آج کا شعر۔۔۔۔(2)

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

محمداحمد

لائبریرین
ساری بات تعلق کی ہے جذبوں کی گہرائی تک
میل دلوں میں آجائے تو گھر ویرانے ہو جاتے ہیں
 

مغزل

محفلین
[FONT="Urdu_Umad_Nastaliq"]بوئے گل ، نالہ ءِ دل ، دودِ چراغِ محفل
جو تری بزم سے نکلا ، سو پریشاں نکلا

(چچا)
[/FONT]
 

شمشاد

لائبریرین
ہم اہلِ ہجر کو لطفِ سحر نصیب کہاں
یہاں تو رات ہی آئی ہمیشہ رات کے بعد
(شمیم جے پوری)
 

mfdarvesh

محفلین
مجھےتجھ سے تجھے مجھ سے جو بہت ہی پیار ہوتا
نہ تجھے قرار ہوتا نہ مجھے قرار ہوتا
 

مغزل

محفلین
وضو کو مانگ کے پانی خجِل نہ کر اے میر
وہ مفلسی ہے تیمُم کو گھر میں خاک نہیں

میر تقی میر
 

مغزل

محفلین
کوئی سنتا نہیں پیہم صدا ٹکرائے جاتی ہے
میں باہر چیختا ہوں کوئی اندر بات کرتا ہے
عزیز مرزا
 

مغزل

محفلین
مرے خمیر میں صحرا کی ریت شامل ہے
بہت سمیٹنا چاہا مگر بکھر ہی گیا۔۔۔۔۔

[FONT="Urdu_Umad_Nastaliq"]عزیز مرزا[/FONT]
 

محمداحمد

لائبریرین
اسے گنوا کہ میں زندہ ہوں اس طرح محسن
کہ جیسے تیز ہوا میں چراغ جلتا ے

یا

اُسے گنوا کر پھر اس کو پانے کا شوق دل میں تو یوں ہے محسن
کہ جیسے پانی پہ دائرہ سا کوئی بنائے تو کچھ نہ پائے
 

مغزل

محفلین
[FONT="Urdu_Umad_Nastaliq"]گندم امیرِ شہرکی ہوتی رہی خراب
بیٹی غریبِ شہر کی فاقے سے مر گئی

محمد احمد
[/FONT]
 

محمداحمد

لائبریرین
[FONT="Urdu_Umad_Nastaliq"]گندم امیرِ شہرکی ہوتی رہی خراب
بیٹی غریبِ شہر کی فاقے سے مر گئی

محمد احمد
[/FONT]

مغل بھائی

یہ شعر میرا نہیں ہے، کسی نا معلوم شاعر کا ہے اچھا لگا تھا سو آپ سے شئر کیا تھا۔۔

ہاں اپنا ایک شعر پیش کیے دیتا ہوں۔۔۔

کچے رنگوں کا تھا آنچل آنسوئوں سے مل گیا
نت نئے رنگوں سے عارض سج گئے ہیں آپ کے
 

مغزل

محفلین
تازہ نظم کے تین مصرعے۔۔

یہ عجب جبر ہے مشیّت کا
پہلے بیٹی کی آرزو کرنا
اور پھر اس کو الوداع کہنا
 

mfdarvesh

محفلین
وہ جو دعوایدر ہے شہر میں کہ سبھی کا نبض شناس ہوں
کبھی آ کے مجھ سے تو پوچھتا کہ میں کس کے غم میں اداس ہوں
یہ تیر ی جدائی کا غم نہیں کہ یہ سلسلے تو ہیں روز کے
تیری ذات اس کا سبب نہیں کئی دنوں سے یونہی اداس ہوں
اعتبار ساجد
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top