نہ ایں پر نازکرتےہیں، نہ آں پرناز کرتے ہیں
نہ علم وفن، نہ معنی و بیاں پر ناز کرتے ہیں
کوئی استاد فن، کوئی ہے استاد سخن شعلہ
مگرہم خدمت اردو زباں پر ناز کرتے ہیں
(محترم جناب شعلہ کراروی، الہ آبادی - پورا نام: سیّد مومن حسین شعلہ کراروی)
تعارف شاعر: آپ کی پیدائش ۱۹۰۱ء میں الہ آباد[موجودہ کوشامبی]کے مشہور قصبہ کراری کے ایک اعلیٰ نسب سیّد گھرانےکے محلّہ بارہ دری میں ہوئی تھی۔خود کہتے ہیں۔
کیوں دبوں پھر کسی سے اے شعلہ
میں ہوں سیّد وطن کراری ہے۔۔۔۔۔
ان کے ابتدائی کلام سےایک شعرہے۔
بارہ دری میں رہتا ہوں شعلہ شرف یہ ہے
اثنا عشر ہوں شکر ہے پروردگار کا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔