آج کا دن کیسا رہا؟ 2

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین
میں الحمد للہ بالکل اچھا ہوں۔

تو امتحانوں کی خوب تیاری ہو رہی ہے۔ اچھی بات ہے۔ لیکن دماغ کو تھوڑا تازہ کرنے کے لیے محفل کا چکر لگاتی رہا کرو۔
 

مدرس

محفلین
الحمد للہ خیریت ہی خیریت ہے
بس صبح صبح ٹریفک پو لیس نے یہ کہ کر پکڑلیا کہ ہیلمنٹ پیٹرول کی ٹنکی پر کیوں رکھا ہے سر پر کیوں نہیں رکھا
 

مدرس

محفلین
ارے کہاں چھوڑتے ہیں
کم از کم بد معاشی چالان کی تو ہو تی ہی ہے
پورے دو سو بیس ضا ئع ہو ئے
 

زین

لائبریرین
ارے نہیں ، ایسی کوئی بات نہیں ۔ :cool:

آج آپ نے ٹی وی چینلز پر دماغی کینسر میں مبتلا ایک بچے سے متعلق خبر سنی ہوگی جسے ڈاکٹرز نے علاج کئے بغیر سرکاری ہسپتال سے فارغ کردیا تھا اور علاج کے لئے ان کے غریب والدین سے 75 ہزار روپے رقم طلب کی ۔
باقی ساتھیوں کے ہمراہ بچے کے والدین مدد کی ،مسئلہ میڈیا پر آیا تو حکومت نے نوٹس لے لیا ، صوبائی وزیر نے بچے کے والد کو ایک لاکھ روپے دیئے جبکہ کئی مخیر حضرات نے مالی مدد اور بچے کا مفت علاج کروانے کا اعلان کیا ،
اللہ تعالیٰ نے بچے کے والدین کا مسئلہ کسی تک حل کردیا جس پر انہوں نے بہت دعائیں دیں ہم لوگوں کو۔اس لئے کافی خوش ہوں۔ :)
 

شمشاد

لائبریرین
میرا آج کا دن خاصی مصروفیت سے شروع ہوا ہے اور لگتا یہی ہے کہ سارا دن ایسے ہی گزرے گا۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top