میں اکثر ٹاک شوز میں انہیں مسلم لیگ (ن) کی پالیسی کا دفاع کرتے، پرویز مشرف کی سابقہ اور پیپلز پارٹی کی حالیہ حکومت پر شدید تنقید کرتے دیکھتا ہوں۔ دیگر سیاسی رہنماوں کی طرح عابد صاحب بھی اپنے قائدین کی مداح سرائی میں مصروف نظر آتے ہیں۔ عابد شیر علی کے خلاف پلاٹس کے اسکینڈل نے مجھے ایک طویل عرصہ تک ان سے بدزن کیے رکھا۔ لیکن اب میں ان کا حمایتی بننے جارہا ہوں۔ جس کی وجہ ان کا تعلیم کے میدان میں ایک بہادرانہ فیصلہ ہے۔
ذرا سوچیے! اگر ہمارے حکمران چین سے احساس کا سبق سیکھ لیتے تو وہ چین میں آنے والے شدید زلزلہ سے کہیں زیادہ تباہی و بربادی پھیلانے والے سیلاب کے دوران اپنے ملک کی عوام کو یوں سیلاب کے رحم و کرم پر چھوڑ کر اپنے کاروبار میں نہ لگے رہتے۔
مزید پڑھئیےقائد اعظم نے فرمایا۔۔۔۔۔۔۔ میں کون ہوتا ہوں ۔۔۔۔۔۔آئین بنانے والا۔۔۔۔۔۔۔اس ملک کا آئین وہی ہے جو آج سے 1400سال پہلے ہمارے نبی محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے دیا’‘قرآن "ہی اس ملک کا آئین ہو گا۔۔۔۔
وطن عزیز کا جو اس وقت حال ہے۔۔۔۔۔بانیان پاکستان نے سوچا بھی نہ ہوگا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جو قوم جملہ اقوام کی راہنمائی کےلیے اٹھتی تھی۔۔۔۔۔۔آج وہی قوم اپنی حاجتوں کےلیے کشکول لیے کھڑی ہے۔۔۔۔۔۔۔
بقول حالی۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اے خاصئہ خاصان رسل وقت دعا ہے
امت پہ تری آکے عجب وقت پڑا ہے
جو دین بڑی شان سے نکلا تھا وطن سے
پر دیس میں وہ آج غریب الغربا ہے
مزید پڑھئیےافطاری کے وقت زیادہ ثقیل اور مرغن تلی ہوئی اشیا کا بکثرت استعمال کئی امراض کا باعث بنتا ہے
اولاد کی نعمت سے محروم اور موٹاپے کی شکار خواتین ضرور روزے رکھیں
روزہ رکھنے سے جسم میں خون بننے کا عمل تیز ہو جاتا ہے:کونسل آف ہربل فزیشنز پاکستان
٭…٭…٭
لاہور: دنیا کے ایک ارب سے زائد مسلمان اسلامی و قرآنی احکام کی روشنی میںبغیر کسی جسمانی و دنیاوی فائدے کاطمع کئے تعمیلاًروزہ رکھتے ہیںتاہم روحانی تسکین کے ساتھ ساتھ روزہ رکھنے سے جسمانی صحت پر بھی مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیںجسے دنیا بھر کے طبی ماہرین خصوصا ڈاکٹر مائیکل’ ڈاکٹر جوزف’ ڈاکٹر سیموئیل الیگزینڈر’ڈاکٹر ایم کلائیو’ڈاکٹر سگمنڈ فرائیڈ’ڈاکٹر جیکب ‘ڈاکٹر ہنری ایڈورڈ’ڈاکٹر برام جے ‘ڈاکٹر ایمرسن’ ڈاکٹرخان یمر ٹ ‘ڈاکٹر ایڈورڈ نکلسن اور جدید سائنس نے ہزاروں کلینیکل ٹرائلز سے تسلیم کیا ہے روزہ شوگر لیول ‘کولیسٹرول اوربلڈ پریشر میں اعتدال لاتا ہے اسٹریس و اعصابی اور ذہنی تناؤختم کرکے بیشتر نفسیاتی امراض سے چھٹکارا دلاتاہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
راجہ گدھ میں، جہاں تک میںسمجھا ہوں، مصنفہ نے حلال اور حرام کی تھیوری پر روشنی ڈالی ہے۔ اب تک میںسمجھتا چلا آ رہا تھا، کہ ایک علمی خاندان سے تعلق ہونے کی وجہ سے مجھے بہت کچھ پتہ ہے، مگر اس ناول نے یہ غرور بھی توڑ دیا۔ مصنفہ نے بہت اچھے طریقے سے یہ استدلال پیش کیا ہے کہ اگر اسلام میں، اللہ رب العزت نے کچھ چیزوں کو حرام قرار دیا ہے تو اس کی وجہ ہے، اورحرام اختیار کرنے سے، آخرت میںجو کچھ ہوگا وہ اپنی جگہ پر، دنیا میںبھی اس کی عجیب سزا ملتی ہے۔
پاکستان کی تاریخ کے بدترین سیلاب کو ملک میں تباہ کاریاں مچاتے ہوئے تقریباَ ایک مہینہ ہوا چاہتا ہے۔ آپ اس تمام عرصہ کے اخبارات اٹھا کر خبریں پڑھ لیں، چاہیں تو کوئی غیر سرکاری مستند ریڈیو اسٹیشن سے نشر ہونے والی خبریں سماعت فرمالیں یا پھر ٹی وی چینلز کے ذریعے سیلاب کی صورتحال سے آگاہی حاصل کرلیں۔ آپ کو صرف ایک ادارہ اپنے سیلاب زدگان بھائیوں اور بہنوں کی بے لوث مدد کرتے ہوئے نظر آئے گا جو ہے پاک فوج۔
سیلابی ریلہ اب بھی مختلف علاقوں میں تباہیاں مچاتے ہوئے اپنی پوری رفتار سے آگے بڑھ رہا۔ یہی وجہ ہے کہ متاثرین کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر فلاحی اداروں کی جانب سے تمام مخیر حضرات سے تعاون کی اپیل ہے۔ اگر آپ بھی پاکستان کی بری، بحری اور فضائی افواج کی سیلاب سے متاثر لوگوں کی عملی اور مالی امداد میں اپنا مقدور بھر حصہ ڈالنا چاہیں تو اپنی رقوم "آرمی ریلیف فنڈ ( اکاونٹ نمبر: 00280101218258 ) عسکری بینک لمیٹڈ، جنرل ہیڈکوارٹر برانچ، راولپنڈی" میں ملک کے کسی بھی حصہ سے جمع کرواسکتے ہیں۔ پاک فوج کے ذریعے امداد فراہم کرنے کے دیگر طریقوں سے متعلق جاننے کے لیے پاک فوج کی ویب سائٹ ملاحظہ فرمائیں۔