔ ہمارے لئے بھی وقت نکالنے کی کوشش کیا کیجئے۔
وہ ان شاء اللہ مکمل حتمی ہوتے ہی اردو محفل فورم پر پیش کروں گا۔آپ نے پارہ بہ پارہ کا جو سلسلہ شروع کیا تھا. اس کی تکمیل کا بھی انتظار ہے.
فرحت بہن یاد کرنے بلکہ یاد رکھنے کا شکریہ - مصروفیت توخاص نہیں وہی پُرانی روٹین ہے - میں فیس بُک اور گوگل پلس پر اپنی بات کہنے میں زیادہ آسانی محسوس کرتاہوںٹیچرز سے یاد آیا.. فارقلیط رحمانی بھی غیر حاضر ہیں.
اور عمر سیف آپ پر تو بھاری جرمانہ ہو گا. ایک تو خود غائب دوسرا انابیہ ایان کی بھی خبریں نہیں دے رہے.
زبیر مرزا لگتا ہے امریکی صدارتی الیکشن کی گہماگہمی میں مصروف ہو گئے ہیں.
کیوں بھیا، کیا ہوا؟جیتے رہو بچے - غائب ہونے میں ہی عافیت سمجھی وہ کہتے ہیں ناں ایک چُپ سو سُکھ
بہنوں کا کہا تو سرآنکھوں پہ لیکن میں کچھ توبۃ النصوح سا ہوگیا ہوں لہذا پڑھنے سننے والے بورہوں گے اب - ویسے بلاگ کے لنک فیس بُک پہ مل جاتے ہیں ان کو پڑھنے کا لُطف آتے ہیںکیوں بھیا، کیا ہوا؟
ایسے نہیں کہتے۔ آپ کو کسی نے کچھ کہا ہے ناں تو مجھے بتائیے میں پوچھ لوں گی ان کو
لیکن آپ محفل پر ضرور آیا کریں۔ آپ تو بہت پازیٹیو سوچ رکھنے والے بھیا ہیں
بہنوں کا کہا تو سرآنکھوں پہ لیکن کچھ توبۃ النصوح سا ہوگیا لہذا پڑھنے سننے والے بورہوں گے اب - ویسے بلاگ کے لنک فیس بُک پہ مل جاتے ہیں ان کو پڑھنے کا لُطف آتے ہیں
آپ اگربلاگستان
Blogistan Feeds میں شامل ہیں تو آپ کی تحریروں کے لنک وہاں آئے تو پڑھ لیں گے - شاکر بھائی کے چند بلاگ خاص طور حضرت زکرعلیہ السلام کی دعا والی تحریرلاجواب تھی
http://awaz-e-dost.blogspot.com/2016/01/blog-post_23.html
تو لکھو بچے بلاگ خیالات کے اظہار کا بہترین ذریعہ ہے
میرا بلاگ نہیں ہے بھیا،
ملائکہ بھی غائب ہیں. نہ کوئی نئی ترکیب کسی کھانے کی اور نہ ہی نئے ٹرینڈز پر خبر مل رہی ہے.
انیس الرحمن کہاں غائب ہیں؟ میں جب جب محفل پر آتی ہوں، سوچتی ہوں ذرا آواز دوں لیکن وہی بات کہ زیادہ تر رکنے کا موقع نہیں ملتا.
اور عمار ابن ضیا شاید یہ بھول گئے ہیں کہ ابھی بھی ان کی 'رہبری' کی بہت ضرورت ہے. عمار ان لوگوں میں سے ہیں جنہوں نے اردو بلاگنگ میں نئے آنے والوں کی بہت مدد کی. لیکن شمشاد بھائی کے الفاظ میں 'پھر ان کی شادی ہو گئی'.
شعیب سعید شوبی بھی ان لوگوں میں سے ہیں جنہیں پرانے محفلین نہیں بھول سکتے. انٹرنیٹ پر اردو اینیمیٹڈ ویڈیوز کے متعارف کروانے میں ان کی کاوشیں قابل ذکر ہیں. شوبی محفل پر بھی حاضری لگا جایا کریں.
دیکھئے آپ نے مراسلہ نہیں دکھایا نا؟شوبی فیس بک پر باقاعدگی سے آتا ہے۔۔۔ ابھی اس کو دکھاتا ہوں یہ مراسلہ
اپنا فیس بک پیغام دیکھا آپ نے؟؟؟دیکھئے آپ نے مراسلہ نہیں دکھایا نا؟
خیر میں خود آ گیا اب!
جی ابھی دیکھا ہے۔ بندہ کچھ تفصیلات بھی لکھ دیتا ہے کہ کیوں پیغام بھیجا ہے۔ خالی لنک پوسٹ کر دیا آپ نے۔ آپ کو پتا ہے کہ ہم "انٹرنیٹ سلیبریٹی" ہیں۔ روز کئی میسیجز آتے ہیں۔ اب کیا پتا کون سا پیغام کام کا ہے اور کون سا نہیں؟اپنا فیس بک پیغام دیکھا آپ نے؟؟؟