آج کا دن کیسا رہا؟ - 3

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

ناعمہ عزیز

لائبریرین
vVRjdfBJC6nz89D4BQCUGg
 

ناعمہ عزیز

لائبریرین
میں بتاتی ہوں یہ کیا گڑ بڑ ہے۔۔
دراصل میں ایک تصویر پوسٹ کرنے کی گستا خی کر رہی تھی پر وہ اتنی ڈھیٹ نکلی کہ نہیں ہوئی پوسٹ میر ی لاکھ کوشش کے باوجوب بھی:mad:
 

شمشاد

لائبریرین
میں بتاتی ہوں یہ کیا گڑ بڑ ہے۔۔
دراصل میں ایک تصویر پوسٹ کرنے کی گستا خی کر رہی تھی پر وہ اتنی ڈھیٹ نکلی کہ نہیں ہوئی پوسٹ میر ی لاکھ کوشش کے باوجوب بھی:mad:

یہ تصویر کیسے ڈھیٹ ہو گئی۔ ذرا اس کا اتہ پتہ تو دو، میں دیکھتا ہوں۔
 

ناعمہ عزیز

لائبریرین
دراصل مجھے پوسٹ کرنی نہیں آئی شاید،
شاکر بھائی نے بتایا تو تھا مگر اس کا لنک نہیں آیا یہاں ۔۔
ساری تفصیل بتاؤں؟؟
 
دراصل میں نے الکھ نگری کا صرف ذکر ہی سنا ہے پڑھی نہیں ہے۔
عامر خاکوانی روزنامہ ایکسپریس رائٹر سے سنا ہے کہ معروف ادیبہ صغیرہ بانو شیریں نے ممتاز مفتی کو سرفراز شاہ صاحب سے ملوایا تھا تو ممتاز مفتی نے الکھ نگری کو تحریر کر ڈالا اور جن تین لوگوں کے نام منسوب کیا ان میں ایک سرفراز شاہ صاحب بھی شامل ہیں ممتاز مفتی نے ان پر ایک دلکش خاکہ بھی لکھا ہے جس میں ان کے حیران کن کشف کا ذکر کیا ہے۔
میں الکھ نگری کو پڑھ لوں تو پھر سرفراز شاہ صاحب سے ملاقات کروں گا۔
مجھے تو نہیں پتہ کہ شاکر کون ہے لیکن جو کوئی بھی ہے اس سے درخواست ہے کہ ازراہ کرم الکھ نگری کا لنک دیجیئو۔
 

شمشاد

لائبریرین
شاکر عائشہ کے بھائی اور اردو محفل کے بڑے پرانے رکن ہیں جو “دوست“ کی پہچان سے آتے ہیں۔

میرا نہیں خیال کہ الکھ نگری آن لائن ہے۔

اس کو پڑھنے سے پہلے آپ کو “علی پور کا ایلی“ پڑھنی چاہیے۔
الکھ نگری علی پور کا ایلی کا حصہ دوم ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ آپ کو “شہاب نامہ “ بھی پڑھنی پڑھے گی۔ تبھی اس کو سمجھنے کا مزہ آئے گا۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top