آج کا زبردست پاکستان

Muhammad Qader Ali

محفلین
404216_549184728431633_1009090528_n.jpg
 
حسان خان

لائبریرین
بیچارے قادیانی اس ملک میں آٹے میں نمک کے برابر ہیں، پھر بھی اُن کے خلاف عوام میں نفرت اور خوف ایسے پھیلایا جاتا ہے کہ خدا کی پناہ۔ کیا قادیانی پاکستانی نہیں ہیں؟ اگر کوئی قادیانی پاکستان کا وزیر داخلہ بن جائے تو کیا قباحت ہے جناب؟
 
عاطف بٹ

حسان، نفرت کے تو میں بھی سخت خلاف ہوں مگر یہ لوگ اتنے بھی بےچارے نہیں ہوتے۔
 
عاطف بٹ

محفلین
قادر صاحب، اس شخص کی حقیقت میں جانتا ہوں کہ میں گزشتہ ایک عشرے سے اس سے واقف ہوں۔ اس کا مرزا کے خاندان سے دور کا بھی کوئی لینا دینا نہیں۔ یہ ایک بہت بڑا فراڈیا اور سازشی آدمی ہے اور اس کا یوں سامنے آنا بھی مجھے کسی سازش کا ہی حصہ لگتا ہے۔
 
عاطف بٹ

محفلین
بیچارے نہ بھی ہوں تو معاشرے کے لیے بے ضرر ہیں۔ اس طرح ایک چھوٹے سے گروہ کے خلاف بقیہ عوام میں خوف پیدا کرنا مناسب نہیں ہے۔
یقین مانیں، یہ بےضرر بھی آپ کو شاید اس لئے لگتے ہیں کہ آپ ان کی حرکات سے واقف نہیں ہیں۔ مجھے کچھ مہینے پہلے ایک قادیانی کے قتل کے حوالے سے خبر پر کام کرنے کا موقع ملا تھا، مبینہ طور پر اسے جماعت کے لوگوں نے ہی قتل کیا تھا۔ اس کے علاوہ بھی کئی کیسز ہیں۔ یہ فورم اس موضوع پر بات کرنے کے لئے مناسب جگہ نہیں ہے، انشاءاللہ کبھی ہماری ملاقات ہوئی تو کچھ باتیں شئیر کروں گا۔
 
یوسف-2

محفلین
بیچارے نہ بھی ہوں تو معاشرے کے لیے بے ضرر ہیں۔ اس طرح ایک چھوٹے سے گروہ کے خلاف بقیہ عوام میں خوف پیدا کرنا مناسب نہیں ہے۔
یہ وہی ”بے ضرر“ لوگ ہیں جنہوں نے بھٹو دور مین ربوہ سے گزرنے والی اسٹوڈینٹ ٹرین کو روک کر طلباء پر تشدد کرتے ہوئے ان کے ناک کان کاٹ دئے تھے۔:eek: اور یہ وہی ہیں جنہوں نے اپنے لیڈر مشرف اور شوکت عزیز کی قیادت میں لال مسجد میں قرآن کی دو ہزار طالبات کو جلا کر بھسم کردیا تھا۔ ان کی ”بے ضرریت“ کی گواہی تو ربوہ (موجودہ چناب نگر) کے آس پاس رہنے والے مسلمانوں سے بھی پوچھی جاسکتی ہے۔ آئین پاکستان کے مطابق یہ ”غیر مسلم “ ہیں۔ اور جو یہ نہ مانے، وہ پاکستان کے آئین کی خلاف ورزی کا مجرم ہے
 
حسان خان

لائبریرین
یقین مانیں، یہ بےضرر بھی آپ کو شاید اس لئے لگتے ہیں کہ آپ ان کی حرکات سے واقف نہیں ہیں۔ مجھے کچھ مہینے پہلے ایک قادیانی کے قتل کے حوالے سے خبر پر کام کرنے کا موقع ملا تھا، مبینہ طور پر اسے جماعت کے لوگوں نے ہی قتل کیا تھا۔ اس کے علاوہ بھی کئی کیسز ہیں۔

یہ وہی ”بے ضرر“ لوگ ہیں جنہوں نے بھٹو دور مین ربوہ سے گزرنے والی اسٹوڈینٹ ٹرین کو روک کر طلباء پر تشدد کرتے ہوئے ان کے ناک کان کاٹ دئے تھے۔:eek: اور یہ وہی ہیں جنہوں نے اپنے لیڈر مشرف اور شوکت عزیز کی قیادت میں لال مسجد میں قرآن کی دو ہزار طالبات کو جلا کر بھسم کردیا تھا۔ ان کی ”بے ضرریت“ کی گواہی تو ربوہ (موجودہ چناب نگر) کے آس پاس رہنے والے مسلمانوں سے بھی پوچھی جاسکتی ہے۔

بالکل ایسی ہی باتیں متعصب فرقہ پرست سنیوں میں اہلِ تشیع مسلمانوں کے متعلق بھی مشہور ہیں، اس لیے انہیں حقیقت پر کم، تصور پر زیادہ مبنی سمجھتا ہوں۔ بعض لوگ تو یہ بھی کہتے مل جائیں گے کہ اس ملک میں اب تک جو بھی برا ہوا ہے، اُس کے پیچھے بالاخر شیعہ قصوروار ہیں جو یہویوں کے ایجنٹ ہیں اور ان کے ساتھ مل کر اس ملک میں فساد مچاتے رہتے ہیں۔ میرے پھوپھا کے نزدیک کراچی کی لوڈشیڈنگ شیعوں کی وجہ سے ہوتی ہے، کیونکہ کے ای ایس سی کا صدر شیعہ ہے اور وہ پاکستانیوں کو خوش نہیں دیکھ سکتا۔ اب اس تناظر میں دیکھا جائے تو قادیانیوں کے خلاف مشہور اکثر باتیں بھی صرف سازشی نظریے دکھیں گی اور بس۔

ویسے، جب ہر مذہب، اور ہر فرقے کے لوگ گند مچاتے رہے ہیں، تو اگر تھوڑی بہت مذہب کے نام پر غنڈہ گردی قادیانی گروہ کی جانب سے بھی ہو جائے تو زیادہ اچنبھے کی بات نہیں۔ اور پھر جو اُنہوں نے دوسروں کے ساتھ کیا ہو گا وہ اس کا عشر عشیر بھی نہیں ہو گا جو پاکستان کے دیگر مسلمان 1947 سے قادیانی جماعت کے ساتھ کرتے آئے ہیں۔
 
حسان خان

لائبریرین
آئین پاکستان کے مطابق یہ ”غیر مسلم “ ہیں۔ اور جو یہ نہ مانے، وہ پاکستان کے آئین کی خلاف ورزی کا مجرم ہے

بے شک، آئین کی خلاف ورزی جرم ہے۔ لیکن آئین کی کسی شق پر اعتراض اور اس شق کو بدلنے کے لیے آئینی جدوجہد کرنا کسی طرح کا جرم نہیں ہے۔ آئین کوئی الہامی کتاب نہیں کہ ایک بار جو درج ہو گیا تو کبھی تبدیل نہیں ہو سکتا۔ کس کو مسلمان ماننا ہے اور کس کو نہیں، یہ میں خود بہتر طور پر سمجھتا ہوں، آئین کو اس کا تعین کرنے کی کوئی ضرورت نہیں۔ آئین بنیادی طور پر ریاستی امور سے تعلق رکھنے والی ایک عمرانی دستاویز ہے، اس میں کسی کے ذاتی مذہب سے متعلق باتیں درج کرنا ویسے ہی بے وقوفی ہے۔ اور اگر کل سنی اکثریت آئین میں ترمیم کر کے شیعہ اقلیت کو بھی غیر مسلم قرار دے دے تو کیا میں اس وقت بھی شیعہ مسلمانوں کو غیر مسلم ماننے کا پابند ہونگا؟
 
یوسف-2

محفلین
بے شک، آئین کی خلاف ورزی جرم ہے۔ لیکن آئین کی کسی شق پر اعتراض اور اس شق کو بدلنے کے لیے آئینی جدوجہد کسی طرح کا جرم نہیں ہے۔ آئین کوئی الہامی کتاب نہیں کہ ایک بار جو درج ہو گیا تو کبھی تبدیل نہیں ہو سکتا۔ کس کو مسلمان ماننا ہے اور کس کو نہیں، یہ میں خود بہتر طور پر سمجھتا ہوں۔ آئین کو اس کا تعین کرنے کی کوئی ضرورت نہیں۔ اگر کل سنی اکثریت آئین میں ترمیم کر کے شیعہ اقلیت کو غیر مسلم قرار دے دے تو کیا میں اس وقت بھی شیعہ مسلمانوں کو غیر مسلم ماننے کا پابند ہونگا؟

آپ کی ”اطلاع“ کے لئے عرض ہے کہ قادیانی عقیدہ کے مطابق تمام ”غیر قادیانی“ ”کافر اور غیر مسلم“ ہیں۔ بھٹو کی اسمبلی میں یہ اعلان خود ”قادیانی خلیفہ“ نے ارکان اسمبلی کے سامنے کیا تھا۔ اوراسی اقرارکی بنیاد پر پیپلز پارٹی تک کے جملہ اراکین سمیت تمام شیعہ سنی اراکین اسمبلی نے قادیانیوں کو کافر قرار دینے والی قرار داد منظور کی تھی۔

پاکستان کے پہلے قادیانی وزیر خارجہ سر ظفراللہ خان نے بھی اسی ”عقیدہ“ کی بنیاد پر قائد اعظم کی نماز جنازہ پڑھنے سے انکار کردیا تھا۔ نماز جنازہ نہ پڑھنے کی ”وجہ“ بتلاتے ہوئے انہوں نے فرمایا تھا کہ ۔۔۔ آپ مجھے ایک مسلم ملک (پاکستان) کا ”غیر مسلم وزیر“ سمجھ لیں یا ایک غیر مسلم ملک (پاکستان) کا ایک مسلمان وزیر سمجھ لیں۔ واضح رہے کہ 1948 میں تو قادیانیوں کو پاکستان میں سرکاری طور پر ”غیر مسلم قرار نہیں دیا گیا تھا۔
 
حسان خان

لائبریرین
آپ کی ”اطلاع“ کے لئے عرض ہے کہ قادیانی عقیدہ کے مطابق تمام ”غیر قادیانی“ ”کافر اور غیر مسلم“ ہیں۔

آپ کی اطلاع کا شکریہ۔ یقینا یہ عقیدہ کسی مذہبی کتاب کی سطروں پر مبنی ہو گا۔ اگر ایسا ہے، تو میں پوری ضمانت سے آپ کو بتاتا چلوں کہ اہلِ سنت کی کتابوں میں شیعوں کے کافر ہونے کا زور و شور بیان ہے، اور شیعہ فرقے کی پرانی کتابوں میں بھی ایسی سطریں مل جائیں گے جن کے مطابق انہیں چھوڑ کر بقیہ سارے لوگ کافر اور جہنمی ہیں۔ اس لیے قادیانی لٹریچر میں ایسی باتیں کوئی زیادہ حیران کرنے والی نہیں ہیں۔ اور جب سنی شیعوں کو کافر سمجھ سکتا ہے، شیعہ تمام سنیوں کو کافر سمجھ سکتے ہیں، تو یہ تکفیر کی چھوٹ قادیانیوں کے بنیاد پرست مذہبی مبلغوں کو کیوں نہ حاصل ہو؟
 
حسان خان

لائبریرین
بھٹو کی اسمبلی میں یہ اعلان خود ”قادیانی خلیفہ“ نے ارکان اسمبلی کے سامنے کیا تھا۔

یہ سمجھ میں نہ آنے والی بات ہیے۔ وہ بیچارہ تو قادیانیت کا مقدمہ لڑنے اور انہیں غیر مسلم قرار نہ دیے جانے کی وکالت کرنے آیا تھا۔ ایسے موقعے پر کوئی شخص، چاہے وہ کتنا ہی خلیفہ کیوں نہ ہو، اس طرح کا اعلان نہیں کر سکتا، کیونکہ ایسے اعلان کا مطلب ہے اپنے ہاتھ سے اپنے پیڑ پر کلہاڑی مارنا۔ اور پھر یہ کوئی مصدقہ بات بھی نہیں ہے۔
 
حسان خان

لائبریرین
پاکستان کے پہلے قادیانی وزیر خارجہ سر ظفراللہ خان نے بھی اسی ”عقیدہ“ کی بنیاد پر قائد اعظم کی نماز جنازہ پڑھنے سے انکار کردیا تھا۔ نماز جنازہ نہ پڑھنے کی ”وجہ“ بتلاتے ہوئے انہوں نے فرمایا تھا کہ ۔۔۔ آپ مجھے ایک مسلم ملک (پاکستان) کا ”غیر مسلم وزیر“ سمجھ لیں یا ایک غیر مسلم ملک (پاکستان) کا ایک مسلمان وزیر سمجھ لیں۔

محال ہے کہ 'مسلم' لیگ کا کوئی رکن اس طرح کی باتیں کرے۔ یقینا یہ واقعہ بھی امت اخبار نے ہی رپورٹ کیا ہو گا۔
 
رانا

محفلین
یقین مانیں، یہ بےضرر بھی آپ کو شاید اس لئے لگتے ہیں کہ آپ ان کی حرکات سے واقف نہیں ہیں۔ مجھے کچھ مہینے پہلے ایک قادیانی کے قتل کے حوالے سے خبر پر کام کرنے کا موقع ملا تھا، مبینہ طور پر اسے جماعت کے لوگوں نے ہی قتل کیا تھا۔ اس کے علاوہ بھی کئی کیسز ہیں۔ یہ فورم اس موضوع پر بات کرنے کے لئے مناسب جگہ نہیں ہے، انشاءاللہ کبھی ہماری ملاقات ہوئی تو کچھ باتیں شئیر کروں گا۔

عاطف بھائی میں اللہ کے فضل سے احمدی ہوں آپ کے علم میں جو خاص باتیں ہیں وہ کم از کم آپ مجھ سے تو ضرور شئیر کریں مجھے بھی تو جماعت کی اصلیت کا پتہ لگنا چاہئے۔ ہوسکتا ہے اصلیت جاننے کے بعد ایک روح کی عاقبت خراب ہونے سے بچ جائے۔ اگر فورم ان باتوں کے لئے مناسب جگہ نہیں تو مجھے سے فون پر یا ذاتی پیغام میں شئیر کرلیں۔ اسکائپ پر بھی بات ہوسکتی ہے۔ اس فورم پر شئیر کرنے میں بھی کوئی حرج نہیں بشرطیکہ تہذیب کے رنگ میں ثبوت کے ساتھ شئیر کریں۔ آخر ایسے سارے راز ہمیشہ چھپ کر شئیر کرنے کے بات کیوں کی جاتی ہے۔ یہ تو عوام کے سامنے آنے چاہییں۔ 1953 کے فسادات میں بھی ایسے بہت سے راز منبروں سے عوام کو بتائے گئے مثلا لیاقت علی خان کے قتل میں قادیانی شریک ہیں اور اسکی تحریری شہادت موجود ہے۔ لیکن وہ تحریری شہادت گئی کہاں کچھ پتہ نہیں شائد مولوی صاحب تحریری شہادت اپنے ساتھ ہی قبر میں لے گئے۔ اس پورے دھاگے میں اتنی ساری خلاف واقعہ باتیں شئیر کی گئی ہیں کہ سمجھ نہیں آتی اتنے باشعور لوگ بھی کیسے ان پر یقین کر بیٹھتے ہیں۔ یوسف ثانی صاحب، طلبا کے ناک کان کاٹ دینے جیسے اتنی بڑی بات منسوب کردی اور کوئی ثبوت نہیں۔ جن طلبا کے ناک کان کاٹے گئے انہیں زمین نگل گئی یا آسمان۔ بعد میں کہیں اپنی کٹی ہوئی زبانیں یا کان دکھانے ہی آجاتے کہ بھئی ہم پر یہ ظلم ہوا ہے۔ شائد کہیں بکرے کی زبانیں پلیٹ میں رکھ کر ہمدردیاں بٹورنے کی کوشش کی گئی ہوگی ظاہر ہے طلباء اتنا جیتا جاگتا ثبوت دینے کے کی ہمت کیسے کرلیتے۔
 
یوسف-2

محفلین
یہ سمجھ میں نہ آنے والی بات ہیے۔ وہ بیچارہ تو قادیانیت کا مقدمہ لڑنے اور انہیں غیر مسلم قرار نہ دیے جانے کی وکالت کرنے آیا تھا۔ ایسے موقعے پر کوئی شخص، چاہے وہ کتنا ہی خلیفہ کیوں نہ ہو، اس طرح کا اعلان نہیں کر سکتا، کیونکہ ایسے اعلان کا مطلب ہے اپنے ہاتھ سے اپنے پیڑ پر کلہاڑی مارنا۔ اور پھر یہ کوئی مصدقہ بات بھی نہیں ہے۔
آپ اس وقت کی اسمبلی کی آن ریکارڈ ہسٹری ملاحظہ فرما لیں یا تب کے قومی اور انٹر نیشنل اخبارات کا ریکارڈ اٹھا کر دیکھ لیں یا تب کے دس بارہ زندہ ارکان اسمبلی سے مل لیں۔ اس سے زیادہ اور کیا ”ثبوت“ ہوسکتا ہے۔
 
یوسف-2

محفلین
محال ہے کہ 'مسلم' لیگ کا کوئی رکن اس طرح کی باتیں کرے۔ یقینا یہ واقعہ بھی امت اخبار نے ہی رپورٹ کیا ہو گا۔
قاعد اعظم کی وفات کے وقت امت اخبار موجود نہین تھا:D ۔ اس وقت موجود تمام اخبارات کی فائلز دیکھ لیجئے، اگر آپ کو شبہ ہے تو۔ یا کسی سینئر صحافی سے پوچھ لیں
 
حسان خان

لائبریرین
آپ اس وقت کی اسمبلی کی آن ریکارڈ ہسٹری ملاحظہ فرما لیں یا تب کے قومی اور انٹر نیشنل اخبارات کا ریکارڈ اٹھا کر دیکھ لیں یا تب کے دس بارہ زندہ ارکان اسمبلی سے مل لیں۔ اس سے زیادہ اور کیا ”ثبوت“ ہوسکتا ہے۔

چلیں بالفرض مان لیا کہ قادیانی خلیفہ کے نزدیک بقیہ مسلمان کافر ہیں تو کیا اس سے آئین میں انہیں غیر مسلم قرار دیے جانے کا جواز پیدا ہو گیا؟ کیا سنیوں کے بڑے بڑے شیخ الاسلاموں اور مفتی اعظموں اور شیعوں کے مرجعوں اور مجتہدوں نے ایک دوسرے کے فرقے کی تکفیر نہیں کی؟ اب آئین کے تحت کیا شیعہ بھی کافر ہونے چاہییں ؟
 
معذرت کہ میں سمجھا آپ نے میری بات کا جواب دیا ہے۔
ویسے یہ بھی ایک دلچسپ بات مشہور ہے کہ سر ظفر اللہ نے ایسا کہا۔ یہ تو درست ہے کہ انہوں نے نماز جنازہ نہیں پڑھی۔ لیکن یہ ریمارکس اگر کہیں ملیں تو شئیر کیجئے گا۔ کیونکہ میں نے بھی ابھی تک صرف غیروں سے سنا ہوا ہی ہے۔ البتہ اپنی جماعت میں ان سے منسوب ایسے کوئی ریمارکس نظر سے نہیں گزرے۔
 
یوسف-2

محفلین
چلیں بالفرض مان لیا کہ قادیانی خلیفہ کے نزدیک بقیہ مسلمان کافر ہیں تو کیا اس سے آئین میں انہیں غیر مسلم قرار دیے جانے کا جواز پیدا ہو گیا؟ کیا سنیوں کے بڑے بڑے شیخ الاسلاموں اور مفتی اعظموں اور شیعوں کے مرجعوں اور مجتہدوں نے ایک دوسرے کے فرقے کی تکفیر نہیں کی؟ اب آئین کے تحت کیا شیعہ بھی کافر ہونے چاہییں ؟
بھائی میرے! آپ نے تو مسئلہ ہی حل کردیا :)
  1. ایک سادہ سی بات ہے کہ اگر مرزا غلام قادیانی من جانب اللہ نبی یا رسول تھا تو اسے ماننے والے ہی ”مسلمان“ ہوں گے اور انہی نہ ماننے والے کافریا غیر مسلم ہی ہوں گے
  2. لیکن اگر وہ نبی یا رسول نہ تھا تو اسے ماننے والے ”غیر مسلم“ اور نہ ماننے والے ”مسلم“ ہوں گے۔
یہ تو دو جمع دو چار کی طرح واضح اور صاف ہے۔ چونکہ پاکستان کے عوام کی اکثریت (اور دنیا بھر کے مسلمانوں کی اکثریت بھی) مرزا کو نبی نہیں مانتی۔ اس لئے پاکستانیوں کے عقائد کے ترجمان آئین پاکستان کی رو سے قادیانی ”غیر مسلم“ قرار پائے۔ اگر کوئی قادیانی یا ”غیر قادیانی“ ہر دو کو ”مسلمان“ سمجھتا ہے، یا تو وہ بے وقف ہے یا پھر منافق ہے۔ ان دو گروپوں میں سے صرف ایک گروہ ہی مسلمان ہوسکتا ہے۔ دونوں ہرگز نہیں۔
 
Top