آج کا شعر۔۔۔۔(2)

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

زینب

محفلین
پتھر مجھے کہتا ہ ےمیرا چاہنے والا

میں موم ہوں اس نے مجھے چھو کے نہیں دیکھا
 

زینب

محفلین
حرف تسلی اک تکلف،رشتوں کی دینا جھوٹی
تنہائی اپنی اپنی ہے،جس کا درد اسی کا درد
 

فرحت کیانی

لائبریرین
نہ آسماں سے نہ دشمن کے زوروزر سے ہوا
یہ معجزہ تو میرے دستِ بے ہُنر سے ہوا
قدم اُٹھا ہے تو پاؤں تلے زمیں ہی نہیں
سفر کا رنج ہمیں خواہشِ سفر میں ہوا
 

زینب

محفلین
میری مٹھی میں سوائے درد کے کچھ نا رہا

آج سے پہلے میں کبھی رایئگاں اتنا نہ تھا
 

زینب

محفلین
زندگی درد کا عنوان کہاں تھی پہلے
مبتلا رنج میں‌یہ جان کہاں تھی پہلے

دل جو ٹوٹا تو کھلا سب کی محبت کا بھرم
اپنے بیگانے کی پہچان کہاں تھی پہلے
 

مغزل

محفلین
[FONT="Urdu_Umad_Nastaliq"]غالب نے سونپ دی مجھے عاصم عروسِ شعر
" حق مغفرت کرے عجب آزاد مرد تھا "
[/FONT]
 

مغزل

محفلین
نزاکت اس گلِ رعنا کی کیاتجھ سے کہوں انشاء
نسیمِ صبح جو چھولے تو اس کا رنگ ہو میلا
انشاء اللہ خان انشاء
 

مغزل

محفلین
[FONT="Urdu_Umad_Nastaliq"]مجھ کو صحرا سے دور رکھتی ہے
میری وحشت شعور رکھتی ہے۔
اعجاز رحمانی
[/FONT]
 

مغزل

محفلین
[FONT="Urdu_Umad_Nastaliq"]اجمل انجم کا ایک قطعہ یاد آگیا ۔۔۔ سوچا ۔۔ پیش کردوں۔۔

ربطِ پیہم ، جذبِ باہم اور "قاضی" کے طفیل
"بی پڑوسن" کل مرے "بچوں کی اماں" ہوگئیں
بیویاں مرتی گئیں میں شادیاں کرتا رہا
"مشکلیں اتنی مجھ پر کہ آساں ہوگئیں"
[/FONT]
 

زونی

محفلین
شور برپا ھے چار سُو میرے
کوئی دیوار سی گری ھے ابھی

دل میں اک لہر سی اٹھی ھے ابھی
کوئی تازہ ہوا چلی ھے ابھیُ
 

فرحت کیانی

لائبریرین
جو رُکے تو کوہِ گراں تھے ہم جو چلے تو جاں سے گزر گئے
رہِ یار ہم نے قدم قدم تجھے یاد گار بنا دیا
 

مغزل

محفلین
[FONT="Urdu_Umad_Nastaliq"]مجھ کو احساسِ جرم اتنا تھا
میں سزاسے بھی مطمعن نہ ہوا
(شعر کچھ دیر قبل ہی سنا ہے فیصل آباد کے شاعر ہیں نام زہن سے محو ہوگیاہے یادآتے ہی شامل کردوں گا)
لیجئے جناب یاد آگیا۔۔۔ آپ کہیں گے کہ بڑی دیر میں یادآیاموصوف کو ۔۔ ایسانہیں ہے اسی وقت یاد آگیا تھا مگر ۔۔ بجلی مفقود تھی۔۔خیر۔
تو جناب شاعر کا نام ہے ۔۔ " ثنااللہ ظہیر " اور یہ فیصل آباد سے تعلق رکھتے ہیں۔۔ ان کے کچھ مزید اشعار آگے پیش کردوں گا۔
[/FONT]
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top