آج کا شعر۔۔۔۔(2)

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

مغزل

محفلین
[FONT="Urdu_Umad_Nastaliq"]روش پہ چمن کے بجھے بجھے منظر
یہ کہہ رہے ہیں یہاں سے بہار گزری ہے

شوکت واسطی
[/FONT]
 

مغزل

محفلین
[FONT="Urdu_Umad_Nastaliq"]ا ک عمر جن سے ہاتھ ملاتے ہوئے کٹی
ہشمی کوئی بھی ان میں مرا آشنا نہ تھا

جلیل ہشمی[/FONT]
 

وجی

لائبریرین
[FONT="Urdu_Umad_Nastaliq"]سورج کو جاگنے میں ذرا دیر کیا ہوئی
چڑیوں نے آسمان سر پر اٹھا لیا
[/FONT]
 

مغزل

محفلین
[FONT="Urdu_Umad_Nastaliq"]
[FONT="Urdu_Umad_Nastaliq"]
سورج کو جاگنے میں ذرا دیر کیا ہوئی
چڑیوں نے آسمان" کو" سر پر اٹھا لیا
[/FONT]
وجی صاحب / صاحبہ (وجیہہ ہونے کی صورت میں بھی)
گو کہ یہاں لفظ" کو"۔۔۔ "حشووزوائد" کے زمرے * میں آتا ہے مگر شعر " کو " کے ساتھ ہی ہے۔۔
وگرنہ ناموزوں ہوجائے گا۔۔
بہت شکریہ۔
[/FONT]
* (تحریر میں سہو سرزد ہوئی زمرے کو ضمرے لکھ گیا تھا ، تصیح قبول کی جائے، شمشاد صاحب شکریہ)
 

وجی

لائبریرین
[FONT="Urdu_Umad_Nastaliq"]بھائی م م مغل صاحب پہلی بات کہ آپ مجھے صاحب کہ سکتے ہیں دوسری میرے خیال میں یہ کو کہ بغیر بھی ٹھیک لگ رہا ہے [/FONT]
 

مغزل

محفلین
[FONT="Urdu_Umad_Nastaliq"]ہم ان کو سوچ ميں گم ديکھ کر واپس پلٹ آئے
وہ اپنے دھيان ميں بيٹھے ہوئے اچھے لگے ہم کو
احمد مشتاق۔
[/FONT]
 

شمشاد

لائبریرین
ماشاء اللہ اتنے پڑھے لکھے حضرات، شعر و شاعری کا اعلٰی ذوق رکھنے والے، خود بھی اچھے شعر کہنے والے، یہ املا کی اتنی غلطیاں کیوں کرتے ہیں۔ اور وہ بھی اس زمرے میں۔
 

مغزل

محفلین
[FONT="Urdu_Umad_Nastaliq"]بھائی م م مغل صاحب پہلی بات کہ آپ مجھے صاحب کہ سکتے ہیں دوسری میرے خیال میں یہ کو کہ بغیر بھی ٹھیک لگ رہا ہے [/FONT]
بہت شکریہ وجی صاحب۔
آپ کا کہنا بجا ۔۔ بطور محاورہ " آسمان سر پر اٹھانا " ہی صحیح ہے۔۔
مگر جانے کیوں مجھے مصرع ثانی میں ایک رکن کم لگ رہاہے۔۔
یقینا میں غلطی پر بھی ہوسکتا ہوں۔۔
وارث صاحب اور الف عین صاحب کیا کہتے ہیں۔۔؟
 

مغزل

محفلین
[FONT="Urdu_Umad_Nastaliq"]خود پر حرام نشّہ ءِ رفتار کر لیا
جا! اے غزال میں نے یہ ایثار کر لیا
لیاقت علی عاصم
[/FONT]
 

شمشاد

لائبریرین
بھائیو اوپر ایک لفظ پڑھا تھا " ضمرے " جبکہ میرے خیال میں صحیح " زمرے " ہے۔ کیا خیال ہے میں صحیح ہوں کہ غلط؟
 

مغزل

محفلین
[FONT="Urdu_Umad_Nastaliq"]
[FONT="Urdu_Umad_Nastaliq"]
وجی صاحب / صاحبہ (وجیہہ ہونے کی صورت میں بھی)
گو کہ یہاں لفظ" کو"۔۔۔ "حشووزوائد" کے زمرے * میں آتا ہے مگر شعر " کو " کے ساتھ ہی ہے۔۔
وگرنہ ناموزوں ہوجائے گا۔۔
بہت شکریہ۔
[/FONT]
* (تحریر میں سہو سرزد ہوئی زمرے کو ضمرے لکھ گیا تھا ، تصیح قبول کی جائے، شمشاد صاحب شکریہ)

بہت شکریہ شمشاد صاحب نشاندہی کیلئے ،،
میرے ناقص علم کے مطابق میں نے "ضمرے" بھی پڑھا ہے اور زمرے بھی۔۔
گو کہ صحیح لفظ "زمرے " ہی ہے۔۔۔ لیکن یہاں معاملہ شفٹ زیڈ اور بغیر شفٹ کے زیڈ کا ہے۔
جوکہ بے دھیانی میں پوسٹ کردیا گیا۔۔ کرم نوازی کیلئے تہہِ دل سے ممنون و متشکر ہوں۔
[/FONT]
 

مغزل

محفلین
[FONT="Urdu_Umad_Nastaliq"]غم حيات سے بيشک ہے خود کشی آساں
مگر جو موت بھی شرما گئی تو کيا ہوگا
احسان دانش
[/FONT]
 

زینب

محفلین
تو نے دیکھا ہے کبھی اک نظر شام کے بعد
کتنے چپ چاپ سے لگتے ہیں شجر شام کے بعد

اتنے چپ چاپ کہ رستے بھی رہیں‌گے لاعلم'

'ایک روز چھوڑ‌جایئں‌گے تیرا نگر شام کے بعد
 

فرحت کیانی

لائبریرین
تو نے دیکھا ہے کبھی اک نظر شام کے بعد
کتنے چپ چاپ سے لگتے ہیں شجر شام کے بعد

اتنے چپ چاپ کہ رستے بھی رہیں‌گے لاعلم'

'ایک روز چھوڑ‌جایئں‌گے تیرا نگر شام کے بعد

تُو نے دیکھا ہے کبھی ایک نظر شام کے بعد
کتنے چُپ چاپ سے لگتے ہیں شجر شام کے بعد
اتنے چُپ چاپ کہ رستے بھی رہیں گے لاعلم
چھوڑ جائیں گے کسی روز نگر شام کے بعد
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top