آج کا دن کیسا رہا؟ - 6

شمشاد

لائبریرین
تم تو ایک دن کی بات ہی نہ کرو بلکہ ان سب دنوں کی بات کرو جتنے دنوں سے تم غائب ہو۔
 

منصور مکرم

محفلین
آج کے دن تو نماز جمعہ کے بعد جب میں نے کھانا کھا یا ،تو ایک دو گھنٹے بعد پھر بھوک لگ گئی،لیکن ساتھ میں نیند بھی آرہی تھی،اسلئے سو گیا۔

اب نیند میں خواب دیکھتا ہوں کہ ایک ہوٹل میں گیا ،لیکن وہاں خالی خالی ٹرے رکھے ہوئے تھے۔ میں نے پوچھا کہ کھانے کی چیزیں کدھر ہیں،تو انہوں نے بتایا کہ اوپر کی منزل سے لاتے ہیں۔

اب میں منتظر ،کہ جلدی کھانا آجائے کیونکہ ادھر بھوک زوروں پر تھی۔لیکن نیند میں جب خوب انتظار کیا تو بیرا آیا کہ جناب خوراک ختم ہے۔ کل آجانا۔ ادھر میرا بھوک سے برا حال تھا۔

میں نے کہا چلو تھوڑا مایونیز ہی لے آو،اسکے ساتھ کچھ کھا لیں گے ۔تو بیرے نے کہا کہ وہ سامنے مائیونیز کی بوتل پڑی ہے ،اس میں سے ڈال دو،لیکن جب میں ادھر گیا تو وہ بوتل بھی خالی ۔

بہت پریشان تھا کہ اب کیا ہوگا۔ کھانا تو ختم ہے۔

کہ اسی دوران" کسی "نے جگایا کہ عصر کے نماز کا وقت ہوگیا ہے۔ جب میں نیند سے بیدار ہوا تو واقعی سخت بھوک لگی تھی ،بس فورا مارکیٹ گیا اور چپس وغیرہ کھا لئے۔
اور اسکے بعد اپنے لئے چپلی کباب اور مائیونیز اور آلو لے آیا اور ڈٹ کر کھانا کھا لیا۔

میں نے سوچا کہ کھانا سیر ہوکر کھاؤ،نہیں تو رات لمبی ہے،پھر ساری رات ہوٹلوں کے چکر لگانے پڑئیں گے۔
 
Top