showbee

محفلین
کُھلتا نہی ہے حال کسی پر کہے بغیر
پر دِل کی جان لیتے ہیں دلبر کہے بغیر

میں کیوںکر کہوں تم آوَ کہ دل کی کشش سے واء
آئیں گے ڈھونڈتے آپ میرے گھر کہے بغیر
 

showbee

محفلین
آج کا دن کیسے گزرے کا کل گزرے گی کیسے
کل جو پریشانی میں بیتا وہ بھولے گا کیسے
کتنے دن ہم اور جیئں گے کام ہیں کتنے باقی
کتنے دُکھ ہم کاٹ چُکے ہیں اورہیں کتنے باقی
خاص طرح کی سوچ تھی جِس میں سیدھی بات گنوادی
چھوٹے چھوٹے وہموں ہی میں ساری عمر بِتا دی
 

mohsin ali razvi

محفلین
وہ زمانے اور تھا رنگ محبت اور تھے
اب ھوس کو لوگ نے رنگ محبت دے دیا
علیشا رضوی
 
آخری تدوین:

محمداحمد

لائبریرین
وہی ٹوٹی ہوئی کشتی ہماری
وہی ٹہھرا ہوا دیرا ہمارا

کہیں جانب نہیں کھلتے دریچے
کہیں جاتا نہیں رستہ ہمارا

ہم اپنی دھوپ میں بیٹھے ہیں مشتاق
ہمارے ساتھ ہے سایہ ہمارا

احمد مشتاقؔ
 

نازنین شاہ

محفلین
کس قدر دور سے لوٹ کر آئے ہیں یوں کہو عمر برباد کر آئے ہیں
تھا سراب اپنا سرمایہء جستجو تم کہاں جاؤگے ہم کہاں جائیں گے
جون ایلیا
 

showbee

محفلین
بس فائلوں کا بوجھ اُٹھایا کریں جناب
مصرعہ یہ جون کا ہے اسے مت اُٹھائیے۔۔۔۔!
(جؤن ایلیاء)
 

محمداحمد

لائبریرین
'تساہل' ایک مشکل لفظ ہے اس لفظ کے معنی
کتابوں میں کہاں ڈھونڈوں، کسی سے پوچھ لوں گا میں

انور شعور
 
Top