میں انشاءاللہ جلد اس حوالے سے آپ کو باقاعدہ حوالہ فراہم کردوں گا اور ساتھ ہی کوشش کروں گا قومی اسمبلی میں ہونے والی اس بحث کے کچھ حصوں کی نقل بھی یہاں پیش کرسکوں۔
میں آپ سے سو فیصد متفق ہوں کہ احمدی آرگ ایک قادیانی مخالف ویب سائٹ ہے مگر میں نے اس ویب سائٹ کا حوالہ اس لئے دیا تھا کہ مجھے یہاں مذکورہ چیزیں اکٹھی پڑی ہوئی مل گئیں۔
آپ یہ بتائیے کہ کیا احمد یوسف کو بھی احمدی آرگ والوں نے ہی قتل کیا تاکہ جماعت احمدیہ پر الزام لگ سکے؟
کیا آپ کے خلیفہء خامس مرزا مسرور احمد کو احمد یوسف کی بیٹی نجمہ سے خطوط بھی احمدی آرگ والوں نے ہی لکھوائے؟ اور اگر اس کا جواب ہاں میں ہے تو کیا آپ کے خلیفہء خامس یا جماعت کے دیگر ذمہ داران کو احمد یوسف کو بہیمانہ تشدد کر کے قتل کرنے والوں کو بےنقاب کرنے سے بھی احمدی آرگ والوں نے ہی روکا؟
کیا احمد یوسف، آپ کی جماعت کے مربی ذیشان علوی اور اس کے دونوں بھائیوں فاروق علوی اور عمران علوی، محلہ دارالعلوم والے شکیل احمد اور کراچی کے نذر محمد جوئیہ کے موبائل فونز کا ریکارڈ بھی احمدی آرگ والوں ہی جعلی بنوادیا جس سے صاف پتا چلتا ہے کہ یہ بندے احمد یوسف کے قتل کے روز کہاں تھے اور ان کا کتنی بار اور کتنی دیر کے لئے آپس میں رابطہ ہوا؟
آپ کی جماعت نے اس سلسلے میں محلہ نصرت آباد میں کیوں تفتیش نہیں کی؟ کیا احمدی آرگ والوں نے روک دیا تھا؟
اب اس قتل کو ایک طرف رکھئے اور آئیے بشیر احمد مصری صاحب والے معاملے کی طرف۔
یہ بتائیے کہ بشیر احمد مصری کے والد عبدالرحمٰن مصری، جو آپ کی جماعت کے اہم ترین ارکان میں شمار ہوتے تھے، کو احمدی آرگ والوں نے آپ کے خلیفہء ثانی مرزا محمود احمد کے کردار کے بارے میں ساری معلومات فراہم کی تھیں؟
کیا آپ کے خلیفہء ثانی کو عبدالرحمٰن مصری سے ان کے کردار کے بارے میں وضاحت کے لئے تین خطوط بھی احمدی آرگ والوں نے لکھوائے تھے؟
کیا آپ کے خلیفہء ثانی کو ان تینوں خطوں کا جواب نہ دینے اور مباہلے نہ کرنے کا مشورہ بھی احمدی آرگ والوں نے دیا تھا؟
کیا عبدالرحمٰن مصری اور فخرالدین ملتانی کو مل کر مرزا غلام احمد کا مذہب آپ کے خلیفہء ثانی کے تسلط سے نکلوانے کے لئے احمدی آرگ والوں نے ہی اکسایا تھا؟
کیا عبدالرحمٰن مصری اور فخرالدین ملتانی پر قاتلانہ حملہ مرزا محمود کے پیروکاروں نے احمدی آرگ والوں کے کہنے پر کیا تھا؟
کیا عبدالرحمٰن مصری کے بیٹے بشیر احمد مصری نے مرزا محمود کے جو معاملات دیکھے، وہ احمدی آرگ والوں کی کوئی سازش تھی؟
کیا بشیر احمد مصری نے مرزا محمود کے خلاف مضامین احمدی آرگ والوں کے کہنے پر لکھے تھے؟
کیا 1988ء میں آپ کے خلیفہء چہارم مرزا طاہر نے احمدی آرگ والوں کے کہنے پر مباہلے کا چلینج کیا تھا، جس کے جواب میں بشیر احمد مصری نے جب ان کا چیلنج قبول کرلیا تو وہ کبھی مقابلے میں آنا تو دور کی بات انہیں جواب بھی نہیں دے سکے؟
رانا صاحب، میں مرزا غلام احمد قادیانی کے پہلے دعوے لے کر آپ کے خلیفہء خامس مرزا مسرور احمد کے کینیڈا میں معاملات تک اتنے کیا اور کیوں آپ کے سامنے رکھ سکتا ہوں کہ آپ ہزار سال کی زندگی بھی لے لیں تو ان کے جواب نہیں دے سکتے۔
بےحد شکریہ حسیب۔
عاطف بھائی مزہ آگیا۔جیتے رہیں
عاطف صاحب آپ تو فلمی انداز میں جذباتی ہوگئے۔ اسطرح تو صرف فلموں میں ہوتا ہے کہ کیا کیا اور کہاں کہاں کی گردان کر کے لوگوں کی توجہ حاصل کی جائے۔اور ہر سوال میں احمدی آرگ کا ڈرامائی تذکرہ بھی سمجھ سے باہر ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ جب بھی کوئی کسی غیر مصدقہ سورس کی طرف اشارہ کردے تو فورا کیا کیا کی گردان اس سورس کا نام لے لے کر کی جائے کہ کیا فلاں سورس نے یہ کیا تھا کیا یہ بھی فلاں سورس نے کیا تھا وغیرہ وغیرہ۔ جیسے کہ کچھ منچلے اکثر فیس بک پر اس طرح کے ڈرامے کرتے دکھائی دیتے ہیں۔ بھائی آپ ایک سلجھے ہوئے شخص ہیں کیا یہ بہتر نہیں تھا کہ ان ڈائلاگ کی بجائے آپ اصل واقعہ کو ہی سلیس اردو میں بیان کردیتے کہ میں بھی اور محفلین بھی یہ تو جان لیتے کہ آپ کس واقعہ کی طرف اشارہ کرنا چاہ رہے ہیں اور کیا سمجھانا چاہ رہے ہیں۔میں آپ سے سو فیصد متفق ہوں کہ احمدی آرگ ایک قادیانی مخالف ویب سائٹ ہے مگر میں نے اس ویب سائٹ کا حوالہ اس لئے دیا تھا کہ مجھے یہاں مذکورہ چیزیں اکٹھی پڑی ہوئی مل گئیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
محترم جس کیس تک آپ کی پہنچ ہے جو آپ کے صوبے کا ہی ہے اس میں تو آپ نے سوائے باتوں کے کچھ پیش نہیں کیا مصر کے کیس کی آپ کیا تفتیش کریں گے۔ اگر صرف جماعت مخالف ویب سائٹ سے ہی مواد لینا ہے تو پہلے ہی بتادیتے۔اب اس قتل کو ایک طرف رکھئے اور آئیے بشیر احمد مصری صاحب والے معاملے کی طرف۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اس ایک بات نے آپ کی تحقیق کی حقیقت کھول کر بیان کردی۔۔۔۔کیا 1988ء میں آپ کے خلیفہء چہارم مرزا طاہر نے احمدی آرگ والوں کے کہنے پر مباہلے کا چلینج کیا تھا، جس کے جواب میں بشیر احمد مصری نے جب ان کا چیلنج قبول کرلیا تو وہ کبھی مقابلے میں آنا تو دور کی بات انہیں جواب بھی نہیں دے سکے؟
رانا صاحب، میں یہ وضاحت کرچکا ہوں کہ مجھے اس جگہ اکٹھی چیزیں ملی تھیں اس لئے اس طرف اشارہ کردیا۔ آپ کا اعتراض تھا کہ وہ قادیانی مخالف ویب سائٹ ہے، اس لئے ہر سوال میں اس کا نام لیا اور اس پر بات کی۔عاطف صاحب آپ تو فلمی انداز میں جذباتی ہوگئے۔ اسطرح تو صرف فلموں میں ہوتا ہے کہ کیا کیا اور کہاں کہاں کی گردان کر کے لوگوں کی توجہ حاصل کی جائے۔اور ہر سوال میں احمدی آرگ کا ڈرامائی تذکرہ بھی سمجھ سے باہر ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ جب بھی کوئی کسی غیر مصدقہ سورس کی طرف اشارہ کردے تو فورا کیا کیا کی گردان اس سورس کا نام لے لے کر کی جائے کہ کیا فلاں سورس نے یہ کیا تھا کیا یہ بھی فلاں سورس نے کیا تھا وغیرہ وغیرہ۔ جیسے کہ کچھ منچلے اکثر فیس بک پر اس طرح کے ڈرامے کرتے دکھائی دیتے ہیں۔ بھائی آپ ایک سلجھے ہوئے شخص ہیں کیا یہ بہتر نہیں تھا کہ ان ڈائلاگ کی بجائے آپ اصل واقعہ کو ہی سلیس اردو میں بیان کردیتے کہ میں بھی اور محفلین بھی یہ تو جان لیتے کہ آپ کس واقعہ کی طرف اشارہ کرنا چاہ رہے ہیں اور کیا سمجھانا چاہ رہے ہیں۔
بہرحال مختصر یہ کہ آپ کی اس کیا کیا کی گردان سے جو پوائنٹ ظاہر ہوتا ہے وہ یہ کہ احمد یوسف صاحب کے قتل میں جماعت احمدیہ آفیشلی ملوث ہے یا اس کے عہدیداران ملوث ہیں۔
کیا میں نے آپ کی اس کیا کیا سے درست نتیجہ اخذ کیا ہے؟
اگر ہاں تو یہ بھی بتائیں کہ اس کیس میں جو آپ ظاہر کرنا چاہ رہے ہیں کہ جماعت کے عہدیداران ملوث ہیں تو وجہ کیا تھی؟
اگر ایسا ہی ہے تو ماسٹر عبدالقدوس صاحب کا ذکر آپ کیوں گول کرگئے؟
اگر جماعت کے ملوث ہونے کے ثبوت بہت واضع تھے تو ماسٹر عبدالقدوس صاحب پر پولیس کی طرف سے اتنا بہیمانہ تشدد کیوں کیا گیا؟
ان سے اس بیان پر دستخط لینے کے لئے زور کیوں ڈالا گیا کہ اس قتل میں جماعت کے فلاں فلاں عہدیدار شامل ہیں؟
اتنے تشدد کے بعد بھی پولیس اپنے مطلب کا بیان تو نہ حاصل کرپائی لیکن ماسٹر عبدالقدوس صاحب اپنی جان کی بازی ہار گئے۔ غیر قانونی طور پولیس کسٹڈی میں بہیمانہ تشدد کے نتیجے میں ہونے والا یہ قتل کس کھاتے میں ڈالا گیا ہے؟
(ڈان، ڈیلی ٹائمز، ٹرائبیون )
ماسٹر عبدالقدوس صاحب کے قتل میں ملوث پولیس اہلکاروں کے خلاف جماعت کی طرف سے جو پرچہ درج کرانے کے کوشش کی گئی تو پولیس اور حکومت کے اعلی عہدیدار کیوں رکاوٹ بنتے رہے؟
کیوں تمام حکومتی مشینری اس معاملے میں جماعت کو صلح صفائی سے یہ معاملہ ختم کرنے پر زور دیتی اور مجبور کرتی رہی؟
اگر جماعت اس قتل میں ملوث تھی جس کی طرف آپ نے اشارہ کیا ہے تو کیوں جماعت نے ایسے موقع پر جبکہ پولیس کے اعلی افسران اور حکومتی عہدیداران صلح کے لئے دباو ڈال رہے تھے صلح نہ کرلی؟
یہ تو بہت اچھا موقع تھا کہ جماعت کو خود معاملہ ختم کرنے کی پیشکش کی جارہی ہے تو جماعت کو تو فورا قبول کرلینا چاہئے تھی؟
کیوں جماعت نے ان تمام پیشکشوں کو ٹھکرا دیا؟
اور پرچہ درج کرنے پر اصرار کرتی رہی؟
پھر جب معاملہ کی ہوا کچھ باہر نکلی کچھ میڈیا کو پتہ لگا تو پرچہ درج ہوا لیکن اس پر کیا کاروائی ہوئی؟
کیا ان پولیس اہلکاروں کو اکسانے والے اعلی افسران کے خلاف کوئی کاروائی ہوئی؟
میں بتا چکا ہوں کہ اپنا نام عبدالرحمٰن بتانے والا وہ شخص جھوٹا اور دھوکے باز ہے۔عاطف صاحب! آپ کی باتوں سے لگا تھا کہ آپ کے پاس کچھ بہت ہی خاص ہے جس کی کسی کو خبر نہیں اسی لئے میں نے آپ سے عرض کیا تھا کہ مجھے بھی بتائیں لیکن آپ نے تو ایک اور بے ثبوت الزام پیش کردیا۔ دوسری بار بھی آپ نے جذباتی انداز میں لوگوں کی توجہ حاصل کرنے کی کوشش کی لیکن کوئی ٹھوس ثبوت پیش نہ کرسکے۔ میرے عزیز بھائی اس طرح کے واقعات تو آئے دن جماعت کو قانونی گرفت میں لانے کے لئے کئے جاتے رہتےہیں۔ منافق تو اس جماعت میں بھی تھے جو آنحضرت صلی اللہ علہ وسلم نے اپنے ہاتھوں سے بنائی تھی ویسے ہی منافقوں کے ساتھ مل کر آج آپ لوگ جماعت کو بدنام کرنے کی کوشش کرتے رہتے ہیں جیسا کہ آپ کا ایک نام نہاد پوتا عبدالرحمان بھی تھا جس کی خبر سے یہ دھاگہ شروع ہوا۔ البتہ یہ سمجھ کسی کو نہیں آئی کہ تمام پاور اور حکومتی مشنری مل کر بھی اس پر امن جماعت کو تمام کوششوں کے باوجود آج تک ایک بار بھی قانونی گرفت میں نہ لاسکی۔ سوچنے کی بات ہے غور و فکر کرنے والوں کے لئے۔
آپ کی اطلاع کے لئے عرض ہے کہ اسطرح کے کیس بنانا اور اصل واقعات کو توڑ مروڑ کر پیش کرنا یا بالکل نئی بات گھڑ کر پھیلانا جماعت کے مخالفین کا عام وطیرہ ہے۔ آپ کی توجہ اس سے بھی ایک بہت بڑے کیس کی طرف مبذول کرادیتا ہوں شائد آپ گڑے مردے اکھیڑ کر سچ میں ہیرو بن سکیں۔ عبدالرحمان تو ابھی کل کی بات ہے نا اس کو چھوڑیں پھر آپ جو نئی چیز لائے ہیں اسے بھی پیچھے ذرا چلیں 1985 میں ایک مولانا صاحب غائب ہوئے تھے نام تھا مولانا اسلم قریشی۔ تھے تو وہ ایک لفٹ آپریٹر لیکن جماعت مخالف جذبے کے تحت مولانا کا لقب مل گیا۔ بہرحال وہ لاپتہ ہوئے اور الزام ایک بار پھر لگا جماعت احمدیہ کے عہدیدران پر۔ بلکہ ایک قدم آگے جماعت کے امام مرزا طاہر احمد صاحب پر۔ 1985 سے لے کر 1988 تک یہ کیس بہت اچھالا گیا اور دلچسپ بات کہ یہاں آپ کے کیس میں تو صرف صوبائی حکومت کی مشنری شامل تھی اُس کیس میں پورے پاکستان کی مشنری جنرل ضیا کی سربراہی میں اس کیس کے پیچھے کھڑی تھی۔ ہر تفتیش کا کھرا حضرت مرزا طاہر احمد صاحب کی طرف جاتا تھا۔ الا ماشاء اللہ تمام علماء کے آئے دن بیان اخبارات میں چھپتے تھے کہ مولانا اسلم قریشی کے قاتل مرزا طاہر احمد کو لندن سے گرفتار کرکے پاکستان لاکر پھانسی دی جائے۔ آپ اس دور کے اخبارات اٹھا کر دیکھ لیں بہت دلچسپ رہیں گے آپ کے لئے۔ بہرحال 1988 میں مولانا اسلم قریشی مقتول جن کی نماز جنازہ پتہ نہیں کتنی بار پڑھی جاچکی تھی کوئی شمار نہیں وہ ایک دن اچانک سامنے آگئے۔ پورے پاکستان کو سانپ سونگھ گیا۔ مولانا صاحب نے پریس کے سامنے بیان دیا کہ میں تو ایران چلا گیا تھا اور جنگ میں شامل ہوگیا تھا۔ اس کے بعد علماء کے کیا کیا بیان چھپے وہ بھی پڑھیے گا بہت دلچسپ تھے۔ ایک نے کہا کہ یہ اصلی مولانا اسلم قریشی نہیں ہے۔ ایک نے کہا کہ مولانا کو ہپنا ٹائز کیا گیا ہے۔ ایک نے کہا کہ برین واشنگ کی گئی ہے۔ مولانا کی اس نقاب کشائی کے بعد کے بیانات ضرور پڑھئے گا آپ کو بہت کچھ افاقہ ہوگا۔ خود مولانا کے بیان بھی کم دلچسپ نہیں ہیں۔
رانا صاحب، آپ تو اپنی جماعت کے لوگوں کے بارے میں ہی نہیں جانتے تو بحث کیا کریں گے۔ کیا آپ کو پتا ہے کہ بشیر احمد مصری کو مصری کیوں کہاں جاتا ہے اور وہ رہتے کہاں تھے؟محترم جس کیس تک آپ کی پہنچ ہے جو آپ کے صوبے کا ہی ہے اس میں تو آپ نے سوائے باتوں کے کچھ پیش نہیں کیا مصر کے کیس کی آپ کیا تفتیش کریں گے۔ اگر صرف جماعت مخالف ویب سائٹ سے ہی مواد لینا ہے تو پہلے ہی بتادیتے۔
آپ کی جماعت سے منسلک لوگ ہی مباہلے کا چلینج قبول کررہے تھے تو باہر سے کسی نے کیا کہنا تھا جناب؟ کہیں تو مصری صاحب کا وہ خط بھی پیش کردوں جو انہوں نے مرزا طاہر کو لکھا تھا؟اس ایک بات نے آپ کی تحقیق کی حقیقت کھول کر بیان کردی۔۔۔ ۔
صرف ایک سوال کی جسارت کروں گا کہ کیا آپ نے وہ چیلنچ کبھی دیکھا بھی ہے؟
کبھی کھول کر پڑھا ہے؟
وہ شائد دس سے زیادہ صفحات کا نہیں ہے اگر کبھی پڑھ لیا ہوتا تو ایسا گھسا پٹا کہیں سے نقل کیا ہوا اعتراض کرنے سے پہلے ضرور کچھ سوچتے۔
اب بھی پڑھ کر صرف اتنا بتادیں کہ اس چیلنج کو قبول کرنے کی کیا صورت بیان کی گئی تھی؟
اور ظاہر ہے کہ جب قبول کرلیا گیا تھا بقول آپ کے تو مرزا طاہر احمد صاحب کے مقابلے سے فرار کا کیا مطلب؟ اس چیلنج میں تو فرار کا کوئی راستہ ہی نہیں تھا؟
صرف فریق ثانی نے قبول کرنا تھا اور مباہلہ شروع ہوجاتا۔۔۔ ۔
لگے ہاتھوں یہ بھی بتادیں کہ کیا یہ چیلنج صرف مصر کے اس ایک عالم نے قبول کیا تھا پورے پاکستان کے علماء کو کیا ہوگیا تھا؟ ان سب کو چھوڑ کر مصر جانا کچھ سمجھ نہیں آیا؟
میرے بھائی اس طرح اصل واقعات کو گول کرکے سوالات کی شکل میں عوام کے سامنے پیش کرنا کہ نہ تو کوئی اصل واقعہ کو جان پائے اور تاثر یہ ملے کہ جیسے کوئی بہت بڑی خبر دی جارہی ہے۔ تاثر تو آپ یہ دینا چاہ رہے ہیں کہ جماعت اس قتل میں آفیشلی ملوث ہے جس سے ایک عام پڑھنے والے پر ایک اور تاثر یہ پڑتا ہے جیسے جماعت کے کوئی بہت اہم راز لیک ہونے کو تھے جو جماعت نے کسی کو قتل کرنے کا فیصلہ کیا لیکن آپ کی اپنی تحقیق اب تک اس بارے میں سامنے نہیں آئی کہ ایسا کون سا راز جماعت کا تھا جس پر پردہ ڈالنے کے لئے یہ قتل کیا گیا؟ ظاہر ہے کہ آپ اپنی تحقیق کو پیش کرہی نہیں سکتے کہ کسی کے حلق سے بھی یہ بات نہیں اترے گی کہ جماعت نے ایک شخص کے قتل جیسا بڑا فیصلہ کیا اور جب وجہ کی کھوج لگائی جائے تو بچگانہ وجوہات پیش کی جائیںِ۔رانا صاحب، میں یہ وضاحت کرچکا ہوں کہ مجھے اس جگہ اکٹھی چیزیں ملی تھیں اس لئے اس طرف اشارہ کردیا۔ آپ کا اعتراض تھا کہ وہ قادیانی مخالف ویب سائٹ ہے، اس لئے ہر سوال میں اس کا نام لیا اور اس پر بات کی۔
بھائی ایسی لفاظی تو مولویوں کا شیوہ ہے۔ اب ایسی ہی لفاظی کرنی تھی تو پہلے ہی بتادیتے میں خواہ مخواہ آپ سے امید لگا بیٹھا۔ یہاں بھی وہی گھسے پٹےیہ بہت حیرت کی بات نہیں لگتی آپ کو کہ جماعتی عہدیداروں کی اصلیت سے واقف کئی افراد اب تک پُراسرار طور پر قتل ہوچکے ہیں اور ان کے قتل کا الزام آپ کی جماعت پر ہی لگتا ہے مگر ہر طرح کا اثرورسوخ رکھنے کے باوجود آپ لوگوں نے ایسے کسی ایک بھی قتل کی تحقیقات ٹھیک سے کروا کے قاتلوں کو بےنقاب نہیں کیا۔
ویسے رانا صاحب، میں نے اور بہت سے سوال اٹھائے تھے جن کا آپ نے کوئی جواب نہیں دیا۔ میں اسے کیا سمجھوں؟
رانا صاحب، یہ مراسلہ تو آپ نے جان چھڑانے اور خانہ پُری کے لئے لکھا ہے۔ آپ امت اور آرگ کا رونا رو رہے ہیں اور میں نے جو باتیں کی ہیں ان کی طرف آپ نے کوئی دھیان نہیں دیا، وجہ صاف ظاہر ہے کہ آپ کے پاس ان کا کوئی جواب نہیں ہے۔میرے بھائی اس طرح اصل واقعات کو گول کرکے سوالات کی شکل میں عوام کے سامنے پیش کرنا کہ نہ تو کوئی اصل واقعہ کو جان پائے اور تاثر یہ ملے کہ جیسے کوئی بہت بڑی خبر دی جارہی ہے۔ تاثر تو آپ یہ دینا چاہ رہے ہیں کہ جماعت اس قتل میں آفیشلی ملوث ہے جس سے ایک عام پڑھنے والے پر ایک اور تاثر یہ پڑتا ہے جیسے جماعت کے کوئی بہت اہم راز لیک ہونے کو تھے جو جماعت نے کسی کو قتل کرنے کا فیصلہ کیا لیکن آپ کی اپنی تحقیق اب تک اس بارے میں سامنے نہیں آئی کہ ایسا کون سا راز جماعت کا تھا جس پر پردہ ڈالنے کے لئے یہ قتل کیا گیا؟ ظاہر ہے کہ آپ اپنی تحقیق کو پیش کرہی نہیں سکتے کہ کسی کے حلق سے بھی یہ بات نہیں اترے گی کہ جماعت نے ایک شخص کے قتل جیسا بڑا فیصلہ کیا اور جب وجہ کی کھوج لگائی جائے تو بچگانہ وجوہات پیش کی جائیںِ۔
میرے بھائی موبائل ریکارڈز کی آپ بات کررہے ہیں جو جماعت کے عہدیداروں کے ریکارڈز آپ کے پاس ہیں تو وہ پیش کرکے کیوں کیس آگے نہیں بڑھایا جارہا؟ اگر موبائل ریکارڈز ایسے ہی ٹھوس ثبوت پیش کررہے ہیں اور جن کے خلاف پیش کررہے ہیں وہ واقعی جماعت میں اعلی عہدیداروں پر ہیں جیسا کہ آپ تاثر دے رہے ہیں تو ان کے خلاف کاروائی کرنے میں کیا رکاوٹ ہے؟ اگر ایسے ہی ؟ٹھوس ثبوت ہیں تو ماسٹر عبدالقدوس صاحب پر تشدد کرکے کیوں اپنی مرضی کا بیان لینے کی کوشش کی گئی؟ وہ ٹھوس ثبوت کافی نہیں تھے کیا؟ اور اس قتل پر اتنے سوالات اٹھا دینا اور ماسٹر عبدالقدوس صاحب کا ذکر ہی گول کرجانا کیا ظاہر کرتا ہے؟ اور جب ان کا ذکر کیا جائے بلکہ آپ کی طرح صرف زبانی کلامی نہیں اور نہ ہی امت اور آرگ جیسی سورسز پر بلکہ اخبارات کے حوالے ساتھ لگا کر ان کی طرف توجہ دلائی گئی تو یہ بچگانہ جواب کہ جناب میں نے تو احمد یوسف کے قتل پر تفصیلی بات ہی نہیں کی اس لئے ذکر نہیں کیا!!! بھائی اتنے سارے سوالات اٹھا دیئے ایک سوال ماسٹر عبدالقدوس پر بھی اٹھا دیتے؟ لیکن کیسے اٹھاتے آپ نے تو سارے زبانی کلامی سوال اٹھا دیئے ہیں ایسے سوالات تو آپ کو جماعت مخالف ویب سائٹس پر کثرت سے مل جائیں گے بلکہ وہ آپ سے زیادہ سوالات اٹھاتے ہیں ان سے بھی آپ استفادہ کرسکتے ہیں۔ جس سائٹ کے مواد پر آپ کی تمام تحقیق کا مدار ہے اس کے ہوم پیج پر ہی جماعت کے ایک انتہائی مخالفت اے کے شیخ کا لنک ہے۔ جس کے بعد کسی کا یہ گمان کرنا کہ اس سائٹ پر جماعت کے بارے میں غیر جانبدارانہ مواد ہوگا اس پر آپ ہی یقین کرسکتے ہیں۔
جماعت کے کون سے بیوروکریٹس اعلی عہدوں پر ہیں؟ اگر مان لیں کہ بالفرض دو تین ہیں بھی تو آپ تو یہ تاثر دے رہے ہیں جیسے تمام حکومت ان کے اشاروں پر ناچتی ہے ادھر انہوں نے اشارہ کیا اور سب لائن میں لگ گئے!!! سر جی اگر آپ نے عوام پر کوئی تاثر ہی ڈالنا ہے تو کوئی مضبوط بات کیا کریں۔ آگے آپ نے خود ہی ذکر کردیا کہ اگر ہماری اتنی ہی طاقت ہوتی تو ماسٹر عبدالقدوس صاحب کے معاملے میں استعمال نہ کرتے؟ "اعلیٰ عہدوں پر آپ کے بےشمار لوگ ۔۔۔ " کیا کہنے ایساتاثر دیا جارہا ہے جیسے اعلی عہدوں پر ہم ہی ہم ہیں باقی سب تو اقلیت میں ہیں!!! شائد آپ کا اشارہ اس مستند خبر کی طرف ہے!!!
بھائی ایسی لفاظی تو مولویوں کا شیوہ ہے۔ اب ایسی ہی لفاظی کرنی تھی تو پہلے ہی بتادیتے میں خواہ مخواہ آپ سے امید لگا بیٹھا۔ یہاں بھی وہی گھسے پٹے
آپ اس سے یہ سمجھیں کہ رانا صاحب اپنے بچپن سے ایسے سوالات سنتے آرہے ہیں اور آئندہ بھی ان کا سلسلہ جاری رہے گا لہذا رانا صاحب بےچارے کس کس فضولی کا جواب دیں۔ فضول میں آپ کے ساتھ اتنا وقت ضائع کیا کہ شائد کچھ ٹھوس انداز میں گفتگو ہوگی لیکن وہی الفاظ کی جنگ جس کے آپ سے بھی بڑے ماہرین پہلے گزر چکے ہیں ایک ضیا دور کی مثال اسی لئے دی تھی۔ جب بات "قادیانت" کی ہورہی ہو اور ایک دم سے ایسے سوالات دھڑادھڑ کرنا شروع کردیئے جائیں تو سوال کرنے والا جواب اسی لئے چھوڑ دیتا ہے کہ اب اس کونٹیکسٹ میں لوگ خود ہی جواب اخذ کرلیں گے۔ چند سوالات جن سے آپ کو اپنی کارکردگی بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔
سانحہ اوجھڑی کیمپ کے اصل ذمہ داران کون ہیں؟ (جنرل ضیا)
اسرائیل کے جہاز ربوہ میں کیا کرنے آتے ہیں؟ (علامہ بنوری)
بتایا جائے کہ لیاقت علی خان کو کس نے قتل کیا؟
اسرائیل میں قادیانی مشن کیوں ہیں؟
اعلی حکومتی عہدوں پر کتنے قادیانی ہیں؟
مرزا صاحب کے پوتے عبدالرحمان پر قادیانیوں نے کیوں تشدد کیا؟
وغیرہ وغیرہ
مزید سوالات کے لئے آپ اوپر کی علی خان صاحب کی پوسٹ سے بھی فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ آپ سے کافی کچھ بہتر کارکردگی لگتی ہے ان کی بیان کرنے کے حوالے سے ورنہ تو کوئی فرق نہیں جیسے وہاں الفاظ ویسے یہاں۔
بہت افسوس ہوا عاطف صاحب کہ آپ کے ساتھ اتنا وقت ضائع ہوا لیکن میرے اور محفلین کے حصے میں کیا آیا؟ صرف اور صرف الفاظ۔ آپ کے لئے تو یہ وقت کا زیاں معمولی بات ہے کہ آپ کا کام ہی یہ ہے میڈیا کے بندے ہونے کے ناطے لیکن بھائی میرے لئے اتنے وقت کا زیاں بھی بہت افسوس کا موجب ہورہا ہے۔
آخر میں ایک گزارش کروں گا کہ آپ نے اس کیس پر کام کیا ہے یا کررہے ہیں تو براہ مہربانی ان تمام ذمہ داروں کو جن کے خلاف ٹھوس ثبوت آپ کے پاس ہیں موبائل کالز کا ریکاڈ وغیرہ ان کو ضرور کٹہرے میں لائیے گا ورنہ کم از کم اتنا تو کریں کہ آپ تو میڈیا کے بندے ہیں تمام بڑے اخبارات کو بھی اس کیس کی تفصیل جاری کیجئے گا تاکہ "قادیانیوں" کا کوئی تو "سچا" جھوٹ عوام کے سامنے آئے ورنہ عوام اب عبدالرحمان جیسے ڈراموں سے کہیں تنگ نہ آجائیں۔ اور ہاں اگر کوئی اخبار اس ہوشربا اسٹوری کو شائع کرنے سے انکار کرے تو اس اخبار کا پول بھی کھولئے گا کہ اس اخبار نے یہ ٹھوس تحقیقات کو کوئی لفٹ نہیں کرائی خاص طور پر ان اخبارات کو جنہوں نے ماسٹر عبدالقدوس صاحب کی اسٹوری شائع کی کہ بھائی اصل حقائق یہ ہیں۔ امید ہے کہ یہ نیک کام ضرور کریں گے۔
شکریہقادر صاحب، اس شخص کی حقیقت میں جانتا ہوں کہ میں گزشتہ ایک عشرے سے اس سے واقف ہوں۔ اس کا مرزا کے خاندان سے دور کا بھی کوئی لینا دینا نہیں۔ یہ ایک بہت بڑا فراڈیا اور سازشی آدمی ہے اور اس کا یوں سامنے آنا بھی مجھے کسی سازش کا ہی حصہ لگتا ہے۔
ایک دفعہ میں نے ٹریبیون کی قادیانیوں کے متعلق ڈاکیو منٹری دیکھی تھی اس کے بعد احساس ہوا کہ یہ اخبار کن نظریات کا حامی ہےرانا صاحب، یہ مراسلہ تو آپ نے جان چھڑانے اور خانہ پُری کے لئے لکھا ہے۔ آپ امت اور آرگ کا رونا رو رہے ہیں اور میں نے جو باتیں کی ہیں ان کی طرف آپ نے کوئی دھیان نہیں دیا، وجہ صاف ظاہر ہے کہ آپ کے پاس ان کا کوئی جواب نہیں ہے۔
اگر یہ محض لفاظی ہے تو آپ ثابت کردیجئے کہ جماعت کے فلاں بندے کا پُراسرار قتل فلاں وقت میں فلاں غیرقادیانی شخص یا جماعت نے کیا یا کروایا تھا۔
جن اخبارات کا حوالہ آپ نے دیا تھا ان کے بارے میں ہر کوئی جانتا ہے کہ یہ تینوں اخبارات بائیں جانب رجحان کی وجہ سے شہرت رکھتے ہیں۔ ڈان معتبر اخبار سمجھا جانے کے باوجود بائیں بازو کا حامی ہے۔ ٹریبیون کو تو آپ قادیانیوں کا 'امت' ہی سمجھ لیں۔ ڈیلی ٹائمز کے مالکانہ حقوق کن کے پاس ہیں اور وہ کن خیالات کے حامل ہیں یہ بھی سب جانتے ہیں۔ (اب یہ اعتراض بھی آپ کو بچگانہ لگیں گے)
نجمہ بی بی کے نام سے آپ کے خلیفہء خامس اور آئی جی پنجاب کو خط میں تو نہیں لکھتا رہا ناں میرے بھائی۔ ان خطوط میں واضح طور پر ایک ایک فون نمبر کے ساتھ اس سے متعلق صورتحال بیان کی گئی ہے۔ اس کی تحقیق و تفتیش کیوں نہیں کرواتے آپ لوگ تاکہ آپ کی جماعت کی جان چھوٹ جائے۔ نجمہ بی بی کوئی غیرقادیانی تو نہیں ہے جس کی باتوں پر آپ کو شک ہو!
بار بار 'آفیشلی' کا لفظ استعمال کررہے ہیں آپ حالانکہ میں نے یہ لفظ ایک بار بھی استعمال نہیں کیا کیونکہ میں اس کے مطلب اور استعمال سے واقف ہوں۔
اگر واقعی بیوروکریسی میں آپ کے صرف دو تین آدمی ہیں تو ذرا ان کے نام بتا دیجئے پلیز۔
کمال کی بات ہے کہ جو سوالات آپ بچپن سے سن رہے ہیں ان کے جوابات آج بھی آپ کے پاس نہیں ہیں اور آپ اس کے باوجود خود کو حق پر سمجھتے ہیں۔
میرا آپ کے لئے بہت مخلصانہ مشورہ ہے کہ اور کچھ نہیں تو اپنی جماعت کی تاریخ پڑھ لیجئے، آپ کو بہت کچھ پتا چل جائے گا۔ مصری صاحب والے معاملے پر آپ کی باتوں سے یہ پول کھل گیا کہ آپ تو اپنی جماعت کے بارے میں ہی کچھ نہیں جانتے کسی اور کے بارے میں کیا بات کریں گے۔
میں آپ کے پہلے مراسلے سے سمجھا تھا کہ شاید آپ تلاشِ حق کے لئے نکلے ہیں مگر اب پتا چلا کہ آپ ایک فضول بحث چھیڑ کر لوگوں کو دھیان بٹانا چاہ رہے ہیں۔
آخر میں اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ آپ کو ہدایت عطا فرمائے، آمین۔