آج کا دن کیسا رہا؟ - 4

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین
چن ماہی اتنی جلدی کی کیا ضرورت تھی، ابھی تو پرانے دھاگے میں چند ایک مراسلوں کی گنجائش موجود تھی۔
 

mfdarvesh

محفلین
آج کا دن کیسا رہا؟ 5

لو جی
دونوں دھاگے شمشاد بھائی نے مقفل کر دیے ہیں لہذا اب یہ نیا دھاگہ میں نے کھول دیا ہے،
کر لو احتجاج اب نوید بھائی
 

شمشاد

لائبریرین
درویش بھائی یہ دھاگہ میں نے مقفل نہیں کیا تھا۔ نجانے کیا وجہ ہے۔#

ویسے میں نے دونوں دھاگے اکٹھے کر دیئے ہیں۔
 

mfdarvesh

محفلین
جی ہاں کچھ ہوا تھا، دونوں دھاگے مقفل تھے،
اب نوید بھائی آپ کا احتجاج ریکارڈ پر ہے اور کام کر گیا ہے
 

میم نون

محفلین
اب احتجاج کا کیا فائدہ :(

----
ویسے احتجاج تو غیر شادی شدہ لوگوں کا ہی کامیاب ہوتا ہے، شادی شدہ تو بیچارے احتجاج ہی نہیں کرتے اور نا ہی کوئی انھیں کرنے دیتا ہے :grin:
 

شمشاد

لائبریرین
پھر آپ غیر شادی شداؤں کو معلوم ہی نہیں۔ شادی شدہ ہی تو احتجاج کرتے ہیں اور ان کی ساری عمر، شروع کے چند سال چھوڑ کر، احتجاج کرتے گزر جاتے ہیں کہ ان کی مانگیں ساری عمر پوری نہیں ہوتیں۔
 

میم نون

محفلین
آج کا دن بھی اللہ کے فضل سے اچھا گزرا ہے۔

------
میں بھی تو یہی بول رہا ہوں کہ غیر شادی شدہ کا احتجاج ہی کامیاب ہوتا ہے، شادی شدہ کی تو کوئی سنتا ہی نہیں :grin:
 

شمشاد

لائبریرین
لیکن احتجاج تو ساری عمر شادی شدہ ہی کرتا ہے ناں، غیر شادی شدہ کیا جانے احتجاج اور اس کا مزہ۔
 

شمشاد

لائبریرین
میری تو آج چھٹی تھی، صبح ہسپتال گیا ہوا تھا، واپس پر ایک اور ہسپتال گیا کہ ایک دوست کی عیادت کو جانا تھا۔ واپس آ کر آدھا دن سویا رہا۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top