جہاں سے کچھ نہ ملے حُسن معذرت کے سوا یہ آرزو اُسی چوکھٹ پہ شب گُذارتی ہے ظفر اقبال
ص صائمہ شاہ محفلین اکتوبر 6، 2013 #881 جہاں سے کچھ نہ ملے حُسن معذرت کے سوا یہ آرزو اُسی چوکھٹ پہ شب گُذارتی ہے ظفر اقبال
کاشفی محفلین اکتوبر 6، 2013 #882 تم جسے سمجھے ہو خاموش نگاہی ضاؔمن ہم سخن فہم اُسے سحرِ بیاں کہتے ہیں ( ضاؔمن جعفری)
کاشفی محفلین اکتوبر 6، 2013 #883 انکا ہر جلوہ جان لیوا ہے ملتے رہتےتو جاں سے جاتے کیا؟ (ڈاکٹر جاوید جمیل)
کاشفی محفلین اکتوبر 11، 2013 #884 ذوق جو مدرسہ کے بگڑے ہوئے ہیں مُلا ان کو مہ خانہ میں لے آؤ سنور جائیں گے (ذوق )
کاشفی محفلین اکتوبر 11، 2013 #885 ہم طور عشق سے تو واقف نہیں ہیں لیکن سینے میں کوئی جیسے دل کو ملا کرے ہے (میر تقی میر)
کاشفی محفلین اکتوبر 11، 2013 #886 انساں کے دل کا وزن کیا ہے حسین نے میزان موت میں علی اصغر کو ڈال کر (مینا کماری، ناز)
کاشفی محفلین اکتوبر 11، 2013 #887 اس نے دریا میں کہیں پاؤں ڈبوئے تو نہیں ہو گیا کیسے اچانک یہ سنہرا پانی (حیدر علوی) آخری تدوین: اکتوبر 11، 2013
کاشفی محفلین اکتوبر 11، 2013 #888 سنا ہے چاند نکلتا ہے دیکھ کر انکو سو، انکے قدموں میں پلکیں بچھا کے دیکھتے ہیں (حیدر علوی)
کاشفی محفلین اکتوبر 11، 2013 #889 میری خوشبو بھی چھین لی مجھ سے میرے ہونٹوں پہ تتلیاں رکھ جا (حیدر علوی)
کاشفی محفلین اکتوبر 11، 2013 #890 اور کچھ دیر تک تجھے سوچوں میری آنکھوں پہ انگلیاں رکھ جا (حیدر علوی)
کاشفی محفلین اکتوبر 11، 2013 #891 میں اسکی جھیل سی آنکھوں پہ شعر کیا لکھوں کہ حسن و عشق کی رسوائیاں ، دماغ میں ہیں (حیدر علوی) آخری تدوین: اکتوبر 12، 2013
کاشفی محفلین اکتوبر 11، 2013 #893 دیار غیر میں اکثر ہوا ہے یہ احساس کہ جیسے دیس کی مٹی ہمیں پکارتی ہے (حیدر علوی)
کاشفی محفلین اکتوبر 11، 2013 #895 یہ دل ہمارا تو ملتا ہے چند لوگوں سے مگر یہ ہاتھ تو سب سے ملانا پڑتا ہے (حیدر علوی)
ناعمہ عزیز لائبریرین اکتوبر 11، 2013 #897 نہیں چاہئے تجھ سے کچھ اے میری عمر رواں میرا بچپن میرے جگنو میری گڑیا لا دے
mohsin ali razvi محفلین اکتوبر 12، 2013 #898 شراب ناب اسم محمد است ساقی خداست میخانه بیت او عامل بنوش جرعه ای از شراب ناب گر عشق تو ذات محمد است عامل شیرازی
شراب ناب اسم محمد است ساقی خداست میخانه بیت او عامل بنوش جرعه ای از شراب ناب گر عشق تو ذات محمد است عامل شیرازی
کاشفی محفلین اکتوبر 14، 2013 #899 اپنا دل ا پنی طلب ا پنی نظر ا پنی پسند ہم نے اس حسن کو چاہا جسے دیکھا بھی نہیں (احسان دانش)
کاشفی محفلین اکتوبر 14، 2013 #900 آنکھ نرگس ہے، دہن غنچہ ہے، قد ہے بُوٹا وہ مرے سامنے پھرتے ہیں گلستاں ہو کر (شاعر: مجھے معلوم نہیں)