مغزل

محفلین
اردو بلاگنگ کی دنیا میں راجاؤں کی آمد ---مقالاتِ راحیل

اردو بلاگنگ کی دنیا میں راجاؤں کی آمد
راجہ صاحب۔ اب مقالاتِ راحیل کے نام سے اردو اظہاریہ نویسی کے لیے منظرپر آچکے ہیں۔

ایک تعارف پیش ہے :

شیخ راحیل پیدائشی منکر ختم نبوت تھے وہ قادیان میں 1947ء میں پیدا ہوئے۔ ان کی مستقل رہائش چناب نگر (سابقہ ربوہ) میں تھی وہیں پلے بڑھے اور ابتدائی تعلیم وہیں حاصل کی۔ کچھ عرصہ ملتان میں اور 1964ء اور 1980ء تک کراچی میں رہے اور وہیں پرائیویٹ طور پر بی اے کیا۔ 1984ء میں ضیاء الحق دور حکومت میں قادیانی آرڈیننس کے نفاذ کے بعد بہت سے قادیانیوں کی طرح شیخ راحیل نے بھی جرمنی کا رخ کیا اور وہیں مقیم ہو گئے۔ انہوں نے 23 اگست 2003ء کو اپنے بیوی بچوں سمیت اسلام قبول کرنے کا اعلان کیا۔قبول اسلام کے بعد وہ ختم نبوت کے ایسے مجاہد کے روپ میں‌سامنے آئے کہ جس نے مرزائیت کے ایوان باطل میں زلزلہ بپا کئے رکھا۔ جو کچھ سیکھا تھا وہ ختم نبوت کے دفاع میں استعمال کیا۔

مزید پڑھیں
 

محمداحمد

لائبریرین
آداب دوستو!

اردو بلاگنگ کے حوالے سے آپ سب کی کاوشیں دیکھ کر خاکسار کو بھی کچھ نہ کچھ کرنے کا حوصلہ ہوا ہے (یعنی شوق چرایا ہے :glasses-cool:)۔ "رعنائیِ خیال "کے نام سے ایک بلاگ سیٹ کیا ہے ربط یہ ہے۔


اس بلاگ پر کیا لکھا جائے گا ابھی طے نہیں ہے :biggrin: (کیونکہ نثر لکھنے کے معاملے میں بہت ہی پیچھے ہوں :battingeyelashes: )لیکن شاید اسی بہانے کچھ نہ کچھ لکھنے کا حوصلہ ہو جائے۔ فی الحال اپنی ایک آدھ غزل اس پر پوسٹ کی ہے۔ ابھی چونکہ آزمائشی مراحل میں ہے سو آپ سب سے درخواست ہے کہ اگر مجھ سے کوئی غلطی ہوئی ہے تو اُس کی نشاندہی کردی جائے اور اگر کچھ بہتری ہو سکے تو اس کی بھی تجاویز دے دی جائے۔

میں نے اس بلاگ میں نبیل بھائی کا وضع کردہ سانچہ استعمال کیا ہے باقی کچھ اردو بلاگنگ کے زمرہ کی ورق گردانی سے سیکھا ہے ۔ میں یہاں نبیل بھائی اور دیگر تمام دوستوں کا تہہِ دل سے شکریہ ادا کرنا چاہوں گا۔ :flower: :flower: :flower:

اُمید ہے آپ سب کی رہنمائی حاصل رہے گی۔ساتھ ہی آپ کی آرا کا انتظاربھی رہے گا۔

طالبِ دعا

محمد احمد
 

محمد وارث

لائبریرین
آداب دوستو!

اردو بلاگنگ کے حوالے سے آپ سب کی کاوشیں دیکھ کر خاکسار کو بھی کچھ نہ کچھ کرنے کا حوصلہ ہوا ہے (یعنی شوق چرایا ہے :glasses-cool:)۔ "رعنائیِ خیال "کے نام سے ایک بلاگ سیٹ کیا ہے ربط یہ ہے۔




اس بلاگ پر کیا لکھا جائے گا ابھی طے نہیں ہے :biggrin: (کیونکہ نثر لکھنے کے معاملے میں بہت ہی پیچھے ہوں :battingeyelashes: )لیکن شاید اسی بہانے کچھ نہ کچھ لکھنے کا حوصلہ ہو جائے۔ فی الحال اپنی ایک آدھ غزل اس پر پوسٹ کی ہے۔ ابھی چونکہ آزمائشی مراحل میں ہے سو آپ سب سے درخواست ہے کہ اگر مجھ سے کوئی غلطی ہوئی ہے تو اُس کی نشاندہی کردی جائے اور اگر کچھ بہتری ہو سکے تو اس کی بھی تجاویز دے دی جائے۔

میں نے اس بلاگ میں نبیل بھائی کا وضع کردہ سانچہ استعمال کیا ہے باقی کچھ اردو بلاگنگ کے زمرہ کی ورق گردانی سے سیکھا ہے ۔ میں یہاں نبیل بھائی اور دیگر تمام دوستوں کا تہہِ دل سے شکریہ ادا کرنا چاہوں گا۔ :flower: :flower: :flower:

اُمید ہے آپ سب کی رہنمائی حاصل رہے گی۔ساتھ ہی آپ کی آرا کا انتظاربھی رہے گا۔

طالبِ دعا

محمد احمد

بلاگنگ کی دنیا میں خوش آمدید احمد صاحب، خوب گزرے گی وہاں بھی :)
 

محمداحمد

لائبریرین
ہمارا "مستقبل" ۔ "حال" کے آئنے میں....

ہمارا "مستقبل" ۔ "حال" کے آئنے میں۔۔۔

ہاں بھائی! سُناؤ کیا ہورہا ہے آج کل" ہم نے یوں ہی پوچھ لیا۔
"کچھ نہیں پیکیج کروایا ہوا ہے ، پانچ ہزار ایس ایم ایس کا۔ میسجز کرتا رہتا ہوں"کمالِ بے نیازی سے کہا گیا۔
"پانچ ہزار ایس ایم ایس! اتنے سارے ایس ایم ایس کیا کرتے ہو میاں؟"
"اتنے سارے کہاں ہوتے ہیں، دس پندرہ دن میں ختم ہو جاتے ہیں"
"اچھا! اس حساب سے تو تمھیں کم از کم دو ڈھائی سو میسجز روز کرنے ہوتے ہوں گے۔ "
"اتنے تو ویسے بھی ہو جاتے ہیں اتنے سارے دوست ہیں میرے !"
"اچھا! پھر کیا لکھ کر بھیجتے ہو دوستوں کو" ہم نے اپنی حیرانی پر قابو پاتے ہوئے دریافت کیا



آگے پڑہیے۔۔۔


 

دوست

محفلین
نئے احباب اپنے بلاگز کو اردو سیارہ پر شامل کروایا کریں تاکہ ہم بھی پڑھ سکیں انھیں۔
 

باذوق

محفلین
حفیظ میرٹھی کہتے ہیں کہ :
نہ ہوں حیراں میرے قہقہوں پر مہرباں میرے
فقط فریاد کا معیار اونچا کر لیا میں نے

۔۔۔ مزاح نہ لطیفہ گوئی ہے ، نہ تضحیک نہ طنز۔ مزاح وہی مزاح ہے جو بظاہر تو ہلکی پھلکی لطافت اور ظرافت میں ڈوبی تحریر لگے لیکن قاری کو لطیفے پر قہقہہ لگا کر بھول جانے کے بجائے یکلخت اس تحریر کی گہرائی میں جا کر سنجیدگی سے اپنے آپ کا جائزہ لینے پر مجبور کر دے۔ ردِّ عمل بجلی کی چمک کی طرح ذہن میں اس طرح کوندے کہ اسے لگے کہ کسی نے اس کی دکھتی رگ پر ہاتھ رکھ دیا ہو۔
مزاح کے اس معیار پر جب ہم مشتاق احمد یوسفی کی تحریروں کا جائزہ لیتے ہیں تو اندازہ ہوتا ہے کہ مشتاق احمد یوسفی مزاح کی معراج پر ہیں !

مزاح وہی ہے جو قہقہوں یا مسکراہٹ کے پس پردہ ہو۔ یوسفی صاحب طنز کو شامل کر کے مضمون کو خشکی اور کڑواہٹ سے دور رکھتے ہیں۔ فرماتے ہیں کہ :
اگر طعن و تشنیع سے مسئلے حل ہو جاتے تو بارود ایجاد نہ ہوتی !

اقتباس : نہ ہوں حیراں میرے قہقہوں پر مہرباں میرے
 

عزیزامین

محفلین
مجھے پرندے بہت پسند ھیں لیکن تھوڑی مایوسی بھی وجہ شاید ہم اکثر اس اہم موضوع کو اگنور کر جاتے ھیں ۔ کیا یہ سچ ھے یا نھیں ؟، میرے خیال میں ہمیں اپنے ملک پاکستان کا تعارف اس طرح سے بی کرا سکتے ھیں جس میں پاکستان کے اہم پرندوں اور جانوروں کا زکر کیا جاٰے اس موضوع پر کام کم ھوا ھے یا ھوا ھی نھیں باقی مملک کی نسبت جبکہ ہمارے ملک تلور ،سرخاب جیسے اہم پرندے پاے جاتے ھیں ۔باقی پڑھیئے ۔http://azizamin.wordpress.pk/
 

مغزل

محفلین
’’ مجھے یقین ہے میں اُ ڑسکتی ہوں ‘‘
ایک خوبصورت انگریزی گیت

یہ مصرع آپ کے حوصلے کو مہمیز دینے کےکام آسکتا ہے۔، آپ بھی سنیے۔ نیلنی اب اچھی خاصی اردو بول لیتی ہیں،
لکھنے کے معاملے میں ابھی رومن کا سہارا لے رہی ہیں‌،موصوفہ ایک غریب گھر سے تعلق رکھتی ہیں، مگر محنت
اور مسلسل کوششوں نے انہیں ’’ عالمی امن مشن نامی ‘‘ ایک ادارے میں معتمدِ عمومی کا منصب عطا کیا ہے ۔


<<<مزید پڑھیں >>>
 

باذوق

محفلین
ماشاءاللہ ۔۔۔
اردو بلاگنگ کی دنیا وسیع و عریض ہوتی جا رہی ہے۔
اردو بلاگنگ کے منظرنامہ پر صریرِ خامۂ وارث (محمد وارث) ، غبارِ خاطر (وہاب اعجاز خان) اور ناطقہ (م۔م۔مغل) جیسے خالص ادبی بلاگز کی موجودگی ، علم و ادب کے شعور و بالیدگی کے ساتھ سنجیدہ مزاجی کا حسین امتزاج ہے۔
ضرورت اس امر کی ہے کہ احباب کچھ اہم موضوعاتی بلاگز کی شروعات کی جانب بھی توجہ فرمائیں۔ مثلاً :
۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

اسی ضمن میں قدم بڑھاتے ہوئے راقم الحروف نے دو موضوعاتی بلاگز کی شروعات کی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

مزید پڑھئے : یہاں
 

گرائیں

محفلین
طالبان اور ان کی تعلیمی قابلیت

پاکستان میں متحرک طالبان اور ان کے عزائم پر بہت بحث ہو چکی ہے۔ ہر پاکستانی پریشان ہے کہ آخر اس گروہ سے نمٹنے کا کوئی مؤثر طریقہ اب تک دریافت کیوں نہیں ہو سکا۔ میں نے یہاں کچھ عرض کیا تھا ۔۔ اور اب اس کی جزوی تصدیق مندرجہ ذیل سروے سے بھی ہورہی ہے۔

پڑھتے رہئیے۔۔
 

طالوت

محفلین
لیں جی ہم نے بھی کوشش کر ڈالی ۔ طالوت نامی بلاگ بنا کر ۔ یعنی انگلی کٹوا کر شہیدوں میں نام لکھوا لیا ہے اگرچہ ابھی ترتیبات سمجھ سے باہر ہیں اور کچھ بھی کرنے بیٹھوں تو ایرر کا ہی پیغام آتا ہے ۔ یہ تو اللہ خوش رکھے نبیل کو ان کی محنت ہمارے کام ا گئی :) تو اس کا کچھ سر پیر نطر آتا ہے ۔۔
وسلام
 

زین

لائبریرین
تین چار بار تبصرہ کرنے کی کوشش کی لیکن نہیں‌کرسکا ۔ شاید میرے پاس کوئی مسئلہ ہے
 

نبیل

تکنیکی معاون
طالوت کیا آپ نے میری تیار کردہ راؤنڈر ٹیمپلیٹ اپلوڈ کی ہے؟ اس میں ٹیکسٹ الائنمنٹ کچھ درست نظر نہیں آ رہی۔ آپ پلیز کسی دوسرے تھریڈ پر اس بارے میں مشاورت کا آغاز کر لیں۔
 
Top